Khwab Mein Oont Dekhna Kaisa Hai in Urdu

Khwab Mein Oont Dekhna Kaisa Hai in Urdu. Oont aik palto janwar hay.jis ko sawari aur bar bardari kay liy istamal mein laya jata hay.jabkeh is ka gosht khana zaiq a sihat her etibar say mufeed hay. Puranay zamana men dor draz sfar kay liy oont hi umdah treen sawari samjha jata raha hay .is article men khwab mein oont dekhny ki mukhtalif tabeerat paish ki ja rahi hen. khwab mein camel dekhna. Khwab Mein Oont Par Baithna. Khawab Mein Oontni Ka Moot Dekhna.

Khwab Mein Oont Dekhna Ki Tabeer in Urdu

اونٹ کوخواب میں دیکھنانفع منداور خیروبھلائی کی دلیل ہے علامہ ابن سیرین ؒخواب میں دوڑتے اونٹ پرخود کو سوار دیکھا۔تو سفرکرے گا۔جواونٹ پرسوار ھےمگرراستہ بھٹک گیاھےتواپنےامور میں کمزوری دیکھےگا۔خواب میں بچے والی اونٹنی دیکھنا بیٹےوالی عورت سے نکاح کی دلیل ہے۔اگراونٹ کوپیچھاکرتا دیکھےتو غمناک ہوگا۔حضرت دانیال علیہ السلام فرماتے ہیں کہ غضبناک اونٹ پر سوارھے تو کسی نامورکےقبضہ میں آئے گا۔اونٹ سےلڑائی دشمن پردلیل ھے۔ اونٹوں کاریوڑچراناحکومتی منصب ملنے کی دلیل ہے۔اونٹنی کا دودھ نکالنا رزق کی علامت ھے۔جواونٹنی کے تھنوں سے دودھ کی بجائے خون نکلتا دیکھے۔توحرام رزق پانے کی علامت ہے۔

Khwab Mein Oontni Ka Moot Dekhna

جس نے خواب میں اونٹنی حاصل کی۔ عورت پائےگا۔جبکہ اونٹنی کابھاگ جانا بیوی سےجدائی اور طلاق پردلیل ھے۔خواب میں اونٹنی کی موت بیوی کی موت کی دلیل ہے۔جس نے دیکھا کہ اس کی اونٹنی بچہ دیتی ہے۔اس کابیٹا ہوگا معبرین نے اونٹ کے گوشت کھانے کو  بیماری سے تعبیرکیا ھے۔اونٹ کیساتھ باتیں کرناخوشی کی خبر ملنے  کااشارہ ہے۔ خواب میں اونٹنی ملنا یاخریدناشادی  کرنےیالونڈی خریدنے کی دلیل ہے۔جس نےخواب میں اونٹنی کےبھاگ جانے یا چوری ہونےکودیکھا۔توعورت سےجدائی کرے گایاسخت جھگڑا میں مبتلا ہوگا۔ حضرت کرمانی رحمتہ علیہ فرماتے ہیں کہ خواب میں کسی نےاونٹ کابہت سا گوشت دیاتواسی مقدارمیں مال حاصل گااوراونٹ کاباتیں کرنابھلائی اور نیکی پہنچنے کی علامت ہے۔

حضرت جعفرصادق رحمة اللہ علیہ خواب میں اونٹ دیکھنےکو دس وجوہات پرتاویل فرماتے ہیں. عجمی بادشاہ۔امیر شخص۔مرد مومن۔سیل ۔فتنہ۔آبادی۔عورت۔حج۔نعمت۔ مال ۔

Khwab Mein Camel Dekhna

اونٹ کوخواب میں دیکھنانفع منداور خیروبھلائی کی دلیل ہے۔ اسکی دلالت معاملات کے نگران اور فوج کے امور کی تدبیر کرنے والے پر ہوتی ہے۔کبھی اسکی دلالت سفر کرنے پر اور کبھی مریضوں کے مرنے پر ہوتی ہے۔کبھی اسکے ذریعہ کشتی بانوں کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ اور کبھی کشتی کے دوسرے امور سر انجام دینے والوں کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

Khwab Mein Oont Ki Sawari Karna

جو دیکھے کہ وہ کسی فرمانبردار اونٹ پر سوار ہُوا ہے تو اسکی حاجت کسی عجمی آدمی سے پوری ہوگی. اور وہ عربی ہے تو اسے حج کی سعادت حاصل ہوگی. اگر راستے میں اونٹ سے اترا ہے تو بیمار ہو گا اور سفر دشوار ہو گا . گے۔ امور آسان ہوجائیں لیکن پِھر شفاءیاب ہو گااور تمام

Khwab Mein Oont Par Baithna

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کونا معلوم اونٹ پر بیٹھا دیکھے کہ وہ دوڑ رہا ہے تو دلیل کہ سفر کرے گا ۔

Khwab Mein Oont Ko Bagh Mein Dekhna

جو شخص خواب میں اونٹ کو باغ میں دیکھے. دلیل ہے کہ اس ملک کا حکمران اپنے دشمنوں کومغلوب کرکے فتح پائے  گا۔

Khwab Mein Oont Ko Batein Karta  Dekhna

اگر کوئی شخص خواب اونٹ کوبولتا دیکھے. اوراونٹ کوآواز دیتا ہوا پائے۔تو یہ خواب صاحب خواب کے سفرحج پر جانے کی علامت ہے۔یا اسے اپنے تجارت کے اموال میں نفع حاصل ہوگا۔

Khwab Mein Oont Par Sawari Karta Dekhna

جس نے اونٹ پرسواری کاخواب دیکھا۔یہ اس کیلئے خوشی ومسرت کاباعث  ہے. ایساشخص جلد اپنے مال ورزق میں اضافہ دیکھے گا۔کاروبارمیں عمدہ نفع کمائے گا۔

Khwab Mein Oont  Charata Dekhna

جس شخص نے خواب کی حالت میں ایسے اونٹ چرائے. جن پر کامل ملکیت کا یقین ہے. کہ ریوڑ اس کااپنا ہے۔ تویہ علامت ہے کہ اس کو حکمرانی اور بڑا منصب ملے گا۔

Khwab Mein Oont Khareedna

خواب میں کسی نے دیکھا کہ وہ اونٹ خریدتاہے۔ تویہ دلیل ہےکہ شادی کرےگا۔ یالونڈی ملےگی۔اوردولت ومرتبہ پائے گا

Khwab Mein Oont Ko Apnay Peechay Dorrta Dekhna

جسے خواب میں نظرآئے کہ اونٹ اس کے پیچھے لگاہوا دوڑ رہاہے۔  تو ایسا شخص ممکنہ طور پر کسی  بھی دکھ وغم  میں مبتلا ہوگا۔

Khwab Mein Oont  Say Zina Kartay Dekhna

اگرکوئی شخص خواب میں خود کواونٹ سے زنا کرتادیکھے۔ توبظاہریہ بہت کریہہ اور بیہودہ خواب لگتاہے۔ مگرعلماء تعبیر کاکہناہے کہ ایسا خواب صاحب خواب کیلئےسختیوں اور مشکلات سےچھٹکارہ کی خوش خبری اور دشمن پر غلبہ کی دلیل ہے۔

Khwab Mein Oont Say Larrai Dekhna

جو خواب دیکھے کہ وہ اونٹ کے ساتھ جنگ کرتا ہے۔  ایساخواب کسی عجمی کے ساتھ دشمنی پر دلیل ہے۔

Khwab Mein Oont Ka Chamrra Dekhna

جس نے خواب میں اونٹ کا چمڑا دیکھا۔ اس کو وراثت میں سے مال ملے گا۔

Khwab Mein Oont Ka Nafarman Hona

اگرخواب میں دیکھے کہ اس کے ملکیتی اونٹ نے اس سے سر پھیر لیا. اور اس کی تابع داری سے انکاری ہوگیا۔  تو علامت ہے کہ غم کاسامنہ کرے گا۔

Khwab Mein Oont Ka Gosht Dekhna | Oont Ka Gosht Khana

اگر کسی نے خواب میں دیکھاکہ وہ اونٹ کا گوشت کھارہاہے.  جو کسی نے اس کو دیا ہے۔یادیکھا ہےتو علامت ہے کہ پاکیزہ رزق حاصل ہوگا. دینی امور میں ترقی حاصل ہوگی.  اور بزرگی پائے گا۔ جبکہ بعض معبرین اونٹ کاگوشت کھانے کوبیماری مصیبت اور تکلیف سے تعبیر کرتے ہیں

Khwab Mein Oont Ka Laat Marna

جسے خواب میں اونٹ لات مارے۔ اسے کسی بڑے آدمی سےنقصان پہنچے کا سخت احتمال ہوگا۔

 Oont Ko Dushman Dekhna

و خواب دیکھے کہ اونٹ اس کا دشمن ہوا ہے. ایسا شخص جلد کسی مشکل میں مبتلا ہوگا دشمن سے مقابلہ میں شکست کھائے گا۔

Khwab Mein Oont Ko Zibah Hoatay Dekhna

جوخواب دیکھے کہ کسی قوم نے اونٹ  ذبح کیا. اورگوشت بانٹا ہےتویہ علامت ہے کہ اس علاقہ کا سردارہلاک ہوگا اور اس کا ترکہ تقسیم کیاجائے گا۔

Khwab Mein Oont Ko Tabay Karna

اگرخواب میں کسی  اونٹ کو اپنا مطیع کیا ہے۔ تو دشمن پر غلبہ پائے گا۔دولت اور عزت حاصل کرے گا۔

Khwab Mein Oont Ko  Kodta Dekhna

اگر خواب میں اونٹ پر سوار ہے اور اونٹ کودتا ہے تو یہ دکھ اور پریشانی کی علامت ہے۔

Oont Kay Bachay Ka Gosht Khana

اگر کوئی خواب دیکھے کہ اونٹ کے بچے کا گوشت کھایاہے. تویتیم کامال کھانے پر دلیل ہے. یہ خواب بیمار ہونے اور پھر شفاء پانے کی علامت بھی ہے۔

 Oont  Jesa Apna Sar Dekhna

 اگرکوئی خواب میں اپناسراونٹ کےسر جیسادیکھے. تویہ صاحب خواب کے  حرام امور اور فتنہ میں پڑنے کی دلیل ہے۔

Khwab Mein  Namalom Oont  Par Sawar  Dekhna

علامہ ابن سیرینؒ کے بقول خواب میں خودکونامعلوم اونٹ پر سواردیکھا جو دوڑرہاہو۔توعلامت ہےکہ سفرپر نکلے گا۔

Khwab Mein Oont Dekhna Kaisa Hai in Urdu

Khwab Mein Oont Se Darna

اگر خواب میں  اونٹ سے خوفزدہ ہوا۔اور اونٹ بھی  حملہ آور ہوا. تو حاکم وقت یا کسی بھی کینہ پرور دشمن سے نقصان پہنچ سکتاہے.  لیکن اگر اونٹ حملہ آور نہیں تھا۔اور خوفزدہ ہوا تو علامت ہے کہ حاکم وقت یا سردار سے خوف کھائے گا۔

Khwab Mein Oont Ka Bacha Dekhna

خواب میں اونٹنی کا بچہ صاحب خواب کی اولاد پر دلیل ہے. نر بچہ بیٹے کی پیدائش کی علامت ہے۔جبکہ مادہ بچہ بیٹی کی پیدائش کااشارہ ہے۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Khajoor Khana Ki Tabeer in Urdu

 Aur Khwab Mein Chawal Dekhna

Khwab Mein Oont Ki Qurbani Dekhna

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اونٹ یا گائے یا بکری کی قربانی ہے۔ دلیل ہے کہ اگرغلام ہے تو آزاد ہو گا۔

اور اگر رنج و بلا اور زحمت میں گرفتار ہے تو شفاء پائے گا اور اگر قید میں ہے تو خلاصی پائے گا۔ اور اگر درویش ہے تو مالدار ہو گا۔ خوف ہے تو امن ہو گا۔ قرض دار ہے تو قرض سے سرخرو ہو گا اگر حج نہیں کیا ہے تو حج کرے گا۔

Khwab Mein White Camel Dekhna

سفید اونٹ کادیکھنا حاکم وقت کی رحم دلی اور بزرگی پر دلیل ہے. جس کی مہربانی عام ہوگی۔اور خلقت کو اس سے نفع پہنچے گا۔

Kala Oont Dekhna

کالے اونٹ کو خواب میں دیکھنا کینہ پرور اور رذیل دشمن کی دلیل ہے. جو نقصان پہنچانے کیلئے موقع کی تلاش میں ہوسکتاہے

4 thoughts on “Khwab Mein Oont Dekhna Kaisa Hai in Urdu”

Leave a Comment

You cannot copy content of this page