Khwab Mein Ghora Dekhna Kaisa Hota Hai

Khwab Mein Ghora Dekhna Kaisa Hota Hai aur is ki mukammal tabeer. Ghora Dekhna Buland Martaba Milnay Ki Aur Doulat Aur Wilayat Panay Ki Alamat Hai. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Khwab Mein Ghora Dekhna

حضرت امام جعفرصادق رحمة اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں۔ کہ گھوڑے کا خواب میں دیکھنا پانچ وجہ سے ہے۔1۔مرتبہ۔2۔حکومت۔3۔عزت۔4۔خیروبرکت۔5۔بزرگی خواب میں موٹی اور لمبی دم والاگھوڑا جاہ حشم اور نوکر چاکر ہونے کی دلیل ہے۔ کٹی ہوئی دم پہلےکےخلاف ہے۔ جسمانی اعضاء میں نقص اور عیب والا گھوڑا عزت و شرافت میں نقصان کی علامت ہوگا۔ گھوڑے کے ساتھ لڑائی میں گھوڑاغالب آیاتوصاحب خواب  کے گناہوں اور نا فرمانی پردلیل ہے۔

محمد ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے برہنہ گھوڑے پرسواری کوصاحب خواب کی مصیبت اور گناہ کی زیادتی سے تعبیرکیاہے۔ لیکن برہنہ گھوڑا فرماں بردار اور مطیع ہے توصاحب خواب کی عزت اور بزرگی کی علامت ہے۔ اگرخواب میں دیکھاکہ گھوڑے پربیٹھ کر ہوامیں اڑتاہےیا گھوڑے کےپرندوں جیسےپرہیں جن سےاڑتاہے۔ تویہ سفرپر نکلنے اور دین ودنیا میں عزت وشہرت اور بزرگی پانے کی علامت ہے۔ جو خواب میں دیکھے  کہ گھوڑے سے اترا ہے۔ تو علامت ہے کہ بیمار ہوگا۔مگر جلد بہتر ہوجائے گا۔

جبکہ بعض دیگر معبرین کی رائے میں ایسا شخص اپنے منصب سے معزول ہوگا۔ جو دیکھے کہ وہ برہنہ گھوڑے کی پیٹھ سے اترا ہےتو گناہ اورنافرمانی سے بچنے کی دلیل ہے۔ اورہتھیار لگا کر گھوڑے پر سوار ہونا بزرگی اور رتبہ  اور دشمن پر فتح پانے کی دلیل ہے۔

خواب میں گھوڑا دوڑانا گناہوں پر دلیل ہے اور صاحب خواب خوف ودہشت کا سامنا کرے گا۔ اگر خواب میں گھوڑے پر سوار ہوکر مسجد گیا تو اس میں کوئی خیرنہیں۔ لیکن جوگھوڑے پر مسجد سے باہرآئے توایساخواب خیرکی علامت ہے۔ گھوڑے سے پیارکرنےکاخواب مال و دولت پانےکی دلیل ہے۔ اورجس کےساتھ خواب میں گھوڑاباتیں کرتادکھائی دے۔ وہ ایساکام کرےگاجو لوگوں کو حیران کردے گا۔ جو ان جان گھوڑے کو اپنے کوچہ یاگھر میں آیا ہوادیکھے توعلامت ہے۔ کہ اس کےگھر یا کوچہ میں کسی شریف النسب شخص کی آمد ہوئی ہے۔

 اگر گھوڑے کوکوچہ سے باہر جاتادیکھا توکوئی شریف اورنیک کوچہ میں سے جائے گا۔ جو خود کو کسی کے پیچھے گھوڑے پر بیٹھادیکھے۔ یاکسی کواپنے پیچھے سوار دیکھے تو پیچھے والا آگے بیٹھنے والے کی اطاعت و فرماں برداری کرےگا۔ بہت سارےگھوڑوں کواپنےگھر یاکوچہ میں جمع دیکھنا۔ اس جگہ بارش کی کثرت اور سیلاب کی دلیل ہے۔ اگر گھوڑا سر کے بل گرتادیکھا جوخود اٹھے تو دلیل ہے کہ اسکے کسی اہم  کام میں عارضی رکاوٹ آئے گی۔

خواب میں گھوڑے کا دولتی مارنا اس کے اہل خانہ کے فضولیات میں مشغول ہونے کی دلیل ہے۔  کسی نے گھوڑا چرایا ہے توعیال میں سے کوئی ہلاک ہو گا  اگر دیکھاکہ گھوڑا گم ہواہے۔ تو اپنی عورت کو طلاق دے گا۔جبکہ گھوڑے کو فروخت کرنا عزت و مرتبہ میں کمی ہوگی۔ یاخاندان میں سے کوئی جدا ہوگا اور اگر گھوڑے پر الٹا بیٹھا دیکھا۔ تو دلیل ہے کہ معاملات میں بگاڑ پیداہوگا۔اور نقصان اٹھائے گا۔

حضرت دانیال علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ عربی گھوڑے کو خواب میں دیکھنا عزت  وبزرگی اور عہدہ ملنے کی علامت ہے۔مطیع وفرمانبردار عربی گھوڑے پرسواری  عزت وسربلندی میں اضافہ کی دلیل ہے۔لیکن اگرخواب میں دیکھے کہ جس گھوڑے پر سوار ہےیا دیکھا ہے. اس کی لگام، زین یا نمدہ نہیں ہے تو اسی قدر عزت وبزرگی اور شہرت وسربلندی میں کمی دیکھے گا۔

اگر کوئی شخص دیکھے.کہ گھوڑا لیا ہے۔ لیکن عربی گھوڑا نہیں ہے۔ یا کسی نے اسکو دیا ہے۔ اس پر بیٹھا ہے دلیل ہے شرف و بزرگی گھوڑے کی نسبت کم پائےگا۔ اگر دیکھے کے گھوڑے کے سامان میں کمی ہے مثلاً زین یا نمدا یا لگام نہیں ہے۔ دلیل ہے اسی قدر بزرگی میں نقصان ہو گا۔ اگر خواب میں دیکھے کے گھوڑے کا گوشت کھایا ہے۔ تو دلیل ہے بادشاہ اسکا خواست گار ہو گا۔ اسکو اپنا مصاحب بنائےگا۔ اگر دیکھے کے کسی کے پیچھے گھوڑے پر بیٹھا ہے۔ اور دیکھے کے اسکے پیچھے کوئی بیٹھا ہے ۔تو پیچھے بیٹھنے والا آگے بیٹھنے والے کا تابع و فرمانبردار ہو گا۔

علامہ کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ جوخود کو خواب میں ابلق یعنی چتکبرے گھوڑےپر بیٹھا ہوا دیکھے۔ تو ایسا کارنامہ سرانجام دے گاکہ جس کے تذکرے عام ہوں گے۔

  اسپ سیاہ یعنی کالے رنگ کے گھوڑے کودیکھنا۔ یا اس پرسواری  سرداری اور مال ملنے کی علامت ہے۔جوصاحب خواب کو اس کے کسی خاص کام پر انعام کی صورت میں مل سکتی ہے۔

خواب میں کمیت سیاہی مائل سرخ گھوڑا دیکھےیا اس پر بیٹھا ہوا دیکھے۔ تو علامت ہے کہ حاکم وقت سے عہدہ پائے گا۔

اسپ  اشقر( زردی مائل سرخ) گھوڑا دیکھا ہے۔ یا ایسے گھوڑے  پر سوار یوا دیکھاہے۔ تو دینی معاملات میں بہتری کی طرف جائے گا۔ اور حاکم وقت سے عزت  پائےگا۔

 اسپ سمندیعنی سفید گھوڑادیکھنا یا اس پر سواری کرنا۔ بھی دینی ودنیاوی لحاظ سے بہت عمدہ ہے۔اور اس کی تعبیر میں اکثر علماء تعبیر کی یہی رائے ہے۔ کہ سفید گھوڑا دیکھنا یااس پر سواری کرنا صاحب  خواب کی خوش بختی کی دلیل ہے۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔ کہ جوخواب میں دیکھے کہ گھوڑی لی یا کسی نے دی تو برکت والی عورت ملنے کی علامت ہے۔ اور گھوڑی سیاہ دیکھی توعورت شریف  نہ ہوگی۔ گھوڑی کےساتھ بچہ دیکھا توعورت کابیٹاہوگا۔ اوراگرساتھ بچھیری ہے توعورت کے ساتھ لڑکی ہو گی۔

جوآدمی خواب میں گھوڑے کا گوشت کھائے۔ تو یہ علامت ہے کہ وہ  حاکم کے قریبی لوگوں میں شامل ہوگا۔ اور خود حاکم اس کی دوستی کا خواہشمند ہوگا۔  گھوڑا سر کے بل گرتادیکھا جوخود اٹھے تو دلیل ہے۔ کہ اسکے کسی اہم  کام میں عارضی رکاوٹ آئے گی۔

حضرت اسمٰعیل اشعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں۔ کہ جو شخص خواب میں خود کو تیز رفتار اورر خوش رفتار گھوڑے پرسوار دیکھے۔ تو کسی مالدار اور صالحہ عورت سے نکاح کرے گا۔ لیکن جو اس کااہل نہ ہو ایسی عورت سے تعلق رکھے گا۔ جس سے نیکی و نفع حاصل ہو گا۔

اور خواب میں ایسا گھوڑا دیکھا۔ جس کا کان کٹا ہوا ہے تویہ علامت ہے۔ کہ  سرداروں کا پیغا م اس سے کٹ جائے گا۔ جس نے خواب میں دم کٹا گھوڑا دیکھا،خریدا یااس پر سواری کی۔ کسی ایسی عورت سے نکاح کرے گا۔ جو نسب  میں کمتر اور مزاج میں خراب ہوگی۔

Khwab Mein Ghora Dekhna Kaisa Hota Hai

مزید تعبیرات

Khwab Mein Apni Shadi Dekhna Ki Tabeer In Urdu
Khwab Mein Bandar Dekhna Ki Tabeer In Urdu Hindi

خواب میں گھوڑے کے بچے کے دیکھنے کی مختلف تعبیرات پیش کی جاتی ہیں۔ اگر گھوڑی کے ساتھ اس کا نربچہ دیکھاتوعلامت ہے۔ کہ صاحب خواب کو عورت ملے گی۔ جس کے ساتھ بیٹا ہوگا۔ اگر مادہ بچہ دیکھاتو بیٹی کی دلیل ہے۔ مگر اکیلا بچہ جواکھڑ اور منہ زور بھی ہو۔ کسی نادان شخص کی طرف سے پیش آنے والی مشکلات کی علامت ہے۔ جن سے حکمت عملی سے نکلناہوگا۔

Ghoda Ghar Mein Dekhna

اگر دیکھے کے بہت سے گھوڑے اسکےگھر یا گچھے کے گرد جمع ہیں۔ اس جگہ بارش کثرت سے ہوگی اور سیلاب آئیگا۔ حضرت اسمعیل نے فرمایا اگر دیکھے کے تیز رفتار ‫اور خوش رفتار گھوڑے پر بیٹھا ہے۔ تو ایک مالدار اور صالح عورت اپنے نکاح میں لائیگا۔ اگر وہ اس کا اھل نہیں تو ایسی عورت سے مشابہت کرے گا۔ اس سے نفع پایگا اگر دیکھے کے اسکے گھوڑے کا کان کاٹا ہوا ہے۔ دلیل ہے سرداروں کا پیغام اس سے کٹ جائےگا۔  اگر دیکھے کے گھوڑا سَر کے بل گرا اور پِھر اٹھا ہے۔ دلیل ہے اسکے کام میں خلل پڑے گا پِھر سہی ہوجایگا۔

Tanga Dekhna

خواب میں گھوڑا تانگہ دیکھنا صاحب خواب کیلئے بڑی ذمہ داریوں کی علامت ہوسکتاہے۔ اور تانگہ ان ذمہ داریوں کی مشقت کی دلیل ہے۔

Zuljinah Daikhna

ذوالجناح ایک مذہبی علامت ہے۔ جو واقعہ کربلا سے منسوب ہے۔ خواب میں ذوالجناح دیکھنا شہداء کربلاؓ سے جذباتی وابستگی کی دلیل ہوسکتی ہے۔

Is article main ap ko mukammal  Khwab Mein Ghora Dekhna ki tabeer btai gai hy. Mazeed malomaat ya tabeer k liye ap neechy comment kr skty hain.

1 thought on “Khwab Mein Ghora Dekhna Kaisa Hota Hai”

Leave a Comment

You cannot copy content of this page