Khawab Main Shikar Karna ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khawab Main Shikar Karna ki Tabeer.Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Kh Maal E Ganeemat Mely Ga Ya Gaeib Sy Madad Mely Gi Aur Izzat O Martba Buland Ho Ga. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Shikar Karna ki Tabeer

اس کی تعبیرمال غنیمت ہاتھ آئے گا۔ یاغیب سےمددملےگی عزت و مرتبہ بلند ہوگا۔ کبھی شکار کرنا مرد کے لئے اپنی رائے سے تدبیر اختیار کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ اور کبھی غیر شادی شدہ کے لئے شکار کرنا کسی عورت سے شادی کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ شادی شدہ کے لئے اولاد نرینہ نصیب ہونے کی بشارت ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں شکاری اپنے معاش اور روزی کو تلاش کرنے والا ہے۔

Aurat Ka Shikaar Karna

عورت کا خواب میں شکار کرنا والد یا شوہر سے حاصل شدہ چیز کی حفاظت کرنے کی علامت ہے۔

Shikar Pahari Bakri Ya Gaaye Ka Karna

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ پہاڑی بکری یا گائے یا گور خر وغیرہ کا شکار کرتا ہے. تو فائدہ حاصل ہوگا۔ غیب سے مال ملےگا۔ اور عیش و آرام پائےگا۔ یہ سب  بہتری پر دلیل ہے۔ خواب میں ہرن یا پہاڑی بکرا یا خرگوش یا جنگلی گائے شکار کرنا مال غنیمت حاصل کرنے کی دلیل ہے۔

Shikar Ka Gosht Khana

اور اگر گوشت کھاتا ہے تورزق زیادہ حاصل کرے گا۔  وہ کسی حاکم یا امیر وزیر سے پائےگا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے شکار کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ جنگلی آدمی سے کچھ مال چھینے گا۔

Shikar Ko Girana

اور اگر دیکھے کہ اس نے شکار کو گرایا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال غنیمت یعنی لوٹ کا مال پائے گا۔

Shikar Jaal Se Pakarna

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔کہ جس شکار کو جال سے پکڑ یں یا پھندے سے پکڑ یں دلیل ہے کہ نقصان ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ شکار کو جال یا پھندے سے پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر جنگلی آدمی سے مکر اور حیلے کے ساتھ ملے گا۔

Shikar Ko Apna Tabay Dekhna

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ شکار اس کا مطیع ہے اور تابع ہے۔ دلیل ہے کہ رئیس اور بزرگ ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ چوروں کا سرادار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ شکار اس کے تابع نہیں ہے۔اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔

Kuttay Ke Zariye Shikar Krna

خواب دیکھا کہ وہ کتے کے ذریعے شکار کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنی آرزو کو پورا کر یگا اور اپنے مقصد کو حاصل کریگا ۔

Shikari Kuttay Dekhna

خواب میں شکاری کتوں کا شکار کے لئے جاتے ہوئے دیکھنا سب لوگوں کے لئے بہتر ہے۔

Machli Ka Shikar Karna

کسی آلہ شکار سے خواب میں سمندر سے تازی مچھلی کاشکار کرنا۔ رزق حلال کے اسباب اختیار کرنے پر اور اس میں سعی کرنے اور اس کو حاصل کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

Sher Ka Shikar Karna

عزت و سرداری پائے گا عہدہ ممتاز ملےگا نام اور بہادر ہوگا۔

مزیدتعبیرات

Khwab Mein Shakar Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Conclusion

ہمارے پیارے دوستوں مجھے امید ہے کہ اپ کے لیے اج کا یہ ارٹیکل مددگار ثابت ہوا ہوگا۔
دوستو اگر اپ نے اپنے کسی بھی اور خواب کی تعبیر جاننی ہے تو اپ اپنا خواب نیچے دیے گئے کمنٹ سیکشن میں لکھ سکتے ہیں ہماری ٹیم اپ کے خواب کی مکمل سچی تعبیر تلاش کر کے اپ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرے گی۔ اج کا یہ ارٹیکل پڑھنے کے لیے شکریہ۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page