Khwab Mein Kisi Ko Bimar Dekhna Ki Tabeer

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Kisi Ko Bimar Dekhna Ki Tabeer Kia Hai. Kisi Ko Bimar Dekhna Jis Ko Dekha Hai Wo Sakhs Deen Main Fasad Kary Ga. Aur Logon Sy Nafrat Angez Batein Karey Ga. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Kisi Ko Bimar Dekhna Ki Tabeer

اگر کوئی خواب میں کسی کو بیمار دیکھتا ہے. تو وہ شخص دین میں فساد کرے گا اور لوگوں سے نفرت    انگیز باتیں کرے گا۔

 بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں بیماری فسق و فجور کی دلیل ہے۔ اور اس کو غم و اندوہ سلطان کی طرف سے یا عیال کی طرف سے پہنچے گا

Apni Maa Ko Bimar Dekhna

اگر کوئی خواب میں اپنی ماں کو بیمار دیکھتا ہے. تو یہ اِس بات کی علامت ہے کہ اگر یہ کوئی کاروبار کرتا ہے تو اِس كے کاروبار میں کمی واقع ہو گی. یا پھر تنگدست ہونے کی اور خواب دیکھنے والے کی عزت اور مرتبہ کم ہونے کی دلیل ہے۔

Walid Ko Bimar Dekhna

اگر کوئی خواب میں اپنے باپ کو بیمار دیکھتا ہے. كہ اس کا والد بیمار ہے اور یہ اس کی تیمار داری کرتا ہے یا اس کو ہسپتال میں لے جاتا ہے. تو تنگدستی كے دور ہونے کی آرام و راحت پانے کی کسی نعمت كے ملنے کی اور عمر دراز ہونے کی دلیل ہے۔

Khud Ko Bimar Dekhna

حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے كہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے كے بیمار ہے. تو دلیل ہے كہ اس كے دین میں فساد ہے اور لوگوں سے نفاق کی بات کرے گا. خواب میں خود کو بیمار دیکھنا عبادت میں خلل ہو گا . یا سفر کا ارادہ کنسل کرے دے گا. اور بہت افسردہ ہو گا. اور بعض اہل تعبیر فرماتے ہیں كے اسی سال مرے گا

حضرت جعفر صادیق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں خود کو بیمار دیکھنا اور بیماری کی وجہ سے رونا تو دلیل ہے. كے غم سے امن پائے گا . اور اگر بیماری سے صابر اور راضی اور شاکر ہے. تو اِس کی تعبیر نیک اور صحت ہے . اور اگر کوئی خواب میں یہ دیکھے كے وہ بیمار اور ننگا ہے برھنہ ہے. تو دلیل ہے. كہ اس کی موت قریب آگئی ہے۔

Apni Aulad Ko Bimar Dekhna

اگر کوئی خواب میں اپنی اولاد کو یا اولاد میں سے کسی کو بھی بیمار دیکھتا ہے. تو اِس بات کی علامت ہے کہ یہ کوئی پریشانی اٹھائے گا. خواب میں اپنی اولاد کو بیمار دیکھنا کسی آزمائش کی بھی نشانی ہوتی ہے۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Baraf Bari Dekhna ki Tabeer in Urdu

Mare Hue Ko Bimar Dekhna

اگر خواب دیکھنے والا خواب میں دیکھتا ہے کہ ایک مردہ بیمار ہے. تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس نے غلط کام اور گناہ کیے ہیں جن کی سزا خدا کرے گا.  اور اسے توبہ کرکے خدا کی طرف لوٹنا چاہئے. خواب میں کسی مردہ کو بیمار دیکھنا خواب دیکھنے والے کے اپنے مذہب کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ناکامی کی طرف اشارہ کرتا ہے. جو اسے راہ راست سے ہٹاتا ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page