Khwab Mein Pani Mein Machli Dekhna Ki Tabeer In Urdu

khwab mein pani mein machli dekhna ki tabeer۔ Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Kh Beti Peda Honay Ki Aur Maal O Doulat Panay Ki Nishani Hai. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Pani Mein Machli Dekhna

حضرت دانیال علیہ السلام خواب کے دوران گرم دریا میں مچھلی دیکھنے کوبلا اور مصیبت جبکہ ٹھنڈے پانیوؔں کی مچھلی کوخوشی اور راحت کی علامت قرار دیتے ہیں۔ان کے فرامین کے مطابق بہت سی تازہ اور بڑی مچھلییاں  دیکھنامال غنیمت ملنے کی علامت ہے۔جبکہ چھوٹی مچھلیوں کا دیکھنا دکھ اور پریشانی کی دلیل ہے۔
حضرت جعفر صادق رحمة اللہ خواب میں مچھلی دیکھنےکی چھ وجوہات بیان فرماتے ہیں
جن میں1۔کنواری لڑکی۔2غنیمت۔3۔کنیز۔4۔وزیر۔5۔غم۔۔6۔لشکر۔
علامہ ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں۔ اگرکوئی خواب دیکھے کہ کسی نے اسے خشک  مچھلی دی ہے۔تویہ علامت ہے کہ حاکم سے  آزار پہنچے گا۔ دریا سے مچھلی پکڑنے کاخواب  کسی بڑے آدمی سے مال ملنے کی علامت ہے۔ ۔اگر دریا کی مچھلیاں صاحب خواب  سے باتیں کرتی دکھائی دیں۔ تو وہ بادشاہ کا راز فاش کرے گا۔ جودیکھے کہ مچھلی کے اجزائے جسم میں کچھ پایاہے۔تو علامت ہے کہ اسی قدر مال اور برکت حاصل کرے گا۔

Fish Pakarna Ki Tabeer

اگر کوئی خواب میں دیکھتا ہے كے اس نے فش مچھلی پکڑی ہے. اور دریا سے پکڑی ہے. تو دلیل ہے كہ کسی بڑے آدمی سے مال اور غنیمت حاصل کرے گا۔ خواب میں مچھلیاں پکڑنا جہاں سے امید نہیں وہاں سے فائدہ اور مال حاصل ہو گا۔ نعمت اور بھلائی ملنے کی علامت ہے۔ اگر مچھلی جال سے پکڑتا ہے۔ تو مکرو فریب سے دولت جمع کرنے کی دلیل ہے۔

Zinda Machli Dekhna

اگر کوئی خواب میں بہت ساری زندہ مچھلی دیکھتا ہے۔ تو اِس کی تعبیر یہ ہے۔ كہ خواب دیکھنے والے کو مال ملے گا۔ دولت حاصل ہو گی . اور اگر خواب میں بہت ساری چھوٹی زندہ مچھلیاں دیکھی ہیں۔ تو اِس کی تعبیر یہ ہو گی كہ آپ کو دکھ ملے گا غم ملے گا۔

Khubsurat Machli Dekhna

خواب میں اگر کسی خوبصورت مچھلی کودیکھاتو یہ رزق کی علامت ہے۔ایسا خواب عنقریب ملنے والے کسی بڑے نفع یا انعام کی نشاندہی بھی ہوسکتاہے۔

اگر کوئی خواب میں مچھلی دیکھے تو یہ بیٹی پیدا ہونے کی علامت ہے. اگر بہت ساری مچھلی دیکھے یا خریدے تو یہ کثرت سے مال حاصل کرنے کی علامت ہے۔

بڑی یا خوف ناک مچھلی دیکھنا جتنی بَڑی یا خوفناک مچھلی دیکھے گا اتنا ہی اچانک مصیبت میں پڑے گا۔

اگردریا سے بڑی مچھلی کو پکڑنادیکھے تو کسی مالدار عورت سے نکاح کی نویدہے. جبکہ کچھ دیگر نظریات کے مطابق  بڑی مچھلی کاخواب دیکھنا تضحیک وتذلیل کی نشانی ہے۔جومستقبل میں صاحب خواب کو بعض لوگوں کی طرف سے سہنی پڑسکتی ہے۔

Machli Kharidna

مچھلی خریدنے کا خواب دیکھنا بعض معبرین کے نزدیک بری علامت ہے. جس کا مفہوم یہ کہ صاحب خواب کو  مستقبل میں اپنی صحت کے حوالہ سے  مسائل کاسامنہ کرناپڑسکتاہے یا اس کے خاندان میں سےکوئی دوسرافرد بیمار ہوسکتاہے۔اورخواب میں مچھلی خریدنےکو لالچ کی علامت بتایاگیا ہے۔

Sunehri Machli Daikhna

اگر کوئی شخص خواب میں بڑی سنہری مچھلی یا ہیرے جواہرات سے سجی ہوئی بڑی مچھلی دیکھتاہے۔ تو  یہ علامت ہے کہ وہ تصور سے بھی زیادہ اور بکثرت مال حاصل کرے گا۔

Machli Khana

اگرکوئی خواب میں شور مچھلی کھاتاہے۔توغلام کے ہاتھوں نقصان اٹھائے گا۔چھوٹی مچھلی کاخواب میں  کھانا علامتِ فسادہے۔
۔ تازہ مچھلی کھانے کاخواب  اسی قدر مال پانے کی دلیل ہے. حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نےتازہ اور بھنی ہوئی مچھلی تازہ کورزق اور نعمت سے تعبیر کیا ہے۔

اگرکوئی خواب میں مچھلی کاگوشت کھاتاہے تویہ بہت اچھاخواب ہے نعمت ملنے کی دلیل ہے۔

Machli Bechna

اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں۔جو خواب دیکھے کہ مچھلیاں بیچ رہا ہے اس کو اور اس کے قریب کےافرادکونفع اور برکت پہنچے گی۔ اور اگر تالاب یا نہر سے مچھلی پکڑتادیکھے۔توایسا شخص عام لوگوں سے فریب کاری اور حیلوں بہانوں  سے کچھ حاصل کرے گا

Sufaid Machli Pakarrna

جوخواب دیکھے کہ  سفید مچھلی پکڑی ہے ، تو یہ علامت ہے کہ صاحب خواب اپنے عقائد اور مذہبی تصورات  کے حوالے سے مثبت تحقیق اور جستجو کررہاہے۔ جبکہ کچھ دیگر معبرین کے مطابق خواب میں سفید مچھلی دیکھنے والے کو محبت میں کامیابی ملے گی۔اور شادی شدہ کا رشتہ مزید مستحکم ہوگا۔

Machli Ko Tertay Daikhna

اگرخواب میں دیکھے کہ مچھلی پانی کے نچلے حصہ میں تیررہی ہے تویہ مستقبل میں کسی بڑے خطرے کاسامنہ کرنے کی علامت ہے. لیکن اگر مچھلی کو پانی کی سطح پر تیرتا ہوادیکھا، تو یہ خوش قسمتی اور رزق  کی علامت ہے۔

Hamla Aurat Ka Machli Daikhna

Khwab Mein Pani Mein Machli Dekhna Ki Tabeer In Urdu

اگر کوئی حاملہ عورت اپنے جسم سےمچھلی کونکلتا دیکھے۔ توعلامت ہے کہ خواب دیکھنے والی عورت بچی کو جنم دے گی۔

Machli Ko Marna

اگر کوئی دیکھےکہ مچھلی کو مارا ہے.  تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ صاحب خواب مستقبل قریب میں اپنے دشمنوں کو شکست دینے میں کامیاب ہوگا۔

Barri Machli Ka Hamla Daikhna

اگر کوئی خواب دیکھےکہ ایک بڑی مچھلی اس پر حملہ آور ہوئی اوراسےکھانا چاہتی  تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ صاحب خواب کی قربت  میں موجود کچھ لوگ اسے نقصان پہنچانے درپے ہیں۔ اور ان سے ہوشیار رہناضروری ہے۔

Samundri Machli Daikhna

اگرخواب میں سمندری مچھلی نظرآئے۔  اس کا مطلب ہے کہ  مستقبل میں بہت زیادہ خوش قسمت ثابت ہوں گے. اور رزق کمانے کے بہترین مواقع حاصل کریں گے۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Doodh Dekhna Kaisa Hota Hai

Machli Ka Salan Dekhna

اگر کوئی خواب میں مچھلی کا سالن دیکھتا ہے. تو یہ خواب بہت اچھا ہے نعمت ملنے اور رزق ملنے کی علامت ہے۔

Shark Machli Dekhna

شارک مچھلی جارحیت اور تیزرفتاری کی علامت ہے.   اگر خواب میں شارک مچھلی کودیکھے کہ نقصان نہیں پہنچارہی۔ تو یہ اچھاشگون ہے. اور اس  بات کی دلیل ہے۔کہ طاقتورسے دوستی کرے گااور فائدہ اٹھائے گا

Machli Pakarne Ka Kanta Dekhna

خواب میں مچھلی پكڑنے کا کانٹا دیکھنا مکروفریب کی دلیل ہے۔ نیز یہ تعبیر دوسرے آلات سے شکار کو خواب میں دیکھنے کی ہے۔ اور تعبیری نقطہ نگاہ سے افضل یہ ہے کہ انسان خواب میں یہ دیکھے کہ اس نے کانٹا پکڑا ہوا ہے۔

Whale Machli Dekhna

خواب میں وہیل مچھلی بھی بہت بڑی طاقت اور منہ زور رویہ کی علامت ہے۔اور اس کا دیکھنا بڑی طاقت سے سامنہ ہوگا۔

4 thoughts on “Khwab Mein Pani Mein Machli Dekhna Ki Tabeer In Urdu”

  1. Mainy khwab main dekha k ek aurat hai jo pani main hai aur wo koe angrez type hai pani waisay hota hai jaisy samandar ya darya ka pehla hissa hota hai ku k wo gehrae main nahe tha shallow tha pani magar saaf tha to us larki k seenay par bohat se choti silver machlian aur 2-3 us sy thori bari size ke machlian thi jo k zinda thee
    Phir shallow pani main
    Upar ke satahh par mainy us tarah ke machlion ko tairty hua dekha

    Reply
    • Is Ki Tabeer Ye Hai Kh Agar Wo Machlian Choti Haein To Allah Ki Taraf Se Koi Takleef Ane Ki Alamat Hai Aur Agar Bari Machlian Hein To Allah Ki Taraf Se Koi Khusi Aur Rizq Milne Ki Alamat Hai..

      Reply

Leave a Comment

You cannot copy content of this page