Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Badal Dekhne Ki Tabeer. Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Kh Koi Insaf Pasand Badsah Khwab Dekhny Waly Ki Mulk Par Hakomat Karey Ga. Jo Logon Par Adal O Insaf Kary Ga. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.
Badal Dekhne Ki Tabeer In Urdu
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بادل خواب میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ اول ، ابر سفید ۔دوم ، ابر سیاہ ۔ سوم ، ابر زرد۔ چہارم ، ابر سرخ،۔ پنجم ، ابر بر نے والا ۔ ششم ، ابر نا برسنے والا ۔ اور ہر ایک کی تعبیر خاص ہے۔ خواب میں بادل کا دیکھناسمندرمیں سفرکرنےپردلالت کرتاہےاس لئےبادل پانی کو اٹھاکرزمین و آسمان کےدرمیان چلتاہے۔
خواب میں بادل دیکھنے سے مراد یہ ہے کے کوئی انصاف پسند بادشاہ اس ملک پر حاکم ہو گا. جو لوگوں پر عدل و انصاف کرے گا . ملک کے حالات اچھے ہو جائیں گے۔ حضرت جعفرصادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ بادل خواب میں دیکھنا نو وجہ پر ہے۔اول ، حکمت ۔ دوم ریاست ۔ سوم ، بادشاہ ۔ چہارم، رحمت ۔پنجم ، پرہیز گاری ۔ ششم ، عذاب ۔ ہفتم ، قحط۔ ہشتم ، بلا ، نہم ، فتنہ۔ خواب میں کالا بادل، اگر اس کے ساتھ بارش نہ ہو، تو فائدہ کی طرف اشارہ کر سکتا ہے۔
Surkh Badal Dekhna
سرخ بادل دیکھنے سے مراد یہ ہے کے صاحب خواب کے ملک پر اللہ کا عذاب نازل ہو گا۔ اور اگراپنے آپ کو سرخ بادل کے نیچے دیکھے تو محنت (محنت اور بلا :دکھ اور تکلیف ) اوربلا اور گرفتاری کی دلیل ہے ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ نے جس قوم پر عذاب بھیجا ہے ۔ پہلے اس پر سرخ ابر ظاہر ہوا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بادل سیاہ ایک جگہ پر گھرا ہوا ہے تو یہ اس ملک پر حق تعالیٰ کے عذاب کی دلیل ہے ۔ جس کو ابر کے نزدیک دیکھے گا، وہ عذاب حق کے نز دیک ہو گا۔خواب میں سرخ بادل یہ فتنہ اور بیماری کی طرف اشارہ کرتا ہے، خاص طور پر اگر یہ اپنے وقت پر نہیں ہے۔
Badal Ke Sath Barish Ko Dekhna
اور اگر بادل کے ساتھ بارش کو دیکھے تودلیل رحمت اور خیرات کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بادل سے بارش کو پیتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر رحمت اور نیکی دیکھے گا۔ اگر بادل کے ساتھ بارش اور سخت کڑک ہے تو یہ ماں باپ اور مسلمانوں کی دعا سے ڈرنے کی دلیل ہے۔
اور اگر کڑک کے ساتھ بجلی دیکھے تو یہ سخت قوی (سخت قوی عذاب :نہایت بڑا عذاب ) عذابوں کی دلیل ہے۔
Sufaid Badal Dekhna
.سفید بادل دیکھنے سے مراد یہ ہے کے وہ شخص امن میں رہے گا اگر کوئی خواب میں اپنے آپ کو سفید بادل کے نیچے دیکھے ۔
تو دلیل ہے کہ خدا تعالیٰ اس کو علم و حکمت عنایت فرمائے گا اور لوگوں کو اس کے علم و حکمت سے فا ئدہ ہوگا۔
زَرْد بادل دیکھنے سے مراد یہ ہے کے صاحب خواب بیمار ہو گا اور رنج اُٹھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ زرد بادلکے نیچے ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور بعض تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ عورت پائے گا جس سے رنج و غم اٹھائے گا
مزید تعبیرات
Khwab Mein Saanp Dekhna Ki Tabeer in Urdu Hindi۔۔
Badal Ka Hawaa Mein Chlana
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے. کہ اگر دیکھے کہ بادل کو ہوا میں چلاتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عالموں اور حاکموں کی صحبت حاکموں کی صحبت میں رہے گا: ) میں رہے گا۔
اور اگر یہ خواب بادشاہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اپنی دلایت میں قاصد ان باخبر کو بھیجے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بادل کو ہوا میں پکڑ کر زمین پر لے آیا ہے تو دلیل ہے کہ نیکی اور بزرگوں اور علم حاصل کرے گا۔
Apne Ghar Par Badal Dekhna
اور اگر اپنے گھر پر بادل چھایا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ۔ اس کے فر زند اور اہل خانہ (اہل بیت :گھر والے ) کو بادل کی تنگی اور تاریکی کے اندزے پر دانش اور حکمت حاصل ہوگی۔حضرت ا بن سیرین رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ گھر میں بادلوں کا نظر آنا کافر کے لیے اسلام کی بشارت یا ہدایت ہے۔ اور مومن کے لیے گھر میں بادلوں کا دیکھنا بیوی کے حمل پر دلالت کرتا ہے۔