Is article main ap parhen gy Khwab Mein Khoon Dekhna Ki Tabeer in Urdu Hindi aur English. Khwab Mein Janwar Ka Khoon Dekhna, Khwab Mein Kisi Ko Zakhmi Dekhna, ya ghar mein khoon dekhna ya hamla aurat ka khwab mein blood dekhna ki tabeer.
Khwab Mein Khoon Dekhna Ki Tabeer
حضرت امام جعفرصادق ؒ نے فرمایاہے کہ خون کاخواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے۔1۔فتح پانا۔2۔خیرونفع کاحصول۔3۔مال کانقصان۔
Khwab Mein Khoon Dekhna Kaisa Hota Hai
کیونکہ یہ ایک ظاہر سی بات ہے جسے ہر ذی شعور سمجھ سکتاہے۔کہ خون کسی بڑے فسادکی صورت میں نکلتایا بہایا جاتاہے۔اور فساد کو دور کیاجاتا ہے۔یا مال وزر کے تحفظ یا حصول کیلئے خون کاسامنا کرناپڑتا ہے۔ اور ان صورتوں میں نفع ونقصان دونوں پوشیدہ ہیں۔فتح ونصرت بھی مل سکتی ہے۔مال واسباب بھی حاصل ہوتے ہیں۔اور جانی ومالی نقصان کی صورت بھی بن سکتی ہے۔ سو خواب میں خون کے دیکھنے کی ظاہری علامات یہی قرار پاتی ہیں۔ لیکن یہ لازمی بھی نہیں کہ خواب کی تعبیر کامل طور پر انہی بنیادوں پر سامنے آئے۔ اس کے علاوہ بھی ڈھیروں تعبیرات سامنے آسکتی ہیں۔
Khwab Mein Kisi Ka Khoon Dekhna
اگرخواب میں زخم دیکھےاور خون کانشان بھی ظاہر ہوتوعلامت ہے کہ زخم لگانے والے سے نفع اور فائدہ حاصل کرے گا۔ اگر اپنے جسم سے ایسی حالت میں خون نکلتا دیکھے کہ ظاہری طور پر زخم موجود نہ ہو۔ تو یہ علامت ہے کہ کسی سے نقصان اور ضرر پہنچے گا۔اور اگر زخم بھی دیکھے تو اندیشہ ہے کہ مال کابھی نقصان ہوگا۔اور غم بھی سہے گا۔ اگردیکھے کہ تلوار سے زخم لگاہے۔تو دلیل ہے کہ لمباعرصہ تکلیف میں مبتلاہوگا۔مگر اس پر ثواب پائے گا۔ اگردیکھے کہ زخم کے خون سے کپڑے آلودہ ہوگئے ہیں۔ تو مال حرام حاصل کرے گا۔
Khwab Mein Khoon Dekhna Kaisa Hota Hai
حضرت ابراہیم کرمانیؒ فرماتے ہیں کہ اگر دیکھے کہ خون پیاہے۔تو علامت ہے کہ مال حرام کھائے گا یا خونِ ناحق کرے گا۔اگر دیکھے کہ جسم میں سوراخ ہے اور اس سے پیپ اور خون جاری ہے اور کپڑے آلودہ ہوئے ہیں۔تو اسی قدر مال ناحق حاصل کرے گا۔ اگردیکھے کہ عضو تناسل سے خون نکلاہے۔تودلیل ہے کہ اس کی بیٹی کا اسقاط حمل ہوگا۔ اگرپاخانہ کی جگہ سے خون نکلتا دیکھے تو یہ بھی رزق حرام ملنے کی دلیل ہے۔ اوراگردیکھے کہ دانتوں کی جڑوں سے خون نکلاہے۔تو یہ دلیل ہے کہ اپنے گھروالوں سے دکھ اٹھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شہر کے گلی کوچوں میں خون جاری ہے۔تو علامت ہے کہ بہت بڑی خونریزی ہوگی۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے بھی خون کی تعبیر میں اکثر مال ومتاع کے نقصان کوذکر فرمایاہے۔
مزید تعبیرات
Khwab Mein Saanp Dekhna Ki Tabeer in Urdu Hindi
#Khwab Mein Bakra Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab Mein Dant Ka Tootna Tabeer in Urdu
Khwab Mein Khon Saaf Karna
اگر کوئی خواب میں دیکھتا ہے كہ وہ خون کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے یا خون صاف کر رہا ہے. تو یہ اِس بات کی دلیل ہے كہ وہ مصیبت اور پریشانی سے نجات حاصل کرے گا۔
Khwab Mein Khoon Saaf Karna
خواب میں خون کو روکنے کی کوشش کرنا یا خون کو صاف کرنا. اِس بات کی دلیل ہے کہ مصیبت اور پریشانی سے نجات حاصل کرے گا۔
Khwab Mein Khoon Ki Ulti Dekhna
اگر کوئی خواب میں خون کی الٹی دیکھتا ہے تو یہ بیماری رنج اور غم کی علامت ہے۔
Khwab Mein Kisi Ka Khoon Nikalte Dekhna
خواب میں کسی کا خون نکلتا دیکھنا بھی اسی طور پر اس کے نقصان یا تکلیف کی علامت ہوسکتاہے. جبکہ جس کو خواب میں دیکھا جائے۔اس کی حالت وکیفیت کے علم کے بغیر درست تعبیر ممکن نہیں۔ خواب میں کسی کوزخمی دیکھنا۔ اس میں بھی اصول تعبیر تقریبا ایک ہی ہے اور وہ نفع۔ مال حرام یا نقصان کا اندیشہ شامل ہے۔مگر اس کاتعین کرنا صاحب خواب اور جس کو خواب میں دیکھا۔ان کے آپس کے تعقات کی نوعیت کاپرکھنا ضروری ہے۔تبھی درست نتائج اخذ کرناممکن ہے۔
Mene khuwab Mai Dekha hai Humare Ghar k har kone ki chhat khoon Nikal Raha hai hum sub Ghar wale Pani SE rokne ki saaf Karne ki koshish Kar rahe hai but khoon nhi ruk raha
Sadkay do. Ghar Mai Quran khwani and Sorah Bakra ka khatam keraen. Allah fasad se bachaey. Sabr se mamlaat ka Hal kerain..