Khwab Mein Dant Ka Tootna Tabeer in Urdu

Is article main ap parhen gy Khwab Mein Dant Ka Tootna Tabeer in Urdu. Is k sath sath  khwab mein dant se khoon nikalna ya  bachy k dant dekhna aur boht se tabeeren. Dant tootna khwab ki tabeer in urdu mein aur khwab mein dant main keera dekhna k abry mein bhi parhiye. khwab mein dant tootna ki tabeer in urdu parhen.

حضرت امام جعفر صادق ؒ کے بقول خواب میں دانت دیکھنے کی  چھ وجوہات ہیں۔1۔مال۔2۔جدائی ۔3۔رشتہ دار۔4۔منافع۔5۔غم ۔ 6۔نقصان. انسانی وجود میں دانت بہت اہم جزو ہے. جن سے ہم کھاناچباتے اور ہضم کرتے ہیں۔اگر دانت تکلیف میں ہوتو پورا وجود بے حد تکلیف برداشت کرتاہے. اس اعتبارسے دانت کوخواب میں دیکھنا بھی خاصا اہم اور قابل غور وفکر ہے. اکثر علماءِ تعبیر نے دانت کو اہل بیت یاخاندان سے تعبیر کیایے۔

Khwab Mein Dant Ka Tootna Kaisa Hai in Islam

اس حوالے سے حضرت دانیال علیہ السلام کاقول واضح ہےکہ دانت اہل بیت یعنی خاندان کی علامت ہیں. اوپر کے دانت خاندان کے مردوں اور نیچے کے دانت خواتین کی علامت ہیں. سامنے والے دانت باپ بھائیوں بیٹوں جبکہ پہلوکے دانت چچا،چچازاد کی دلیل ہیں۔دیگر دانت دور کے رشتہ داروں کی علامت ہیں۔حضرت ابراہیم کرمانیؒ نے لکھاہے کہ دائیں آنکھ کے مقابل اوپر کے دانت نر اولاد اور نیچے کے مادہ اولاد کی علامت ہیں۔جبکہ بعض دیگر اہل تعبیر نے دائیں طرف کے اگلے دانتوں کو باپ اور اس کی نسبت کے رشتوں سے نسبت دی ہے۔اوربائیں طرف کے دانتوں کو ماں اور اس کی نسبت کے رشتوں کی دلیل بیان کیاہے۔

Khwab Mein Dant Tootna Ki Tabeer In English

اگر کوئی خواب میں سامنے والے دانت ہلتے دیکھے. تو اسی نسبت كے رشتہ داروں میں کسی کی بیماری کی علامت ہے. اور اگر خواب میں سامنے كے دانت تعداد میں زیادہ نظرآئیں. تو امکان غالب ہے كہ ان قریبی رشتوں میں کوئی بڑی خوشی ہوگی۔

Khwab Mein Dant Ka Tootna Kaisa Hai In Islam

Khwab Mein Dant Ka Tootna Tabeer in Urdu

اگردیکھے کہ دانتوں کے پہلومیں نیادانت اُگا ہے۔ اگر اوپرہے توبیٹے کی نوید ہے۔اور اگر نیچے ہے تو لڑکی پیداہوگی۔اگردیکھے کہ کوئی دانت اکھاڑا ہے تو علامت ہے کہ انہی رشتوں میں سے کسی سے قطع تعلقی پیداہوگی. اگر دیکھے کہ تمام دانت گرے اور دوبارہ ظاہرہوگئے۔تو اہل وعیال کی ہلاکت کی دلیل ہے۔

اگردیکھے اس کے دانت ہتھیلی یاجھولی میں گرے ہیں۔تو خاندان میں برکت کی دلیل ہے. اور علامت ہے کہ خاندان کویکجا اور متحد رکھے گا۔ اگردانتوں سے خوشبو دیکھے توعلامت ہے رشتہ داروں میں عزت پائے گا۔اور تعریف سے یاد کیاجائے گا۔اگر بدبودیکھے تو اس کے الٹ تعبیر ہوگی۔

اگردیکھے کہ تمام دانت نیچے کی طرف ہیں۔اگر اہل اصلاح ہے تو نیکی اور خیر کی علامت ہے۔اگر اہل شر میں سے ہے تو تعبیر الٹ ہوگی۔ اگردیکھے کہ اس کے دانت چاندی،کانچ یاٹھیکری کے ہیں۔تو اس کی ہلاکت پردلیل ہے۔

Khwab Mein Sare Dant Girte Dekhna

اگر کوئی خواب میں دیکھتا ہے۔ كہ اس كے سارے دانت گر گئے ہیں۔ اور اس نے ان کو اپنی آستین میں پکڑا ہے۔ یا گود میں ڈالا ہوا ہے۔ تو دلیل ہے كے لمبی زندگی پائے گا۔ اور اس كے سارے دانت گر جائیں گے۔ اور اس كے گھر والے بہت زیادہ ہو جائیں گے۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اُس کے اگلے دانت ہتھیلی پر یا گود میں یا زمین پر گرے ہیں. اور خاک آلودہ نہیں ہوئے ہیں۔ دلیل کہ اُس کے فرزند یا بھائی یا بہن آئے گے، اور اگر دیکھے کہ اُس کے دانت خاک میں گرے یا ضائع ہوئے ہیں۔ دلیل کہ اُن میں سے جن کا ذکر ہوا ہے کوئی ایک مرے گا

Khawab Main Danton Ky Girny Ki Tabeer

اگردیکھے کہ دانت درد کرتے ہیں۔تو یہ غم واندوہ کی دلیل ہے۔اگر دیکھے کہ دانت زرد ہوگیاہے. تو اسی نسبت کے رشتہ داروں میں کوئی بیمار ہوگا. دانت کوسیاہ دیکھے توعلامت ہے کہ تکلیف پہنچے گی۔اگر دیکھے کہ سب دانت گرگئے اور منہ میں پتھر رکھاہے. توعلامت ہےکہ لمبی عمر پائے گا۔اور زیادہ رشتہ دار اس کے سامنے وفات پائیں گے۔

حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایاکہ اگر دیکھے کہ دانت میں درد ہے اور اسے اپنے ہاتھ سے اکھاڑ کرپکڑا ہے۔توتعبیر ہے کہ بہت سامال ملے گا۔ اگردیکھے کہ اس کے دانت ظاہر ہوگئے ہیں۔علامت ہے کہ اس کے رشتہ دار سفر سے بخیریت واپس آئیں گے۔اگر دیکھے کہ اس کے سارے دانت زبان کے درمیان جمع ہوئے اور پھراپنی جگہ چلے گئے ہیں۔تو علامت ہے کہ اپنے قریبی رشتوں سے شک میں پڑے گا۔

Khwab Mein Dant Tootna Dekhna

خواب میں دانت کے ٹوٹنے یاگرنے کی مختلف اہل تعبیر نے الگ الگ تعبیرات پیش کی ہیں۔ بعض کے نزدیک جھگڑے اور فساد کی علامت ہے۔اور بعض اسے قرض کی ادائیگی کی علامت قرار دیتے ہیں۔

Khwab Mein Dant Se Khoon Nikalna

اگردیکھے کہ کسی دوسرے کے دانتوں سے خون نکل رہاہے۔اور انہیں دونوں ہاتھوں سے پکڑاہے تو وہ شخص اِس سے نفع اٹھائے گا۔مگر یہ خود تکلیف بھگتے گا۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Mithai Khana Ki Tabeer in Urdu
#Khwab Mein Khajoor Khana Ki Tabeer in Urdu
Khwab Mein Gaye Dekhna Ki Tabeer In Urdu

Khwab Mein Samne Wale Dant Tootna

اگردیکھے کہ اس کے سامنے کے دانت ٹوٹ کر ہتھیلی یا گود یازمین پر گرے ہیں۔اور خاک آلود نہیں ہوئے۔علامت ہے کہ اس کا بیٹا،بہن یابھائی پیدا ہوگا۔اگر خاک آلود ہوجائیں۔توعلامت ہے کہ اس کے انہی رشتوں میں سے کوئی مرے گا۔

اگردیکھے کہ سامنے کے دانت کوفتہ ہوئے ہیں۔تو انہی رشتوں سے دشمنی پیداہوگی۔

Khwab Mein Dant Peely Dekhna

خواب میں دانتوں کی سفیدی کوحضرت دانیال علیہ السلام نے خاندان کی بزرگی اور رتبہ کی نشانی قرار دیاہے۔

2 thoughts on “Khwab Mein Dant Ka Tootna Tabeer in Urdu”

Leave a Comment

You cannot copy content of this page