Khwab Mein Saib Dekhna Ki Tabeer in Urdu Hindi

Khwab Mein Saib Dekhna Ki Tabeer in Urdu . Saib ko phaloon main aik khas ehmiat hasil hay.jis ko  dunya bher kay log shoq say khatay heen. Aur insani sehat ki behtari kay liay doctors  saib hi tajveez kartay hen. Isi tarah khawab main saob ka dekhna bhi aik achi akamat hay.is article main saib ka khwab daukhnay ki kuch tabeerat paish ki ja rahi hen. Khwab Mein Apple Dekhna

Saib Dekhne Ki Tabeer

اگر کوئی خواب میں سیب دیکھتا ہے. تو خواب میں سیب کا دیکھنا. اولاد اور حَسِین چہروں پر دلالت کرتا ہے۔اور کبھی سیب ہمت پر بھی دلالت کرتا ہ۔کسی بادشاہ كے لیے خواب میں سیب دیکھنا۔ اس کی مملکت پر دلالت کرتا ہے۔اور تاجروں كے لیے خواب میں سیب دیکھنا۔ ان کی تجارت پر دلیل ہے۔اور زمیندار كے لیے زمین کی فصل پر دلالت کرتا ہے۔اگر کسی کو خواب میں سیب مل جائے۔ تو یا وہ سیب کو کھائے۔ اس کو ہمت نصیب ہو گی۔بعض اہل تعبیر فرماتے ہیں۔ كہ خواب میں میٹھا سیب رزق حلال کی علامت ہے۔اور ترش سیب مال حرام کی دلیل ہے۔

اگر کوئی شخص خواب میں سیب دیکھتا ہے تو یہ فائدہ حاصل ہونے کی اور کاروبار میں ترقی ہونے کی علامت ہے۔

جعفرصادق رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ خواب میں سیب دیکھنے کی سات وجوہات حکومت،مال ودولت، کاروبار میں نفع، بیٹا، کنیز، صاحب خواب کی ہمت اور بیماری شامل ہیں.  ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے مطابق خواب میں سیب خیرکی علامت ہے. ترش سیب بری خبر اور شریں خوشخبری کی علامت ہے۔ علامہ ابن سیرینؒ کہتے ہیں کہ خواب میں سیب کو دوٹکڑوں میں کاٹنا کسی شراکت  دار سےالگ ہونے کی دلیل ہے.  خواب میں سیب کی تعبیرمیں کچھ اہل  علم اسے امن کی نشانی قرار دیتےہیں. سیب کاخواب نئی امید کا مظہر ہوتاہے. خواب میں سیب نظر آنا صاحب اولاد ہونے کی خوشخبری ہے۔

Saib Khana Ki Tabeer

حضرت دانیال علیہ السلام فرماتے ہیں کہ خواب میں سیب کھانانفع کی دلیل ہے. دیگر اہل علم کے مطابق خواب میں سیب کھانا مقدرہوتا ہے. خواب میں سیب کھانے والادنیاوی معاملات میں  حریص اور پیسہ کمانے والا ہے.  خواب میں سیب کھانا مرادوں کے پورے ہونے کی نوید بھی ہوسکتاہے۔

Sabz Saib Dekhna

حضرت ابن سیرین رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جوخواب میں سبز سیب دیکھے. اگر شادی شدہ ہے تو بیٹا پیداہونے کی دلیل ہے۔

Surkh Saib Dekhna

علامہ ابن سیرین رحمة اللہ  سرخ  سیب کےخواب میں دیکھنے  کو صاحب خواب کیلئےنفع کی دلیل قراردیتے ہیں. جوکسی بااثریاصاحب اقتدارسے حاصل ہوگا۔سرخ سیب کاخواب دیکھنامختلف تبدیلیوں کی علامت بھی ہوسکتاہےجن سے صاحب خواب گزر رہاہوتاہے. کیونکہ سرخ رنگ نئی شروعات،امید اور خوش قسمتی کے جذبات کامظہرسمجھاجاتا ہے۔

Peela Saib Dekhna

علامہ ابن سیرین کے بقول زرد اور ترش سیب کاخواب بیماری کی علامت ہے.  پیلےرنگ کا سیب خواب میں دیکھنا  مستقبل کے بارے خدشات کانتیجہ بھی ہو سکتاہے۔

Khwab Mein Saib Dekhna

Golden Saib Dekhna

گولڈن سیب کاخواب دولت اور کامرانی کی نشانی ہے. یہ مستقبل میں بہتری اورخوشحالی کےنئےمواقع کی نویدبھی ہے. گولڈن سیب کاخواب خوشخبری کے ساتھ ساتھ ایک طرح سےصاحب خواب کیلئےمہمیزبھی ہے. تاکہ وہ زیادہ جوش جذبہ کے ساتھ اپنے بہتر مستقبل کیلئے مصروف عمل ہوجائے۔

Sufaid saib dekhna

سفیدرنگ کےسیب کاخواب مثبت علامت ہے۔کیونکہ سفید رنگ کو عام طور پر نیکی اور بزرگی کی علامت سمجھا جاتاہے. جو کہ خوبصورتی اور پاکیزگی کوبھی ظاہر کرتاہے. اس خواب کی تعبیر میں علماء تعبیر کا کہنا ہے کہ صاحب خواب کی شادی یا کاروباری معاملات میں بہتری کے ساتھ ساتھ نیکی وپرہیزگاری کی توفیق میں اضافہ بھی ہوسکتاہے۔

Kela Aur Saib Dekhna

سیب کی طرح کیلا بھی مال اور رزق کی علامت ہے۔جو خواب میں سیب اور کیلا ایک جگہ دیکھے۔تعبیر کے اعتبار سے خوش بختی کی دلیل ہے۔اور صاحب خواب کے مالی حالات میں بہتری کی نوید ہے۔

Apple Ka Darakht Dekhna

خواب میں سیب کے درخت کادیکھنا  بزرگی اور شرافت کی علامت ہے. یہ خواب صاحب خواب کی شخصیت کے مثبت پہلوؤں کواجاگرکرتاہے۔سیب کے درخت کا خواب محنت کے معاوضہ  کے علاوہ رزق کی فراوانی کی علامت سمجھاجاتاہے۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Apni Shadi Dekhna Ki Tabeer In Urdu
Aur Khwab Mein Samandar Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Amrood Dekhna Ki Tabeer

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے  خواب میں امرود کھانے کی پانچ وجوہات بیان کی  ہیں. ۔1۔،مال حلال۔2۔تونگری3عورت۔4 ، مراد کا پانا ۔ 5 ، نفع

علامہ ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتےہیں کہ امرودکا اس کے موسم پر کھاناجومیٹھااورسبزبھی ہو تو دلیل ہے کہ حلال مال پائےگا. اوراگرامرود زرد دیکھے تو بیمار کی علامت ہے. لیکن اگر  امرود بے موسم اور زرد یا سرخ ہو.  اور مٹھاس بھی ہو تو حلال مال حاصل کرے گا۔لیکن ترش اور بد مزہ ہو تورنج وغم کی علامت ہے۔

 

2 thoughts on “Khwab Mein Saib Dekhna Ki Tabeer in Urdu Hindi”

Leave a Comment

You cannot copy content of this page