Is article main ap parhen gy Khwab Mein Kala Kutta Dekhna Ki Tabeer in Urdu ya hindi . Is k sath sath khwab mein ghar mein kutta dekhna. Safed kutta dekhna ki tabeer, kutte ka katna dekhna, kutta piche lagna ki tabeer ya kutte ka bachcha dekhna. Khwab Mein Kutte Ka Katna. Khawab Mein Kutta Dekhne Ki Tabeer. Khwab Mein Kutta Dekhna.
Khwab Mein Kutta Dekhne Ki Tabeer
کتا اپنی فطرت کے حساب سے خونخوار جانور ہے. اور سوائے اپنے مالک کے عام لوگوں کیلئے ڈر اور خوف کی علامت ہے. اور بعض حالتوں میں نقصان دہ بھی ثابت ہوتاہے. مگردوسری طرف باوفا اور بھروسہ کی ایسی صفت بھی رکھتاہے. کہ جو اس کے مالک کو اس سے ایک طرح کی راحت اور فائدہ پہنچنے کی علامت بھی ہے. عام زندگی میں کتے کی انسان سے دشمنی بھی ظاہر ہے. اور خیرخواہی بھی ڈھکی چھپی نہیں. لہذا جب بھی کتے کو خواب میں دیکھنے کی صورت بیان ہوگی. تو ان تمام عادات وصفات کو بھی پیش نظر رکھناہو گا۔جو کتے میں پائی جاتی ہیں۔
اور اسی صورت میں تعبیر کادرست اندازہ ہوپائے گا. علامہ ابن سیرینؒ نے لکھاہے کہ خواب میں کتا کمینہ اور مہربان دشمن ہے۔ جبکہ حضرت امام جعفر صادقؒ نے فرمایا کہ خواب میں کتا دیکھنا چار درجہ پر ہے۔ 1۔دشمن۔2۔ لالچی بادشاہ۔3۔چغل خور۔4۔دانشمند آدمی. خواب میں کتا دیکھنے کی ممکنہ مختلف صورتیں درج ذیل ہوسکتی ہیں۔
Khwab Mein Kala Kutta Dekhna Kaisa Hai
خواب میں کالا کتا اگر حملہ آور ہوکر نقصان پہنچائے۔تو اندیشہ ہےکہ حاکم وقت یا کسی طاقت ور دشمن سے نقصان یا تکلیف پہنچے گی۔
Khwab Mein Safed Kutta Dekhna Ki Tabeer
سفید یا کسی بھی دوسرے رنگ کاکتا حملہ آور ہوتو علامت ہے کہ کسی بدخواہ یا حاسد دشمن کی طرف سے ایذا پہنچے گی. اگر دیکھے کہ کتے کاگوشت کھایاہے۔تو دشمن پر غلبہ پائے گا۔ اگر دیکھے کہ کتے کو روٹی وغیرہ ڈالی ہے۔تو علامت ہے کہ روزی میں برکت آئے گی۔
Khwab Mein Ghar Mein Kutta Dekhna
اگر کوئی خواب میں دیکھتا ہے كے اس كے گھر میں کتا ہے اور وہ کتا بھی رکھوالا ہے تو یہ اِس بات دلیل ہے كے یہ اس کی بِیوِی اور سامان کی حفاظت کرے گا۔
Khwab Mein Wafadar Kutta Dekhna
اگر کوئی خواب میں کتے کو وفادار دیکھتا ہے اپنا فرما بردر دیکھتا ہے تو یہ اِس بات کی دلیل ہے كے اِس کو اِس كے دوست سے فائدہ پہنچے گا یا پھر اِس کو کسی دشمن سے کامیابی حاصل ہو گی۔
Khwab Mein Kutta Dekhna Ki Tabeer In Urdu
حضرت ابن سییرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے كے خواب میں کتا کمینہ اور مہربان دشمن ہے . کتا گناہوں پر بے باک شخص کی دلیل ہے۔حضرت جافر صادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے كے خواب میں کتا دیکھا 4 وجہ پر ہے . اول دشمن دوم لالچی بادشاہ سوم دانش مند چہارم چغل خور آدمی
Khwab Mein Kutte Ka Bacha Dekhna
اگر کوئی خواب میں کتے کا بچہ دیکھتا ہے تو یہ مقطوع ذکر بیٹے کی علامت ہے اگر وہ کتا سفید ہے تو وہ بیٹا مومن ہے . اور اگر کالا ہے تو وہ اپنے گھر والوں کی قیادت کرے گا . اوربعض اہل تعبیر نے کھا ہے كے کتے کی دلالت راستے سے اٹھا ہوئے ایسے بچے سے ہوتی ہے جس کی تربیت کوئی کم عقل آدمی کرتا ہے۔
Khwab Mein Kuttay Ka Katna Tabeer In Urdu
اگر کوئی خواب میں دیکھے كے کتے نے اس کو کاٹا ہےیااسکو خراش لگی ہے تو دلیل ہے كے اس کو دشمن سے نقصان پہنچے گا . مگر دِل اس کا مطمئن رہے گا . کبھی کتےکاکاٹنا یہ مرض پر بھی دلالت کرتا ہے۔اگر کسی کو خواب میں کتے نے کاٹا تو اس کو دوست یا خادم کی طرف سے مصیبت اور سخت تکلیف پہنچے گی ایسا خواب دیکھنے والے کو استغفار کرنا چاہیے اور صدقہ کرنا چاہیے۔
Khwab Mein Kutte Ka Hamla Karna
اگر کوئی خواب میں دیکھے كے کتا اس پر حملہ آور ہوا ہے تو یہ شیطان كے جال میں پہنسے گا . یا دشمن سے مقابلہ ہو گا اور نقصان پائیگا۔
Khwab Mein Kutte Ka Katna Dekhna
اگر کتا کاٹ لے تودلیل ہے کہ دشمن نقصان پہنچائے گا۔ اور اگر کتے کا تُھوک کپڑوں پر لگ گیا توعلامت ہے کہ کہ دشمن کی بات سے تکلیف پہنچے گی۔ اگر کتا کپڑا کاٹے تو مال میں نقصان آئے گا
Khwab Mein Kutta Piche Lagna Ki Tabeer
اور اگر کوئی خواب دیکھتا ہے كے خواب میں کتا اس پیچھے لگا ہوا ہے تو یہ ازمائش پہچنے کی دلیل ہے کسی ایسے سخص سے جو بزدل ہے جوآپکا اچھا نئی چاہتا اس کی طرف سے کوئی نقصان پہچنے کی علامت ہےاگردیکھے کہ کتا اس کے قریب آیاہے۔تو نشانی ہے کہ دشمن اس کے مال میں لالچ کرے گا۔
مزید تعبیرات
Khwab Mein Khoon Dekhna Ki Tabeer in Urdu
#Khwab Mein Saanp Dekhna Ki Tabeer in Urdu Hindi
Khwab Mein Bakra Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Khwab Mein Shikari Kutta Dekhna Kaisa Hota Hai
حضرت اسمعیل اشعثؒ لکھتے ہیں کہ شکاری کتا ظاہر دشمن ہے۔اگر خواب میں دیکھے کہ شکاری کتے سے شکار کیایے۔تو دلیل ہے کہ دانشمند دشمن کے ذریعے فائدہ حاصل کرے گا۔ اگر دیکھے کہ شکاری کتے کاگوشت کھایاہے۔تو علامت ہے کہ وراثت میں حصہ پائے گا۔اور شکاری کتے کودور جاتا دیکھے تو نشانی ہے کہ فائدہ مند دشمن دور ہوگا۔اگر کسی نے دیکھا كے شکاری کتے شکار كے لیے نکل چكے ہیں تو تمام انسانوں كے لیے خیر کی دلیل ہے اور ایسا خواب انسان كے فعل پر بھی دلالت کرتا ہے۔
Khwab Mein Kuttay Ka Ghosht Khana
اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کتے کا گوشت کھا رہا ہے. تو دلیل ہے کہ دشمن کو دفعہ کرےگا۔
Khwab Mein Kuttay Ko Roti Dena
اگر کوئی خواب میں کتے کو روٹی دیتے ہوئے دیکھتا ہے. تو دلیل ہے کہ اس پر روزی فراخ ہوگی۔
Khwab Mein Kutte Ka Bhokna Dekhna
خواب میں کتےکاحملہ کرنایااس کابھونکتےدیکھناغیب سےزبان پیداہونےکی دلیل ہے۔
Khwab Mein Kutta Billi Dekhna
بلی کو چور سے تعبیر کیاجاتا ہے۔اورکتا دشمن کی علامت ہے۔ اس لحاظ اگر بلی اور کتے کو اکٹھادیکھے۔تو علامت ہے کہ چور اور دشمن یکجا ہیں. اور اگر آمادہ نقصان نظرآئیں. تو اندیشہ نقصان ہے۔اگر صرف الٹھا دیکھے تو علامت ہے کہ سازش میں مصروف ہیں. اگر بلی معلوم اور جانی پہچانی ہے۔تو علامت ہے کہ چور گھر کا ہے یاقریبی رشتہ سے ہے. اور اگر نامعلوم ہے تو یہ علامت ہے کہ چور بھی نامعلوم ہے۔
المختصر کسی بھی خواب کی تعبیر کیلئے بیان کی گئی تعبیرات وعلامات کو حتمی سمجھ لینابھی مناسب نہیں۔ کیونکہ خواب کی حقیقت کو سمجھنا ہر ایرے غیرے کے بس کی بات نہیں. جب تک صاحب خواب کے مکمل حالات اور کیفیات سے آگاہی نہ ہوگی۔کامل تعبیر پیش کرنا ممکن نہ ہے۔
1 thought on “Khwab Mein Kala Kutta Dekhna Ki Tabeer in Urdu”