Khwab Mein Aag Dekhna Ki Tabeer In Urdu Hindi

Kya Ap Jante Hen Khwab Main Aag Fire Dekhna Kesa Hota He Aj Ham Aap Ko Btayen Ge Khwab Main Aag Dekhte Hen To Uski Tabeer Ki Bahut Sari Wajuhat Hoti Hen Khwab Main Aag Ki Angeethi Dekhne Ki Tabeer Kya Hogi Is Article Mein Ap Parhen Gy  Khwab Mein Aag Dekhna Ki Tabeer In Urdu Hindi.  Khwab Mein Aag Ko Bujhana Ki Tabeer Ya Qabar Mein Aag Dekhna. Khawab Mein Aag Ke Sholay Dekhna. Khwab Mein Ghar Mein Aag Dekhna Ya Khud Ko Aag Mein Dekhna Wagerah.

آگ عام طور پر خوف کی علامت سمجھی جاتی ہے. اور روزمرہ کی اہم ترین جزو زندگی ہونے کے باوجود بھی  آگ سے دوری برتی جاتی ہے. اور اگرکہیں پرخدانخواستہ بڑی آگ لھی دیکھ لیں تودل میں طرح طرح کے وسوے اور ہول پیداہوتے ہیں. جوانسانی فطرت کے آگ سے خوف کوظاہر کرتے ہیں. مگر آگ کی افادیت اتنی ہے کہ اس کے بغیر زندگی کاتصور بھی ممکن نہیں.  اور بظاہر خوف کاعنصر سمجھی جانے والی آگ کی خاص صفت جلانے کی طاقت وہ خصوصیت ہے. جو ہماری عمومی زندگی کو آسان اور خوبصورت بنانے میں معاون بنی ہوئی ہے. جبکہ ماضی بعید میں آگ روشنی اور رہبری میں بھی انفرادی اہمیت کی حامل سمجھی جاتی تھی.  اس لحاظ سے خواب میں آگ  کے دیکھنے کو دشمن،حاسد،لڑائی اور گناہ کے ساتھ ساتھ حسن،برکت اور بشارت کی علامت بھی بتایاگیاہے۔

Khwab Mein Aag Dekhna Kaisa Hai

حضرت جعفر صادق رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ خواب میں آگ دیکھنا پچیس وجوہات پر ہے. 1۔عذاب۔2۔فتنہ۔3نفاق۔4۔بے راہروی۔5۔جنگ۔6۔رکاوٹ۔7۔ علم وحکمت۔8۔حاکم کی ناراضی. 9فساد۔10۔ڈر۔11۔برائی۔12۔نفع۔13۔مال حرام۔14رزق کی فراوانی۔15۔سرسام۔16طاعون۔17۔آبلہ۔18۔علم وحکمت۔19۔راہ ھدایت۔20۔مصائب وآلام۔21۔ترس یارحم۔22۔جل جانا۔23۔مصاحبتِ حاکم۔24۔فضیلت۔25۔مال حرام.حضرت دانیاال نے فرمایا اگر خواب میں آگ دیکھنا بغیر دھویں کے دیکھے تو دلیل ہے بادشاہ کے قریب ہو گا استا کام پریی ہونگے اگر دیکھے کے کسی نے اسکو آگ میں گرا کے جلایا ہے تو دلیل ہے بادشاہ اس پر ظلم کرے گا لیکن جلدی خلاصی پائےگااور بشارت و نیکی پائےگا چنانچہ فرمانےحق تعالی ہے ہَم نے حکم دیا کے اے آگ سرد ہو جا اور ابراہیم پر سلامتی والی ہوجا۔

حضرت جعفر صادق رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص خواب دیکھے کہ آگ کھارہا ہے تویہ علامت ہے.  کہ وہ یتیموں اور حقداروں کے اموال پرناجائز تصرف کرتاہے.  کیونکہ اللہ کریم نے قرآن پاک میں واضح فرمایاہے کہ “جو لوگ یتیموں کا مال ظلم سے اپنے پٹیو ں میں بھرتے ہیں دراصل آگ کھاتے ہیں اور وہ جلدی دوزخ میں جائیں گے

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ

اگرکوئی خواب میں اپنے منہ سے آگ نکلتی دیکھے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب جھوٹا اور بہتان طرازہے۔ اگر خواب دیکھے کہ ہر جگہ آگ جل رہی ہے تو علامت ہے کہ حاکم وقت اور عوام کے درمیان ایلچی اور پیغام رساں مقرر ہوگا.  اور اگر کسی کواپنے پہلو میں آگ روشن نظرآئے مگر کوئی نقصان نہ کرے.  تو اس کے حق میں اچھی دلیل ہے۔جوکسی بھی نیکی وخیرخواہی کی صورت میں سامنے آسکتی ہے ۔ خواب میں دیکھے کہ  آگ پر قابو پالیا اور نقصانات سے بچ گیا تودلیل ہے کہ خواب دیکھنے والا دشمن پر غالب آئے گا اور دشمن نقصان نہیں پہنچا پائے گا۔

Khwab Mein Zameen se Aag ka Niklna

اگر دیکھے کہ آگ زمین سے نکل کر خوب روشن نظرآتی ہے ۔توعلامت ہے کہ زیرزمین اسی مقام پرخزانہ موجود ہے.  اگرخواب میں  دیکھے کہ بڑی تیز آگ لکڑیوں کو جلاتی ہے تو فتنہ اور جنگ کی علامت ہے۔ اگر خواب  دیکھے کہ آگ لوگوں کو جلارہی ہے تو یہ  دشمن پر فتح کی علامت ہو گی.  اور اگر دیکھا کہ ایسی آگ نے اسے جلایا جس میں روشنی نہ تھی۔تو علامت ہے کہ سرسام کے مرض میں مبتلا ہو گا.  اگر اس آگ میں نور اور روشنی دیکھی تو دلیل ہے کہ اس کے قریبی رشتہ داروں یا بیٹوں میں سے کسی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوگی. اور وہ لوگوں میں عزت وبزرگی کاحامل ہوگا.  اور اگر خواب دیکھے کہ مید ان جنگ میں آگ بھڑکتی ہے. توعلامت ہے کہ طاعون،سرسام وغیرہ جیسی سخت بیماریاں پھیلیں گی۔

اگر آگ اور دھواں ایک ساتھ دیکھا تو یہ دلیل ہے کہ اس کو حاکم کی طرف سے پریشانی اور خوف لاحق ہوگا.  اور اگرخواب دیکھے کہ بازار میں آگ لگی ہے تو یہ بازار والوں کی دین سے دوری کی علامت  ہے.  یعنی بازار میں تجارت انصاف کے مطابق نہیں اورجھوٹ بولاجاتاہے. اگر کسی کے کپڑوں میں آگ لگی دیکھے تو علامت ہے کہ اس شخص پر مصیبت اور خوف مسلط ہو گا.  اور اگراپنے کپڑا کو آگ سے جلتادیکھا۔توعلامت ہے کہ اپنوں کے ساتھ لڑائی کرےگا.  اورمال وزر کی وجہ سے پریشانی بھگتے گا.  اور اگر کوئی جلی ہوئی چیز دیکھی تو دلیل ہے کہ عورتوں کے شر سے کسی سے لڑائی کرے گا۔

khwab mein kisi Shehr Mein Aag Dekhna

اگرخواب دیکھا کہ کسی شہر یاسرائے میں آگ لگی ہے اور سب کچھ جل گیاہے.  اور آگ شعلوں کی لپٹیں مارتی ہے اور خوفناک آواز سنائی دیتی ہے.  تو علامت ہے کہ اس علاقہ میں لڑائی یا سخت بیماری پھیلےگی .  اگر دیکھا کہ آگ نے بعض اشیاء جلادیں۔بعض چھوڑ دیں اورآگ کے ساتھ کوئی ڈراؤنی آواز نہیں ہے.  تو علامت ہے کہ اس علاقہ میں لڑائی پھیلے گی اوراگر شعلے روشن نہیں تو سخت بیماری ہھیلےگی.  اوراگر دیکھے کہ آگ آسمان سے آئی اور اس سے شہر یا سرائے یاآبادی جل رہی ہے۔ لیکن شعلے نہیں مار رہی تو علامت ہے کہ اس علاقہ میں زبانی جھگڑا اور فسادہوگا۔

Khwab mein Aasman se Aag ka Brasna

اگر خواب دیکھے کہ آگ آسمان سے بارش کی طرح برستی ہے توعلامت ہے کہ اس علاقہ میں حکومتوں کے درمیان جنگ شروع ہوگی. اگرکوئی شخص خواب دیکھے کہ آسمان سے آگ آئے.  اور اس کے کھانے کی چیزوں کو جلا دے تو علامت ہے کہ اس کی نیکی اور عبادت اللہ پاک کے ہاں قبول ہوچکی ہے۔

Khwab Mein Ghar Mein Aag Dekhna

 اگر اپنےگھر میں آگ لگی دیکھے۔جوبھڑکتی ہواور اس کے جسم کوجلادے.  مگر اس کے دل میں دہشت اور ڈرپیدانہیں ہوتا تو دلیل ہے کہ محنت وبیماری کے سبب کمزوری آئے گی۔

Khwab Mein Kisi Ko Jalte Hue Dekhna

Khwab Mein Aag Dekhna Ki Tabeer In Urdu Hindi

اگر کسی اور کے گھر آگ لگی دیکھی۔توعلامت ہے کہ وہ آدمی جنگ یافتنہ اورحاکم وقت کے ظلم کاسامنہ کرے گا

 

Khwab Mein Khud Ko Aag Mein Dekhna

اگر دیکھے کہ آگ نے صاحب خواب کوجلایا نہیں ہے تو دلیل ہے کہ نہ چاہتے ہوئے تھوڑی مشقت کے ساتھ سفر پیش آئے گا. اگر آگ کو بھڑکتا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ تیز بخارہو گا.  اور اگر دیکھتاہے کہ آگ نے جسم جلا دیا ہے ،تو جلن کے مطابق اس کونقصان پہنچنے کااحتمال ہے۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Chawal Dekhna Ki Tabeer in Urdu
@Khwab Mein Khajoor Khana Ki Tabeer in Urdu

Khwab Mein Aag Ko Pakadna

اگر کوئی دیکھے کہ اس نے خواب میں آگ کو پکڑ لیا ہے. تو دلیل ہے کہ اسی قدر بادشاہ سے مال حرام حاصل کرے گا اگر دیکھے کہ آگ دھواں دار ہے تو دلیل ہے. كہ اسکو مال حرام محنت اور رنج سے ملے گا اور بہت سا جھگڑا دیکھے گا۔

Khwab Mein Aag Ke Sholay Dekhna

حضرت ابراہیم کرمانی رحمة اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے . کہ آگ كے شعلے لوگوں پر ڈالتا ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں میں عداوت اور دشمنی پیدا کرے گا۔

Khwab Mein Aag Ko Bujhana Ki Tabeer

.اگر خواب دیکھے کہ آگ بجھارہاہے۔تو علامت ہے کہ اس کے ذریعہ سے کوئی فتنہ ختم ہوگا۔لڑائی میں صلح کرائے گا.  یا بدعت کوختم کرے گا

1 thought on “Khwab Mein Aag Dekhna Ki Tabeer In Urdu Hindi”

Leave a Comment

You cannot copy content of this page