Khwab Mein Namaz Parhna Ki Tabeer In Urdu Bataen

Is article mein ap parhen gy Khwab Mein Namaz Parhna Ki Tabeer In Urdu Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Kh Uski Chahat Ya Morad Ke Poooray Honay Ki Daleel Hai. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Namaz Parhna Ki Tabeer

حضرت جعفر صادق رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نماز پڑھتے دیکھنے کی وجوہات سات ہیں:1۔عزت۔2۔مرتبہ۔3۔امن۔4۔شادی۔5۔مراد پانا۔6۔قضا میں نقصان۔7۔خلاصی پانا۔ جبکہ خواب میں رکوع و سجدہ دیکھنے کی وجوہات پانچ ہیں۔1۔حق کی تعمیل۔2۔دولت۔3۔فتح۔4۔مراد کاپورا ہونا۔5نصرت ملنا۔

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق خواب مشرق کی طرف نماز کاپڑھناحج کے سفر کوجانے کی علامت ہےاور اگر حج کاموقع نہیں تو اندیشہ ہے کہ عیسائیت کی طرف رغبت کرے گا۔ اگرراستہ میں نماز پڑھتا دیکھے کہ پشت پر قبلہ ہے۔وقت موت قریب آنے پردلیل ہے۔اگر دیکھا کہ نماز پڑھی مگرقبلہ رخ کاعلم نہ ہے۔علامت ہے کہ دین کے معاملہ میں پریشانی آئے گی۔اوراگر نماز قبلہ روہوکر پڑھی دلیل ہے کہ راہ دین میں مستقیم ہو گا۔

Namaz Parhna ya Torna

اگر نمازکاوقت گذرتادیکھے مگر پاک جگہ ادائیگی کی میسر نہ پائے۔توعلامت ہے کہ اس کے امور میں مشکل پیش آئیگی۔اگرنمازتوڑے۔اور دوبارہ نہ پڑھے یابغیروضو پڑھ لےتو دلیل ہے کہ اس کی خواہش یا کسی کام کاارادہ ہے توپورانہ ہوگا۔اور اگردوران نماز رکوع اور سجدہ اچھے طورپراداکرتادیکھے تودین ودنیاکے امور میں بھلائی کی علامت ہے۔

اور اگر دیکھا کہ نماز پڑھی ہے۔یہ اسکی چاہت یامراد کے پورے ہونے کی دلیل ہے۔باغ میں نماز پڑھنا گناہ سے توبہ کی علامت ہے۔کشتی میں نماز کاپڑھناقرض ادائیگی کی دلیل ہے۔اگر خواب میں نماز پڑھ کر جنگل میں جاتادیکھے توآنحضرت ﷺ کی قبر مبارک کی زیارت کی علامت ہے۔کعبہ میں نمازپڑھنے کاخواب اس کے امور میں حاکم وقت کی معاونت کی دلیل ہے۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھےکہ نماز مشرق کی طرف پڑھتا ہے
دلیل ہے کہ حج کوجائے گا اور اگر حج کااہل نہیں ہے تو اس کا میلان عیسائیوں کی طرف ہو گا اور اگر دیکھے کہ مغرب کی طرف نماز پڑھتا ہے اور اس کا میلان
قبلہ کی طرف ہے۔ دلیل ہے کہ اسلام کی پشت قبلہ کی طرف ہے۔ دلیل ہے کہ راہ دین میں حیران ہو گا اور اگر نماز قبلہ کی طرف پڑھے۔دلیل ہے کہ راہ دین میں مقیم ہو گا۔

Sajda Aur Ruku Dekhna

اگر دوکان یا مزدوری کے مقام پر نماز پڑھتادیکھے توعلامت ہے کہ کام میں برکت ہوگی۔ حضرت اصفہانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ خواب میں اللہ پاک کے حضور سجدہ ریز ہونا یا رکوع کرنااللہ پاک سے قرب پر دلیل ہے۔ کوئی دیکھے کہ نماز میں رکوع نہیں کرتا ہے تو علامت ہے کہ اپنے مال سے زکوٰۃ نہیں دے گا۔ اور اگرخواب میں نمازاداکی۔توعلامت ہے کہ عبادت اور  دعاقبول ہوگی۔

Namaz Ke Imamat Karwana

 حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگرخواب میں نمازکی امامت کرائی توجتنے مقتدی موجودپائے۔اتنے لوگوں پر سربراہی کرے گا۔اگر مسجد یا مدرسہ میں امامت کراتاہے توعلامت ہے کہ حاکم وقت اس کی تابعداری کرے گا۔

Namaz_E_Zuhar Parhtay Daikhna

 جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔کہ اگر دیکھا کہ نمازظہراپنے وقت پرایسی حالت میں پڑھی کہ آسمان روشن ہے تویہ اللہ تعالی کی طرف سے بلندمرتبہ ملنے کی علامت ہے۔ لیکن اگر آسمان سیاہ اور ابرآلود دیکھے تویہ مصیبت کی دلیل ہے۔

Maghrib Ki Namaz Parhna

 اگرشام کے فرض پڑھے۔ تو دلیل ہے کہ اپنے اہل خانہ سے خوشی پائے گا۔

Isha Ki Namaz Parhna

نماز عشاء کے فرض کی خواب میں ادائیگی امن ملنے اور دشمن پر فتح پانے کی دلیل ہے۔

Fajar Ki Namaz Parhna

صبح کی نمازدیکھناعلامت ہے کہ سفر درپیش ہوگا۔اوراگر یہی خواب عورت نے دیکھا توحیض آنےکی علامت ہے۔

Bay Wuzou Namaz Parhna

Khwab Mein Namaz Parhna Ki Tabeer In Urdu Bataen

 

Tahajad Ki Namaz Parhna

رات کی نماز(تہجد یانفلی نماز) پڑھتے.  دیکھنا ہر طرح کے خوف سے امن اور بزرگی کی علامت ہے۔

Jumma Ki Namaz Parhna

جمعہ کی نمازسفر میں جانے اور حلال کی روزی حاصل کرنے کی علامت ہے۔ اگر جمعہ کی نماز پڑھنانظرآئے تو اس کے معاملات میں آسانی پیداہوگی۔

Sajda Karte Dekhna

اگرنماز کےبعد سجدہ کرتادیکھےتو کسی صاحب قوت ودولت شخص پر فتح کی نویدہے۔ اگرخواب میں دیکھے کہ دیوارپرسجدہ کرتاہےتواس کواپنے بزرگوں سے دکھ اور پریشانی پہنچے گی۔ اوراگردیکھتاہے کہ نماز پڑھی اور شہد بھی پیاتوعلامت ہے. کہ اپنے اقارب سے قربت پائے گا۔اور نمازمیں التحیات پربیٹھادیکھنادکھ اورغم سےنجات اور مراد پوری ہونے کی دلیل ہے۔ اور اگر نماز کا پہلا سلام دائیں طرف پھیرتادیکھا تواس کی پریشان حالی پردلیل ہےاور اگربیٹھ کرنمازپڑھتادیکھے۔ دشمن پرفتح پانےکی علامت ہے۔نماز میں اپنے لئے دعا بیٹا پیداہونے کی نوید ہے۔ اوراندھیرے میں نماز پڑھتا دیکھنا غموں سے راحت ملنے کی علامت ہے۔ جو دیکھے کہ اس نے بیت المقدس میں نماز پڑھی علامت ہے۔ کہ میراث میں سے حصہ ملے گا۔اور روزی فراخ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کعبہ میں یا کعبہ کی چھت پر نماز پڑھی ہے۔علامت ہے کہ حاکم وقت اس کے کاموں میں معاون بنے گا

مزید تعبیرات

Khwab Mein Aam Dekhna Ki Tabeer In Urdu
Khwab Mein Aag Dekhna Ki Tabeer In Urdu Hindi

Sunnat Namaz Parhna

اگرکسی نے خواب دیکھا کہ نماز سنت پڑھتا ہے۔نیک نامی کمائے گا۔ہرکام میں آسانی ہوگی۔اورمخلوق کے ساتھ محبت و شفقت کابرتاؤ کرے گا۔

Nafal Namaz Parhna

اورجو دیکھے کہ نماز نفل پڑھتا ہے اہل وعیال کی قدر اور عزت کرے گا۔ اور دوستوں کا بہترین معاون بنے گا۔اور عام انسانوں سے محبت برتے گا۔

4 thoughts on “Khwab Mein Namaz Parhna Ki Tabeer In Urdu Bataen”

  1. Main nay khawaab main daikha ke main masjid e nabwi kay sehan main namaz parh rahi hoon, meray sath meri mother aur father hain, mujhay wahan red shoes nazar aatay hain to main uss ki tasweer laiti hoon to aik auntie mujhay mana karti hain ke tumhain apni jawani Allah ki raah main laga kar kia milay ga to main ronay lag jati hoon aur wahan say andar aati hoon to jahan tak nazar jati hai wah tak bohat saray dastar khwayan lagay hoay hain jin pe bohat saray log khana (chawal) kha rahay hain, dastar khwayan kay aakhir main bilian bhi khana kha rahi hain

    Reply
    • is khwab ki tabeer bhot achi hai tabeer ye hai kh ap ko allah pak haqeeqat mein wahan jana naseeb kare ga aur roze rasol ki ziyarat naseeb kare ga. ya phr is khwab ki tabeer koi achi khbar milna hai.

      Reply

Leave a Comment

You cannot copy content of this page