Khwab Mein Tiddi Dekhna ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Tiddi Dekhna ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khwab Mein Kisi Shehar Tiddiyan Dekhna. To Kisi Ka Khwab Mein Khaiton Mein Tiddiyan Dekhna. Aur Is Ke Elawa Khwab Mein Choti Tiddiyan Dekhna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Mazeed Khwab Mein Bohat Si Tiddiyan Jama Karna. Aur Ap Parhein Ge Khwab Mein Tiddiyan Pakarna. Aur Khwab Mein Tiddi Dall Ka Aana. Sonay Ki Tiddiyan Dekhna. Bohat Ziyada Tiddiyan Dekhna. Khwab Mein Tiddi Dall Piche Udte Dekhna.

Khwab Mein Tiddi Dekhna ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ خواب میں زندہ ٹڈی لشکر ہے اور پختہ ٹڈی درہم و دینار ہے۔ بعض علماء کی رائے ہے کہ ٹڈی کی دلالت چٹیل میدان پر بھی ہوتی ہے۔ کسی ایسے علاقے میں ٹڈی دیکھنا جہاں اسکو کھا یا جا تا ہو۔ یا اس سے کوئی دوسرا فائدہ حاصل کیا جاتا ہو رزق ملنے کی دلیل ہے۔ ہر اس جگہ میں ٹڈیوں کو دیکھنا جہاں ظاہر ہو کہ نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ غم کے دور ہونے کامیابی اور خوشی کی دلیل ہے۔ بعض معبرین کی رائے ہے کہ ٹڈی کی تعبیر فتنہ اور دشمن ہے۔

Khwab Mein Kisi Shehar Tiddiyan Dekhna

اور اگر دیکھے کہ کسی شہر یا کسی موضع میں ٹڈیاں ظاہر ہوئی ہیں۔ اور اس جگہ نقصان پہنچا ہے۔  دلیل ہے کہ اسی قدر وہاں پر لشکر جمع ہو گا۔ اور اس جگہ والوں کو بلا اور زحمت پہنچے گی۔

Khwab Mein Khaiton Mein Tiddiyan Dekhna

خواب میں کھیتوں اور گاؤں کے اندرنڈی دیکھنا۔ تکلیف و شدت اور اشیاء کے باطل ہونے اور ہلاکت کی علامت ہے۔ اس لئے کہ یہ نباتات پر واقع ہو کر اسکو برباد کرتے ہیں۔

Khwab Mein Choti Tiddiyan Dekhna

چھوٹی نڈیوں کی تعبیر بڑی کے مقابلے میں اچھی نہیں ہے چنانچہ اسکی تعبیر بد اخلاق و بد سیرت فوج مسلط ہونے سے کی جاتی ہے۔

Khwab Mein Bohat Si Tiddiyan Jama Karna

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ اگر دیکھے کہ اس نے بہت سی ٹڈیاں جمع کی ہیں۔ اور ایک برتن میں ڈالی ہیں دلیل ہے کہ مال جمع کرے گا اور عورت کے مہر میں دے گا۔

Khwab Mein Tiddiyan Pakarna

کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے ٹڈیوں کو پکڑ کر ایک مٹکے میں ڈالدیا۔ تو تعبیر ہے کہ اس کو دراہم ملیں گے اور وہ ان کو کسی عورت کے پاس لے جائے گا۔

Khwab Mein Tiddi Dall Ka Aana

اور اگر دیکھے کہ بے قیاس ٹڈی دل آیا ہے اور دریا میں جمع ہو کر وہاں کی سبزی کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ مال بے قیاس وہاں پر جمع ہو گا اور پھر لٹ جائے گا۔ تو ویران ہونے پر دلیل ہے۔

Khwab Mein Sonay Ki Tiddiyan Dekhna

کسی نے خواب دیکھا اس پر سونے کی ٹڈیوں کی بارش ہورہی ہے تو تعبیر ہے کہ اس کا جو مال ختم ہوا ہے اللہ تعالیٰ اس کا نعم البدل عطا کرے گا اگر غمگین شخص یہ خواب دیکھے تو یہ غم دور ہونے کی دلیل ہے۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Taamba Dekhna ki Tabeer

Khwab Mein Bohat Ziyada Tiddiyan Dekhna

ٹڈیوں کا بہت زیادہ ہونا یا لوگوں کا اسکے خلاف کا روائی کرنا یا زمین و آسمان کے درمیان انہیں دیکھنا عذاب الہی کی دلیل ہے اور لوگوں کا ان کو جمع کرنا اور کھانا اور ان کی طرف سے کوئی ضرر و نقصان نہ ہو نا رزق کی وسعت اور معاشی بہتری پر دلالت کرتا ہے۔

Khwab Mein Tiddi Dall Piche Udte Dekhna

  ٹڈی دل پیچھے اڑتے دیکھنا لشکر کا سردار ہوگاعزت وعہدہ پائےگا۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے

Leave a Comment

You cannot copy content of this page