Khwab Mein Bandar Dekhna Ki Tabeer In Urdu . Bander aik mutaharik aur shareer janwar hay.jo jangali janwer honay kay bawajod insan ke qurbat main bhe barri asani say waqt guzar sakta hay. Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Kh Kisi Se Dushmani Peda Hogi. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.
Bandar Dekhna kaisa Hai
علامہ محمد ابن سیرین علیہ بندر کےخواب میں دیکھنے کو ایک فریبی اور ملعون دشمن سے تعبیرکرتے ہیں۔ جوخواب میں بندرکو اپنا مطیع اور فرماں بردار دیکھے تو علامت ہےکہ دشمن پر غلبہ پائے گا. اگر خواب میں بندر کے ساتھ لڑائی کی۔اور اس سے خوفزدہ ہوا تو بیمار ہو گا. اور شفایاب ہوگایاکوئی جسمانی عیب لگے جوٹھیک نہ ہوگا. حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کا یہ قول ہے کہ جوخواب میں بندر کو مار ڈالے۔دشمن پرفتح پائے گا. اور جو اس کا گوشت کھائے گا توتکلیف اور عیب میں مبتلا ہو گا۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اسے بندر کاتحفہ ملا۔ تو دینے والا دشمنی کرے گا۔
خواب میں بندر کومارنا
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں جس نے خواب میں بندر کومارا۔ وہ بیمار ہو گا اور جلدی شفا پائے گا۔ گھر میں بندر کاآنادیکھا تواس گھر میں کوئی عورت جادو کرے گی اور بندر کواپنے ساتھ باتیں کرتا دیکھاتو عورت کے ہاتھوں نقصان پائے گا۔ اگر خواب میں بندر کوجھپٹتا دیکھا تو سخت آفت آئے گی۔اوراگربندر کوچوری کرتے دیکھے تو مالی نقصان اٹھائے گااور پریشانی میں مبتلاہوگا۔ بندرکاتحفہ ملنامال حرام کی علامت ہے
Aurat Ka Bander Daikhna
غیرشادی عورت خواب میں بندر دیکھے
تویہ علامت ہے کہ وہ گمراہی کی طرف جاسکتی ہے۔اور اس کی عزت وساکھ پر دھبہ لگ سکتاہے. اگرکنواری عورت بندر کے ساتھ چل پھررہی ہے۔تو یہ اس کے بے حیائی کی راہ پر لگنے کی دلیل ہے. اور اگر کنواری عورت بندر سے بھاگتی ہے یا اسے بھگا دیتی ہے. تو یہ اس کے شیطانی حملوں سے بچ جانے پر دلیل ہے. اگر شادی شدہ عورت خواب میں بندر دیکھے تو یہ ایسے مرد کی علامت ہے. جواس میں دلچسپی رکھتاہے۔مگر خوف یا کسی موقع کی تلاش کی وجہ سے خاموش ہے. اگر بہت سارے بندر اپنے اردگرد گھومتے موجود پائے. تو یہ بدکردار اور زانی مردوں کی علامت ہے۔جو اس کے اردگردموجود ہیں۔خواب میں بندر کاشادی شدہ عورت پر حملہ اس کی بیماری پردلیل ہے۔یا دوسری صورت میں ایسے بدکردار مرد کی نشانی ہے جواس کی عزت پر ہاتھ ڈالنا چاہتاہے۔
Bandar Ka Hamla Karna
اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بند ر نے اس کو کاٹا ہے یا حملہ کیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہو گا یا اپنے عیال سے گالی گلوچ سنے گا۔
Safed Bandar Dekhna
سفید بندر معصومیت اور پاکیزگی کی علامت سمجھاجاتا ہے۔ خواب میں سفید بندر دیکھنا ترقی اوربہتری کی دوڑ میں تگ ودو کی علامت بھی قرار دیاجاتا ہے۔ جبکہ بعض معبرین خواب میں سفید بندر کو کسی بظاہر بے ضرر دکھائی دینے والے مگر دراصل بہت خطرناک دشمن سے تعبیر کرتے ہیں۔ خوابوں کی تعبیر کے بعض ماہرین خواب میں کالا بندر دیکھنے کو بری علامت خیال کرتے ہیں۔اور کالے بندر کے کوفساد اور افراتفری کی نشانی کے طور پر پیش کرتے ہیں،اور کالے بندر کوایسی شیطانی قوت کی علامت بتاتے ہیں جوکسی بڑی تباہی کاموجب بن سکتی ہے
مزید تعبیرات
Khwab Mein Beta Paida Hone Ki Tabeer In Urdu
Aur Khwab Mein Chawal Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Bandar Ka Bacha Dekhna
خواب میں بندر کا بچہ دیکھنے یا پکڑنے کے حوالے سے معبرین کاخیال ہے کہ ایساخواب صاحب خواب کی معصوم خواہشات کاآئینہ دار ہوسکتاہے۔ جیسا کہ صاحب خواب کی کوئی ایسی محرومی جس کی وجہ سے وہ اپنی زندگی میں ادھورا پن محسوس کرتاہو۔
Bandar Ko Marna
حضرت ابراہیم كرمانی رحمۃاللہ نے فرمایا ہے۔ كہ اگر کوئی خواب میں دیکھتا ہے۔ کہ اس نے بندر کو مار ڈالا ہے۔ تو دلیل ہے كے دشمن کو مغلوب کرے گا۔اور اگر دیکھے كہ۔ اس کا گوشت کھایا ہے۔ تو دلیل ہے۔ كہ رنج اورعیب میں گرفتار ہو گا۔حضرت جابر مغربی رحمۃاللہ نے فرمایا ہے۔ كہ اگر کوئی خواب میں دیکھے۔كہ اس نے بندر کو مارا ہے۔ تو دلیل ہے كے وہ بیمار ہو گا۔ اور جلد شفاء پے گا۔
Bandar Ka Katna
اگر کوئی خواب میں دیکھتا ہے۔ كہ اس کو بندر نے کاٹا ہے۔تو دلیل ہے۔ كہ وہ بیمار ہو گا۔ یا اپنے اھل و عیال سے گالی گلوچ سنے گا۔
Bandar Se Kuch Lena
اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے۔کہ بندر نے اس کو کوئی چیز دی ہے۔ یا اس نے اس سے لیے کر کھائی لی ہے۔ تو دلیل ہے كے اپنا مال برباد کرے گا۔
1 thought on “Khwab Mein Bandar Dekhna Ki Tabeer In Urdu Hindi”