Khwab Mein Chawal Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Is article mein ap dekhen gy  Khwab Mein Chawal Dekhna Ki Tabeer in Urdu or hindi. Is k sath sath khwab mein kharab chawal dekhna,Chawal Gosht Dekhna.  khwab mein gur wale chawal dekhna. Biryani dekhna ki Tabeer. Ya khwab m kachy chawal dekhna k bary main parhen. Is k sath sath  daal chawal dekhna ya biryani dekhna. Chawal kharidna ya  namkeen chawal dekhna kaisa hota hy. Aur Parhein Ge Khwab Mein Chawal Taqseem Karne Ke Bare Mein. khwab mein kisi ko chawal dena. Khawab Mein Pake Hue Chawal Dekhna. Khwab Mein Chawal Ki Fasal Dekhna. Khawab Mein Ublay Hue Chawal Dekhna. Khwab Mein Chawal Kharidna.

چاول دنیابھر کے انسانوں کی مرغوب ترین غذائی اجناس میں اولین جزو کی حیثیت رکھتی ہے. اور کاشت وبرداشت کے مشکل ترین مراحل سے گذرنے کے بعد تقریباً ہردسترخوان پر چاول کی مختلف ڈشز سجی نظرآتی ہیں. جواس امرکی دلیل ہے کہ یہ ہرخاص وعام کے لئے کس قدر محبوب غذا ہے. اس اعتبار سے چاول کاخواب میں دیکھاجانا بھی اچھی علامت کے طور پر گنااور دیکھا جاتاہے. خواب میں چاول دیکھنے کے حوالہ سے امام جعفرصادق ؒ نے فرمایاہے کہ چاول کادیکھنا تین وجہ سے ہے. 1۔مال ودولت۔2۔خیروبرکت۔3۔دلی مراد کا پورا ہونا۔یعنی آپ نے ہرحوالے سے چاول کے خواب میں دیکھنےخیروبرکت سے تعبیر کیاہے۔

Khwab Mein Chawal Dekhna Kaisa hai

حضرت ابن سیرین ؒ نے بھی یہی لکھاہے کہ خواب میں چاول دیکھنا مال کی علامت یے۔جس قدر چاول دیکھے گا۔اسی قدر مال حاصل کرے گا۔خواب میں چاول دیکھنا مال ہے.  جو بقدر چاول دیکھنے کے حاصل ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پکے ہوئے چاول کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ مراد پوری ہو گی اور خیر و نیکی پہنچے گی.  اور اگردیکھے کہ پلاؤ کھایا ہے تو زیادہ بہتری اورنیکی کی دلیل ہے  ۔

حضرت ابراہیم کرمانیؒ نے بھی یہی لکھاہے کہ خواب میں پکے ہوئے چاول کا کھانا نیکی اور بھلائی کی علامت ہے۔اور دلی مراد پوری ہونے کی خوش خبری ہے۔ ان علماء تعبیر کے اقوال کی روشنی میں یہ کہنابے جا نہ ہوگا۔کہ خواب میں چاول دیکھنےکی عمومی تعبیرات مثبت اور صاحب خواب کے حق میں بہتر ہونے کی امید رکھی جانی چاہئیے۔

Khawab Mein Dodh Chawal Dekhna Ya Khana

دودھ چاول دیکھنایا کھانا۔ دودھ بھی اللہ پاک کی چند خاص نعمتوں میں سے ایک لذیذ نعمت ہے۔جس کاحاصل ہونا خوش بختی اور صحت کی علامت کے طور پر جاناجاتایے۔اسی لحاظ سے دودھ چاول کھانے کاخواب بھی نہایت عمدہ علامت ہے۔اور یہ اس امر کی دلیل ہے کہ صاحب خواب قدرت کی وافر نعمتوں اور مہربانیوں کا حقدار بن رہاہے۔ ایسا خواب دیکھنا راحت وبرکت کی نشانی ہے۔

Khwab Mein Chawal Khana

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ الله تعالی علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پکے ہوئے چاول کھاتا ہے تو دلیل ہے که مراد پوری ہوگی اور خیر و نیکی پے گی۔

اور اگر دیکھے کہ پلاؤ کھایا ہے تو زیادہ ، ترقی اور نیکی کی دلیل ہے اور دودھ چاول کا کھانا نہایت ہی بہتر ہے ۔اور اگر دیکھے کہ وہی چاول کھاتا ہے تو اس سے غم و اندوہ کی دلیل ہے۔

Khwab Mein Chawal Ki Fasal Dekhna

اگر کوئی خواب میں چاول کا کھیت دیکھتا ہے تو اس کا مطلب ہے۔ کہ آپ اپنے مقصد اور کامیابی کے حصول کی سمت بڑھ رہے ہیں۔ آپ کو اپنے کام پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اور چیزوں کا صحیح معائنہ کریں۔ اگر کہیں کوئی غلطی نظر آئے تو اسے درست کرنے کی کوشش کریں۔ پھر آپ آگے بڑھ سکتے ہیں۔

Khwab Mein Dahi Chawal Khana

دہی گوکہ طبی لحاظ سے کافی فوائد کی حامل خوراک ہے۔اور بالخصوص انسانی نظام ہضم کی بہتری میں ایک عمدہ غذائی جزو سمجھی جاتی ہے۔لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ دہی کاوجود دودھ کی بگڑی حالت سے سامنے آتاہے۔اس لحاظ سے دہی چاول کےکھانے کاخواب  پریشانی کی علامت سمجھا جاتاہے۔اور ایساخواب  عمومی طور پر علماءِ تعبیر کے نزدیک خدانخواستہ کسی اچانک آنے والے رنج وغم کی دلیل ہے۔جوصاحب خواب کو پیش آسکتاہے۔

Khwab Mein Meethe Chawal Khane Ki Tabeer

اگر کوئی خواب میں میٹھے چاول دیکھتا ہے زردہ دیکھتا ہے تو یہ انشاہ اللہ اس کو خوشی ملنے کی علامت ہے اور فائدہ حاصل ہونے اور بہتری پانے کی علامت ہے۔اور اسیطرح اگرکوئی خواب میں خوش ذائقہ مزےدارمیٹھےچاول کھتاہےتویہ کثرت سےمال ملنےخوشحالی پانےراحت اورمسرت حاصل ہونےکی دلیل ہے۔

Khawab Mein  Biryani Dekhna

خواب میں بریانی دیکھنا۔ خواب میں بریانی یا پلاؤ کادیکھنایاکھانا ہر دوصورت میں اچھی علامت ہے۔اور مال ودولت سمیت کوئی بھی خوشی اور راحت و مال حاصل ہوسکتی ہے۔

Khawab Mein Sufaid Chawal Dekhna

سفید چاول کا خواب میں دیکھنا بہت اچھی علامت سمجھاجاتا ہے۔ایسا خواب خیربرکت نیکی اور بھلائی کی دلیل ہے. کیونکہ سفید رنگ پاکیزگی امن،راحت اوربزرگی کی علامت ہے. خواب میں کسی بھی انداز میں سفید رنگ کا نظر آنا ہمیشہ ایک اچھی علامت سمجھی جاتی ہے.  اوربلاشبہ یہ ایک نہایت اچھا شگون سمجھاجانا چاہیئے۔خواب میں سفید چاول دیکھنے کاجو مطلب مخلتلف تعبیرات کی روشنی میں واضح دکھائی دیتاہے. وہ صاحب خواب کی خوش بختی اور خیروبرکت کی علامت یے۔

ایسا خواب  زندگی کے ہر شعبہ میں بہتری کی نوید ہے۔جیسا کہ اچھی قسمت، رزق کی فراوانی ، بہترین صحت اور خوشیوں سے نوازے جانے کی خوش خبری کے طور پر لیاجائے گا. علماء تعبیر کایہ بھی مانناہے کہ خوشی اور برکت کے پھیلاؤ کاانحصار خواب میں نظرآنے والے چاولوں کی مقدار پر منحصر ہے. جتنے چاول زیادہ ہوں گے۔اتنے ہی صاحب خواب سے جڑے زیادہ رشتے متوقع خیروبرکت اور خوشحالی میں شریک ہوں گے۔

Khawab Mein Ublay Hue Chawal Dekhna

خواب میں ابلے ہوئے چاول دیکھنا تو یہ اس بات کی دلیل ہے۔کہ آپ کو مستقبل کی رکاوٹوں اور مشکلات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ آپ کا اپنے قریبی سے جھگڑا بھی ہو سکتا ہے۔ یا آپ کے قریبی سے آپ کا رشتہ بھی ختم ہو سکتا ہے۔

Khwab Mein Methay Chawal Dekhna

خواب میں میٹھے چاول دیکھنا- خواب میں میٹھے چاول دیکھنا دراصل صاحب خواب کی شخصی خوبیوں کی علامت کے طور پر جاناجاتاہے. کیونکہ چاول کی مٹھاس کو صاحب خواب کے کردار کے مثبت اور سماجی پہلوؤں کی نشانی قرار دیاجاتاہے. اور ایسا خواب صاحب خواب کی ان خوبیوں میں مزید اضافہ اور اس سے معاشرتی طور پر حاصل ہونے والے ثمرات کی علامت ہے۔

Khwab Mein Kache Chawal Dekhna

Khwab Mein Chawal Dekhna Ki Tabeer in Urdu

خواب میں کچے چاول دیکھنا۔ خواب میں کچے چاول دیکھنےکی تعبیر بھی مال ودولت کے حاصل ہونے کی علامت ہے. مگر پکے ہوئے چاولوں کی نسبت کچے چاول کی تعبیر کمزور سمجھی جاتی ہے۔اگر کس نے خواب میں کچے چاول دیکھے ہیں۔ تو اِس خواب کی تعبیر یہ ہو گی کہ کاروبار میں ترقی ہو گی۔ اور بہت زیادہ اضافہ ہو گا۔ اور روزی میں کشادگی حاصل ہو گی۔

Khawab Mein Pake Hue Chawal Dekhna

اگر آپ خواب میں پکے ہوئے چاول دیکھتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو نفع ملنے والا ہے۔

Khwab Mein Kharab Chawal Dekhna

اگر کوئی خواب میں خراب چاول دیکھتا ہے۔ گندے چاول دیکھتا ہے۔ تو اِس کی تعبیر یہ ہےکہ ایسا خواب  دیکھنے والے کی بدنامی ہو گی . اور اس کی عزت خراب ہو گی۔ اس پر جھوٹے الزامات لگیں گے . اور ایسے کام جو اس نے نہیں کیے وہ بھی اس پر لگ سکتے ہیں . یا پھر خواب دیکھنے والا ایسے کاموں میں مجبور ہو جاےگا۔ یا آپ کو ایسے کاموں پر مجبور کر دیا جائے گا۔ جو آپ نہیں کرنا چاہتے لیکن آپ سے وہ کروائے جائیں گے۔ یعنی برے کاموں میں آپ کوئی استعمال کرے گا۔ تو ایسا خواب دیکھنے والے کو چائیے كے توبہ اور استغفار کرے اور صدقہ کرے۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Kala Kutta Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Aur  Khoon Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khawab Mein Peelay Chawal Dekhna

خواب میں پیلے چاول دیکھنا۔ خواب میں پیلے چاول دیکھنا بیماری کی علامت ہوسکتایے۔

Khwab Mein Zarda Chawal Dekhna

زردہ (سفید یامکس رنگ میں)عموماً پسندیدہ اور مفرح خوراک کے طور پر لیاجاتا ہے۔اس لیے یہی قیاس کیاجاتاہے.  کہ زردہ کھانایا دیکھنا بھی اچھی علامت ہے۔جو کسی بھی زاویہ سے خوشی وراحت کا ہی  پیغام ہوسکتاہے۔

Khwab Mein Chawal Kharidna

اگر کوئی خواب میں چاول خریدتا ہے تو یہ خواب آپ کو متنبہ کرتا ہے۔ کہ آپ اپنے پیسے ان چیزوں پر خرچ کریں۔ جو آپ کی زندگی کے لیے بہت ضروری ہیں۔

Khawab Mein Daal Chawal Khana

.خواب میں دال چاول کھانا۔ خواب میں دال چاول بھی پلاؤ یا بریانی کے مشابہ ہی ہے

5 thoughts on “Khwab Mein Chawal Dekhna Ki Tabeer in Urdu”

Leave a Comment

You cannot copy content of this page