Khwab Mein Chipkali Ko Marna Ki Tabeer In Urdu

Is article mein ap parhen gy  Khwab Mein Chipkali Ko Marna Ki Tabeer .Khwab main  Chipkali ka Dekhna In Islam ya khwab mein chipkali dekhne ki tabeer. Is k sath sath khwab mein chipkli bhagty ya reengty dekhnaaur, aurat ka khwab mein chipkali dekhna wagerah. Sb se phly shuro krty hain Khwab Mein Chipkali Ko Marna . khwab mein chipkali dekhna tabeer in urdu.

 خواب میں چھپکلی کو مار ڈالنا بہت خوبصورت علامت ہے. اور اس سے معلوم ہوتاہے کہ تمام خفیہ دشمنوں کی سازشیں ناکام ونامراد ہوں گی. اور صاحب خواب کامیابیاں حاصل کرلیں گے۔

Khwab Mein Chipkali Ko Marna ya Dekhna In Islam

چھپکلی ہرگھرمیں پایاجانے والاایسا جاندار ہے. جس سے تقریباً ہرشخص نفرت کرتاہے۔اور خاص طور پر خواتین کی اکثریت اس سے شدید خائف نظرآتی ہے. اہل تعبیرکی اکثریت چھپکلی کے خواب میں نظرآنے کو بری علامات میں سے بیان کیاہے. خواب میں چھپکلی کے نظرآنے کو نفس کی طرف سے بری خواہشات اور گناہ کی طرف رغبت سے بھی تعبیر کیاجاتاہے. اسی طرح ظاہری اعتبار سے قریبی تعلق داروں میں سے کسی ایسے شخص کی طرف سے کی طرف نقصان پہنچائے جانے کے خطرہ کی تنبیہ بھی ہوسکتی ہے. کہ قریب کاکوئی فرد دھوکہ دے سکتاہے۔آپ کونقصان پہنچانے کے درپے ہے. اورآپ کے

مال جان عزت سے دشمنی رکھتاہے. جو ہرلمحہ آپ کوتکلیف میں مبتلارکھنے،مالی نقصان سے دوچار کرنے سمیت دھوکہ دینے کیلئے مصروف سازش ہے. ایسے خواب دراصل آگاہی ہے اس خطرے کی جو نفس،شیطان،چھپے ہوئے دوست نما دشمن یاقریبی تعلق دار کے دھوکہ یا سازش  سے سامنے آسکتاہے. جس سے بروقت ہوشیار اور محتاط ہونا ضروری ہے۔

Khwab Mein Chipkali Ko Bhagte  Ya Reengtay Dekhna

 خواب میں چھپکلی کورینگتا یابھاگتا ہوادیکھنابھی خطرے کی دلیل ہے.  ایسا کوئی بھی  دشمن جس کی حقیقت سے آپ شایدآگاہ نہیں۔ یہ خطرے سے آگاہی کا خفیہ الارم ہے. اگرخواب میں چھپکلی کسی سوراخ میں رینگتی نظرآئی. توایسا خواب صاحب خواب کی سفلی جنسی خواہشات کی عدم تکمیل کانتیجہ ہے. یاآپ کے جذبات واحساسات میں پائی جانے والی عدم تسکین کی علامت ہے۔

اگرخواب میں چھپکلی صاحب خواب سے ڈر کر یا کترا کر بھاگتی نظرآئے تو  اخراجات میں محتاط رہنے کا انتباہ ہے. جومستقبل کے کسی مالی بحران کی صورت میں آپ کیلئے باعث پریشانی بن سکتاہے۔

Chipkali Ko Khod Per Rengtay Daikhna

Khwab Mein Chipkali Ko Marna Ki Tabeer In Urdu

  ایسا خواب جس میں چھپکلی کواپنے وجود پررینگتادیکھے. بہت ناگوار وناپسندیدہ  اور تکلیف دہ تعبیر کاحامل ہوسکتاہے. جومستقبل میں بہت سخت چیلنجز اور مشکلات کی قبل ازوقت اطلاع ہے۔

Chipkali Ka Hamla Aawer Hona

ایسا خواب علامت ہے کہ آپ کاکوئی قریبی شخص آپ کے کسی بڑے فیصلہ یا کام میں رکاوٹ بننے میں کوشاں ہے. یا دوسری صورت میں آپ اپنی نفسانی خواہشات کے پیچھے لگ کر سیدھے راستہ سے ہٹ سکتے ہیں۔

Chipkali Per Hamla Ka Khawab Daikhna

اگرخواب میں چھپکلی پر حملہ کرتادیکھے تو یہ علامت ہے کہ اپنے مقاصد اور ارادوں کی تکمیل کیلئے آپ کاعزم پختہ ہے. اور کسی بھی رکاوٹ کوخاطر میں لائے بغیرآپ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر سب کچھ کرگذرنے کاحوصلہ رکھتے ہیں. اور ایسا خواب آپ کے مضبوط عزائم کی دلیل ہے۔

Khawab Main Chipkali Say Bhagna

 خواب میں چھپکلی سے ڈر کربھاگنا  حقیقی زندگی میں ہرایسے شخص سے بھاگنے کی دلیل ہے۔جو صاحب خواب کی راہ میں رکاوٹ بن رہاہو۔یا اس کے عزائم وارادوں کوتوڑناچاہتایو۔

Khawab Main Chipkali Ko Pakarrna

 خواب میں چھپکلی پکڑنا بہت اچھی علامت ہے۔جو مستقبل کے حوالے سے خوش آئند خبر ہوسکتی ہے۔اور یہ اس امر کی دلیل ہے ۔کہ  مستقل مزاجی اور عزائم پرڈٹ جانے کی عمدہ صلاحیت آپ کی کامیابیوں میں معاون ہوگی۔

Chipkali Pakarrnay Main Nakami

دورانِ خواب چھپکلی کوپکڑنےکی ناکام کوشش اس طرف اشارہ ہے کہ مستقبل قریب آپ مایوسی کاشکارہوسکتے ہیں ۔ آپ محبت یا دیگر معاملات میں آپ کوغیرمتوقع صورتحال سے واسطہ پڑسکتا ہے۔

Khawab Main Chipkali  Ko Zakhmi Daikhna

 اگر خواب میں چھپکلی زخمی نظرآئی یاہوئی تویہ علامت ہے کہ صاحب خواب کو محبت یا شادی کے معاملات میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

Khawab Main Murda Chipkali  Daikhna

 اگر خواب میں مری ہوئی چھپکلی دیکھے تویہ علامت ہے کہ کوئی بہت ہی محبوب شخص دھوکہ دے گا۔ جس کی وجہ سے طبیعت سخت بوجھل اور مایوسی کاشکار ہوگی۔

Sabaz Chipkali Dekhna

 اگر آپ کےخواب میں چھپکلی سبز تھی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ مستقبل قریب میں آپ کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن پریشان نہ ہوں کیونکہ آپ انہیں آسانی سے حل کر لیں گے۔

Neeli Chipkali Dekhna

 اگر آپ نے نیلی چھپکلی کا خواب دیکھا ہے تو یہ بہت اچھی علامت ہے۔ اس خواب کا مطلب یہ ہے کہ مستقبل کے عرصے میں آپ کو اپنی نجی زندگی میں امن اور ہم آہنگی ملے گی۔

 Khawab Main Rang  Tabdeel  Ckartee

  خواب میں رنگ بدلتی چھپکلیوں کادیکھنا علامت ہے کہ مستقبل قریب میں سازشی عناصر یا دشمنوں کی کاروائیاں تیزہوسکتی ہیں۔حاسد آپ   کے ڈھیروں  معاملات بگاڑنے کا خواہاں ہے۔

Khawab Kay Diran Dhoop Main Chipkali

  دوران خواب  سورج کی روشنی میں چھپکلی دیکھنا بہت اچھا شگون ہے۔جوایک محفوظ اور شاندار و روشن مستقبل کی علامت  ہے

Khawab Main Chipkali Khana

خواب میں چھپکلی کوکھانا بظاہر بہت تکلیف دہ اور پریشان کن فعل نظرآتاہے. لیکن ایسا خواب تعبیرکے اعتبار سےبہت مثبت اور خوش آئند ہے.  اور یہ ظاہرکرتاہے کہ آپ اپنی مستقل مزاجی اور مضبوط اعصاب کی بناء پر اپنی راہ میں حائل تمام تر مشکلات کو دور کرنے میں کامیابی حاصل کریں گے۔

Khawab Main Chipkali Ka Hamla Karna

اگرخواب چھپکلی آپ پرحملہ کرتی دکھائی تو یہ ایک ایسا خطرہ ہے جوآئندہ دنوں آپ کے سرپر منڈلارہاہے.   یہ خطرہ آپ کی دنیاوی زندگی کے معمولات، کاروبار ، رشتوں اور صحت کے ساتھ ساتھ آپ کے دینی وروحانی معاملات سے متعلق بھی ہوسکتے ہیں۔

Khawab Main Bahot Barri Chipkali Daikhna

خواب میں جسامت کے اعتبار سے بہت بڑی اور غیرمعمولی چھپکلی دیکھنا بھی علامات کے اعتبار سے خطرناک سمجھاجاتاہے. اور ایساخواب آپ کو یہ اشارہ ہے کہ آپ کادشمن آپ کی نسبت زیادہ طاقتور،مضبوط اور فعال ہے. اس دشمن کاتعلق آپ کے قریبی احباب رشتہ داروں اور کاروباری حریفوں یاحلیفوں میں سے بھی ہوسکتاہے.  اگر یہ  بڑی چھپکلی سبز رنگ کی ہے توخطرہ کاتعلق کاروبار سے ہے۔اگرسرخ ہے.   توحملہ محبت کے رشتوں کی طرف سے ہوسکتاہے۔

Khawab Main Naranji Chipkali Daikhna

اگرخواب میں نظرآنے والی چھپکلی کارنگ نارنجی ہے تو اس کامطلب یہ ہے کہ آپ اپنے مستقبل کے حوالے سے کسی بڑے فیصلہ کے بارے ہچکچاہٹ کاشکار ہیں۔اور آپ کو یکسوئی اور ہمت کی ضرورت ہے۔

Khawab Main Sufaid Chipkali Daikhna

اگر خواب میں سفید رنگ کی چھپکلی دیکھی تو یہ علامت یہی ظاہرکررہی ہے کہ آپ کومستقبل میں ایسے واقعات پیش آئیں گے جوآپ کیلئے باعث مسرت ہوں گے۔اور آپ کوہرطرف سے مثبت خبریں ملنے کی توقع ہے۔

Khawab Main Kali Chipkali Daikhna

خواب میں کالی چھپکلی بری علامات میں سے ہے۔کیونکہ عام طور پر کالا رنگ سوگ، پریشانی ، موت اور دہشت واداسی کے حوالے سے جاناجاتاہے۔کالی چھپکلی کوخواب میں دیکھنے کوکسی ایسے وقت سے تشبیہہ دی جاتی ہے۔جومستقبل قریب میں صاحب خواب کو مسائل اور مشکلات کاشکار بنانے والا ہے۔

مگر اس کایہ مطلب قطعاً نہیں لیناچاہئیے کہ یہ مشکلات، پریشانیاں یا مصائب لازمی ہیں۔بلکہ کوئی بھی بری علامات پر مبنی خواب دیکھنے کے بعد سب سے پہلے توبہ واستغفار کی طرف متوجہ ہونا چاہئیے۔اپنے خیالات اور اعمال کامحاسبہ کرتے ہوئے اصلاح کی طرف سفر شروع کرنا چاہئیے۔نیز صدقہ خیرات اور بہتر حکمت عملی اپناکر متوقع خطرات کو ٹالنے میں ہمت و استقامت کامظاہرہ کرناچاہئیے۔

Khawab Main Chipkali Ko Hath Main Daikhna

    ایسا کوئی بھی خواب جس میں آپ نے چھپکلی کوہاتھ میں پکڑ رکھاہے۔دوطرح کی تعبیرات کاموجب بن سکتاہے۔ اول تویہ کہ صاحب خواب درپیش خطرات سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں۔اور کسی بھی صورت میں متوقع خطرات سے گھبرانے والے نہیں۔ جبکہ دوسری صورت یہ بھی ہوسکتی ہے۔کہ صاحب خواب اپنی کم علمی یا بے وقوفی کی بنیادپر متوقع دشمنوں سے قریبی تعلق بنائے ہوئے ہیں۔اور ان کے بارے کسی بڑی غلط فہمی کاشکار ہیں۔

Aurat Ka Khawab Main Chipkali Daikhna.

خواب میں چھپکلی چاہے مرد دیکھے یاعورت دونوں کیلئے علامات وتعبیر تقریباً ایک جیسی ہی ہوتی ہیں. مگر چونکہ یہ نفسیاتی مسئلہ بھی ہے کہ خواتین چھپکلی سے بالعموم خوفزدہ رہتی ہیں. اور اسے اپنے حواس پر سوار رکھتی ہیں۔اس لیے کسی عورت کے خواب میں چھپکلی کانظرآنا عمومی تعبیر سے مختلف بھی ہوسکتاہے. نیز عام طور پر خواتین روحانی اعتبار سے بھی کمزور سمجھی جاتی ہیں. اور توہم پرستی یاکمزور عقائد کے باعث غلط تصورات کوذہن میں پال لیتی ہیں. جس کے نتیجہ میں ایسے خواب معمول بن جاتے ہیں۔جن کاحقیقی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہوتاہے۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Namaz Parhna Ki Tabeer In Urdu Bataen
Khwab Mein Aam Dekhna Ki Tabeer In Urdu

Leave a Comment