Khwab Mein Apni Shadi Dekhna Ki Tabeer In Urdu | خواب میں اپنی شادی دیکھنا کی تعبیر

Khwab Mein Apni Shadi Dekhna Ki Tabeer In Urdu ya khwab mein apni shadi ki tayari dekhna. Shadi aik aisa amal hay. Jo takhleeq_e_adam say nasl_e_insani  ke aehm zarorat hay.tamam anbia aur rasol muasharay ko drust simat main rawan rakhnay aur bay hayai say bachanay kay liay shadi ki targheeb daitay rahay. Takeh insani muaashira musbat taor per phal phool sakay. khud ko dulhan larki khwab mein apni shadi dekhna. shadi kay is haseen amal ke khawahish her jawan mard aur aurat kay dil may mojod hoti hay. Magar shadi kay khawab ka muamila kuch alag thalag hay. Aur zarori naheen keh shadi ki khushi ka khawab waqiee amli zndgi main bhi khushi ka mojib ho sakta hay. Yahan kuch khawaboon ki taabeer paish ki ja rahi hay.

  • Aurat ka khwab mein apni shadi dekhna
  • Khwab mein behan ki shadi dekhna ki Tabeer
  • khwab mein apni shadi dekhne ki tabeer
  • Khwab mein kisi ki Dusri shadi dekhna

Khwab Mein Apni Shadi Dekhna Kaisa hai

کسی ان جان سےشادی کا خواب دیکھنا صاحب خواب کے کسی ایسے فیصلہ یا عمل کی دلیل ہوسکتاہے۔جو اس کی زندگی پر ناپسندیدہ اثرات ڈال سکتاہے۔ اوراسےکسی نقصان سےدوچارکرسکتا ہے۔ان جان اوراجنبی سےشادی کا خواب عملی زندگی میں بعض پریشانیوں اور الجھنوں کی دلیل ہوسکتاہے۔اسی طرح کسی بدصورت اوربےجوڑ سے شادی کاخواب بھی  کسی متوقع فیصلہ کےغلط ہونےکی دلیل ہوسکتا ہے۔ جبکہ  اس صورت میں بھی  ایساخواب دیکھا جاسکتاہےجب کسی کولوگوں کی طرف سےایسےکام پرمجبور کیاجارہاہو۔جس کیلئے وہ ذہنی طور پرآمادہ نہ ہو۔اسی طرح کسی ایسےمردیاعورت سے  شادی کاخواب دیکھناجس سے وہ شادی پر آمادہ نہیں۔اس کوکسی ایسے معاہدہ پر مجبور کیا جا رہا ہے جواس کے لیے بہتر نہیں۔

Khawab Main Mard Ka Apni Shadi Daikhna

علامہ محمد ابن سیرین ؒ نے فرمایا۔کہ اگرکوئی شخص خواب دیکھتا ہے کہ اس نے کسی ایسی عورت سے شادی کی ہے۔ جس کو نہ توجانتاہے۔اور نہ ہی دیکھاہے۔توایسا شخص بہت جلد مر جائے گایامار دیاجائے گا۔ اور اگرکوئی شخص خواب میں اپنی دلہن کو بیاہ کرگھر  لایا ہے۔ اور اس کے ساتھ خلوت کی ہے۔تویہ علامت ہے کہ وہ شخص  بزرگی حاصل کرے گا اورایسی چیزوں کی ملکیت حاصل کرے گا۔جواس سے پہلے اس کے پاس نہیں ہیں۔

Khawab Main Aurat Ka Apni Shadi Daikhna

 حضرت جابر مغربی رحمة اللہ علیہ  فرماتے ہیں۔کہ اگر  کسی عورت نے خواب  میں اپنی شادی ہوتے دیکھی ہے۔ اور اسےخاوند کے پاس لے جایاگیا ہے۔تویہ خواب اس بات کی علامت ہے کہ اس کی زندگی کے دن پورے ہوچکے ہیں۔ اور اگر کوئی عورت یہ دیکھے کہ اس کابیاہ ہوا۔اور شوہر اسے گھر لے گیا ہے اور اس سے اچھابرتاؤ کیا ہے تو ایسا خواب اس عورت کیلئے نفع اور خیر کی علامت ہے۔

Khwab Mein Kisi Ka Nikah Dekhna Ki Tabeer

اگر کوئی خواب میں کسی اور کا نکاح دیکھتا ہے تو یہ رحمت برکت اور خوشی کی دلیل ہے۔ اور اگر کسی شادی شدہ کا نکاح دیکھا۔ اگر تو بغیر شادی كے نکاح ہوتے دیکھا۔ تو یہ خیر و برکت حاصل ہونے۔ کسی سے بہتری حاصل ہونے کی اور نیکی کی علامت ہے۔ اور اگر شادی شدہ کا نکاح شادی كے ساتھ دیکھتا ہے۔ تو یہ کاروبار بڑھنے۔ ہدایت پانے۔ عزت دَار ہونے۔ کی اور جس آدمی کا نکاح ہوتے ہوئے دیکھتا ہے۔ اس پر مصیبت آنے کی علامت ہے۔

Khwab mein apni dusri shadi dekhna ki tabeer

اگر کوئی بندہ اپنی دوسری شادی دیکھتا ہے۔ اگر تو وہ نکاح تک دیکھتا ہے۔ تو یہ نعمت ملنے کی دلیل ہے۔ اور اگر وہ نکاح اور باقی رسمیں بھی دیکھتا ہے۔ تو یہ دکھ اور غم ملنے کی دلیل ہے۔ ایسا بندہ صدقہ کرے۔

Khawab Main Khud Ko Dulhan Bana Daikhna

اگر کوئی عورت خواب کے دوران خود کو دلہن بنادیکھے. تو تعبیر کے اعتبار سے یہ بہت مثبت اور اچھاخواب ہے. جس کامطلب یہ ہے کہ خواب دیکھنے والی عورت اپنے قرب وجوار کے لوگوں کیلئے خوش بختی اور عافیت کا موجب بنے گی۔

Khwab Mein Dost Ya Rishta Dar Ki Shadi Dekhna Ki Tabeer

ایسا کوئی بھی خواب جس میں کسی دوست یارشتہ دار کی شادی دیکھی. صاحب خواب کیلئے بہت ہی مثبت  اور راحت وبرکت کی علامت سمجھاجاتا ہے۔ اور ایسا خواب دیکھنے والا مستقبل قریب میں کسی اچھی ملازمت یا رشتہ میں جڑ سکتا ہے جواس کے مالی اور معاشرتی حولوں

Khawab Main Apni Mungni Daikhna

منگنی کا خواب دیکھنا عملی  زندگی میں  نئے عزم کے ساتھ کچھ منفرد کرنے کے ارادے کااظہار ہے. اور ایسا خواب دیکھنے والے کو اپنی معاشرتی ومعاشی سرگرمیوں میں مزیداستحکام لانے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اور صاحب خواب کو رشتہ یا کاروبار کے  بارے  میں نئی جہتوں کے بارے زیادہ احساس دکھانے کی ضرورت ہے

Khawab Main Shadi Shuda Ki Shadi

اگر کوئی شادی شدہ مرد یا عورت اپنی دوسری شادی کاخواب دیکھے۔تو علماء تعبیر کےنزدیک یہ منفی خواب ہے. جو صاحب خواب کی مشکلات اور پریشانیوں میں متوقع اضافہ کی دلیل ہے۔

Khawab Main Dulha Banna

جوخواب دیکھے کہ وہ شادی  پر دولہا بنا ہواہے تو صاحب خواب کیلئے برے مستقبل کی علامت ہے. اور صاحب خواب آنے والے دنوں میں سخت تنہائی اور افسردگی کاسامنہ کرسکتاہے۔

Khwab Mein Apni Shadi Dekhna Ki Tabeer In Urdu

Khawab Main Logoon Ka Ikuth Daikhna

اگر کسی نے خواب میں بہت سارے لوگ جمع دیکھے. اور اجتماع میں شامل افراد اگر کسی دینی مقصد پر جمع دیکھے تو یہ بہت اچھی علامت ہے. صاحب خواب کیلئے دنیاوآخرت کی بھلائی پر دلیل ہے۔لیکن اگر اجتماع برے اور بے دین افراد کاہے. اور ان کے جمع ہونے کے مقاصد بھی دین کے راستہ سے ہٹے ہوئے ہیں۔تویہ سخت نقصان اور گمراہی کی دلیل ہے۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Bandar Dekhna Ki Tabeer In Urdu Hindi
Khwab Mein Chawal Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khawab Main Apni Mahboba Daikhna

خواب میں محبوبہ یا محبوب کادیکھنا صاحب خواب کے اندرونی جذبات اور دلی کیفیات کی شدت کااظہار ہوتاہے. اور اگر خواب میں آنکھیں چار ہوئیں۔اور الفت ومحبت کادوطرفہ اظہار نظرآیا. تو یہ عملی زندگی میں بھی اچھے حالات کی امید دلاتاہے. اور اگر خواب میں محبت کی کیفیات یکطرفہ ظاہرہوئیں. تو زءادہ امکان یہی ہے کہ عملی زندگی میں دوسری طرف سے اسی طرح سرد مہری ظاہر ہوگی۔

Khwab Mein Kisi Ki Sshadi Dekhna

اگر کوئی خواب میں کسی کی شادی دیکھتا ہےیا نکاح دیکھتا ہے. تو یہ اِس بات کی دلیل ہے كہ اِس کو اللہ کی طرف سے کوئی خوشی کوئی مرتبہ ملے گا۔

Khawab Main Waleema Daikhna

خواب میں ولیمہ کی تقریب اور لوگوں کا اجتماع دیکھنے کو علامہ ابن سیرین رحمہ اللہ نعمتوں کے زوال،دکھوں اور پریشانیوں کی کثرت اور بیماریوں وغیرہ کی علامت قرار دیاہے۔

7 thoughts on “Khwab Mein Apni Shadi Dekhna Ki Tabeer In Urdu | خواب میں اپنی شادی دیکھنا کی تعبیر”

  1. عورت کا خواب میں اسکی سوکن کا اسکی دوسری شادی کرانا اور شادی ہو کر کسی اور ملک کسی انجان جگہ خود کو دیکھنا اور جس سے شادی ہوئی اس کو بے وفا اور نامردی اور گندی حرکتوں کا عادی دیکھنا اور واپس پہلے مرد کے گھر خود کو واپس پانا اور وہاں پہنچ کر رونا
    اس خواب کی کیا تعبہر ہوگی

    Reply

Leave a Comment

You cannot copy content of this page