Is Article mein ap parhen gy khwab mein joota dekhna ki tabeer. Khawab ki taabeer ka ilm bahot wasee hay. Aur kabhi bhi khawab daikhnay walay kay mukamal halat janay baghair khawab ki taabeer batana mumkin naheen ho sakta. Magar jo taabeerat yahan paish ki jati hen. In main amomi insani halat ko samnay rakha jata hay. Khawab main joota daikhnay ya pehannay kay hawalay say bhi jo mumkina khawab ho sakty hen. Ya un ki jo mutawaqay taabeerat ho sakti hen. Woh yahan paish ki jarahi hen. Lakin yeh zehan nasheen rakhna chahiey keh ye sub qias per mabni hota hay. Ghaib ki haqeeqy khaber siway Allah Pak kay koi jan sakta hay na hi is ka dawaa kar sakta hay. Khwab Mein Joota Gum Hona
Khwab Mein Joota Dekhna kaisa hota hy
امام جعفر صادق رحمہ اللہ نے فرماتے ہیں کہ جوتے کا خواب دیکھنا تین جوہات پر ہے۔1۔۔ عورت۔2۔۔کنیز۔3۔۔سفر
لیکن۔ اگرراہ چلتے وقت اونٹ کے چمڑے سے بناجوتاٹوٹ کرگرا۔ تو صاحب خواب کی بیوی بیمار ہوگی۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ نے بھی جوتا پھٹنے کی یہی تعبیر پیش فرمائی ہے۔ امام محمدابن سیرین رحمہ اللہ لکھتےہیں کہ خواب میں جوتے کے تسمے کوٹوٹا دیکھنا لمبی مدت تک سفر میں رہنے کی علامت ہے۔ جبکہ جوتے میں سوراخ دیکھنے کو سفر سے رکے رہنےاور تکلیف میں مبتلاہونے کی دلیل قرار دیاہے۔ اور جوتا نہ ہونے کی بناء پرسفر میں رکاوٹ کوکنیز ملنے کی دلیل کہاہے۔
اگرخواب دیکھا کہ جوتا گم ہوگیاہے۔ شادی شدہ مرد دیکھے تو بیوی اور اگر کنوارہ دیکھے تو منگیترسے علیحدگی کی دلیل ہے. اسی طرح ایساخواب صاحب خواب کے کسی مفیداور قیمتی چیزکے ضائع ہونے کی دلیل بھی ہوسکتاہے. جبکہ کسی کام کے کرنے کے ارادہ میں دراڑ پڑسکتی ہے. جبکہ خواب میں خود . کوننگے پاؤں دیکھنے کی تعبیر کچھ گھریلو مسائل یا رشتوں میں مشکلات پیش آنے کااشارہ بھی قراردیاجاسکتاہے. جبکہ ایساخواب ایک تنبیہ بھی ہوسکتا ہے جس کے ذریعہ سے پیش آمدہ مسائل کا اشارہ دیا جاتا ہے۔
Khawab Main Jootay Pehanna
جوتاپہننا عام طور پر اس لمحہ کی علامت ہوتاہے۔جب انسان کہیں سفر پر نکلنے یاکچھ کرگذرنے کاارادہ باندھتاہے۔اس لحاظ سےجوتاپہننا انسان کی عملی زندگی کے مختلف درجات کی نشاندہی کرتاہے۔ حضرت جابر مغربی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر خواب میں اونٹ کے چمڑے سے بناجوتاپہنا تو عربی النسب عورت ملے گی۔ لیکن اگرگائے کے چمڑے سے بنا جوتا پہناہےتو عجمی عورت سے شادی کرے گا۔
امام محمد ابن سیرین ؒ نےجوتاپہننے کے عنوان پر بہت ساری تعبیرات پیش کی ہیں۔ان کے فرامین کے مطابق زیادہ ترخواب میں جوتے کوعورت سے تشبیہہ دی گئی ہے۔مگر وہ اس میں مزید تفصیل میں جاتے ہوئے فرماتے ہیں کہ خواب کی درست اور کامل تعبیر کیلئے یہ جاننابھی ضروری ہوگا کہ جوتے کارنگ اور نوعیت کیسی رہی۔؟
علامہ ابن سیرینؒ کے مطابق نیاجوتا شادی کی علامت ہے. اگر خواب میں کسی دوسرے کاجوتاپہناتوعلامت ہے. کہ آواہ یابدچلن عورت سے شادی کرے گا۔جبکہ پیلے رنگ کاجوتاپہننا بیمار عوت کی دلیل ہے. گائے کے چمڑے سے بنا جوتاباوقاراور صبرواستقامت والی عورت کی نشانی ہے۔بکری کی کھال سے بناجوتا عربی النسب عورت کی علامت ہے. اگرخواب دیکھے کہ جوتاتنگ ہے۔اور اسی وجہ سے اتار پھینکاہے. تویہ علامت ہے کہ ایسی عورت سے شادی ہوگی۔جوخرابی اور تباہی کی بنیاد بنے گی۔
Khawab Main Joota Kharidna
خواب میں جوتا خریدنے کے بارے معبرین کے مختلف اقوال ہیں۔اکثریت کے نزدیک ایسا خواب صاحب خواب کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کی علامت ہوتاہے۔ کاروبار کی تبدیلی، ملازمت کے بارے کچھ نیاسامنے آنے سمیت علاقہ اور ماحول کی تبدیلی بھی پیش آسکتی ہے۔
Jooton Ki Chori Ka Khawab Daikhna
خواب میں جوتوں کی چوری کادیکھنا بہت خطرناک حالات کی علامت ہے۔جو صاحب خواب کوپیش آسکتے ہیں. اور جن سے گذر کر صاحب خواب کواپنا سب کچھ یکسر تبدیل ہوتادکھائی دے گا. یہ مالی نقصان بھی ہوسکتا اوررشتوں میں توڑ پھوڑبھی۔
Khawab Main Kharab Jootay Daikhna
خواب میں خستہ حالت اور ٹوٹے ہوئے جوتے دیکھنے کو بھی اہل تعبیر نے سفر کی علامت قرار دیاہے. اور ایسے خواب کو کسی لمبے سفر سے تعبیر کیاہے۔
Ganday Jootay Ka Khawab Daikhna
اگرکوئی خواب دیکھے کہ اس کے جوتے گرد آلود اور گندے ہوچکے ہیں. تویہ علامت ہےایسے حالات کی جو آپ کواپنے کسی قریبی رشتے کی طرف سے پیش آنے کاامکان ہے. اور ان حالات کی وجہ سے صاحب خواب اور دوسرا شخص بھی مشکلات کاشکار ہوسکتے ہیں۔
Khawab Main Geelay Jootay Daikhna
خواب میں گیلے جوتے دیکھنا اس بات کی علامت ہے کہ صاحب خواب کے کاروباری مخالفین یاذاتی دشمن حسد کی بنیاد پراس کے خلاف تہمت وبہتان پر مبنی مہم شروع کرنے میں مشغول ہیں۔تاکہ آپ کی کاروباری ساکھ یاذاتی تعلقات کو متاثرکیاجاسکے۔
Khawab Mein Sufaid Joota Dekhna
خواب میں سفید جوتے کادیکھنایا پہننا کسی ایسی عورت سے شادی کی دلیل ہے۔جو صاحب خواب کوبہت زیادہ عزیز بھی ہے۔اور قریب بھی۔ اور یہ خواب مرد دیکھے یاعورت دونوں کوباوقار رشتے کے بندھن میں بندھنے کی نوید ہے۔
Khawab Main Lal Jotay Daikhna
حضرت جابر مغربی کافرمان ہے کہ اگرخواب میں سرخ رنگ کے جوتے دیکھے یاپہنے تو ایسی عورت کوبیاہ کرلائے گا۔جو بہت زیادہ عیاش ہوگی۔اور فضول خرچی کی رسیا ہوگی۔
Khwab Mein Khoobsurat Chamakdar Joota Dekhna
اگرصاحب خواب نئے اور چمکدار پالش شدہ جوتے دیکھے تو ایساخواب اچانک ملنے والی خوشی کی خبرہوسکتا ہے۔ اور صاحب خواب رزق،عزت اور مرتبہ حاصل کرسکتاہے. لہذاایسے خواب کے دیکھنے کے بعد صاحب خواب کو محتاط رہتے ہوئے ہرقسم کے گناہوں سے بچتے ہوئے اپنی خوشحالی وخوش نصیبی کا اچھے حال میں استقبال کرنے کی تیاری کرنی چاہئیے
خواب میں چمکدار جوتے کاپہننایادکھائی دینااچھی علامت ہے۔جوبہتر مستقبل اور کامیاب ازدواجی تعلقات کیلئے دلیل ہوسکتا ہے۔
Khwab Mein Sabz Joota Dekhna
حضرت جابرمغربی فرماتے ہیں کہ سبزجوتے کاخواب صاحب خواب کے سفر آخرت کی علامت ہے۔اور امکان ہے کہ وہ جلدفانی زندگی سے منہ موڑ کر ابدی زندگی کی طرف اچھے حال میں لوٹ جائے گا۔
Khwab Mein Kala Joota Dekhna
علامہ ابنِ سیرین رحمہاللہ نے خواب میں جوتے کوعورت کی علامت قرار دیاہے۔وہ فرماتے ہیں کہ اگرخواب میں کالا جوتادیکھایاپہنا ہے توعلامت ہے کہ جھگڑالو عورت سے شادی ہوگی۔
خواب میں سیاہ جوتے دیکھنے کوجبکہ بعض دیگرمعبرین نے اس سے اختلاف کرتے ہوئے ایسے خواب کوکسی ایسے واقعہ کی پیشگوئی سے تعبیر کیاہے۔جوخواب دیکھنے والے کی زندگی میں بہت بڑی اور مثبت تبدیلی کاذریعہ بن سکتاہے۔ ایسے خواب کی صورت میں صاحب خواب کیلئے ضروری ہے کہ وہ پیش آنے والے کسی بھی متوقع حالات میں بہتر فیصلہ سازی کیلئے اللہ پاک کی طرف رجوع رکھے۔اور صدقہ واستغفار کو معمول بنائے۔
حضرت جابر مغربی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیاہ جوتے پہننایادیکھنا کسی ایسی عورت سے رشتہ جڑنے کی علامت ہے۔جو بہت مالدار اور عزت والی ہوگی۔
Khwab Mein Joota Gum Hona
خواب میں جوتا گم جانے سے مراد یہ ہے کے صاحب خواب کا بھائی فوت ہو جائے گا۔
Khwab Mein Joota Chore Ho Jana
جوتا چین جانا سےمراد یہ ہے کا صاحب خواب کا بھائی فوت ہو جایا گا۔اور اگر دیکھا کا جوتی اس کے پاؤں سے گرے ہا یا ضائع ہو گئے ہے۔ تو وہ اندحو اور بحرمتی پر دلیل ہے۔ اس كی ایک دلیل یہ بھی ہے۔ کہ برادارحقیقی کا مرنےکا اثر ہیں۔
مزید تعبیرات
Khwab Mein Chipkali Ko Marna Ki Tabeer In Urdu
@Khwab Mein Namaz Parhna Ki Tabeer In Urdu Bataen
Khwab Mein Golden Joota Dekhna
حضرت ابن سیرینؒ نے گولڈن یازرد جوتے کی تعبیر میں یہی بیان کیاہے. کہ ایسا خواب کسی بیمار عورت سے شادی کی علامت ہے. مگر وہیں پر بعض دیگر معبرین اسے مالی حالات میں بہتری کااشارہ بھی قرار دیتے ہیں۔
Khwab Mein Neela Joota Dekhna
خواب میں نیلے رنگ کی اشیاء کادیکھنا روحانی اعتبار سے اچھی علامت سمجھاجاتاہے۔اور ایساخواب دیکھنے والے کے روحانی درجات میں مثبت تبدیلی کی دلیل ہے۔نیلے رنگ کے جوتے دیکھنایا پہننا اس اعتبار سے نیک اور متقی بیوی کے ملنے کی علامت بھی ہوسکتاہے۔اور ایسا خواب صاحب خواب کو دینی معاملات میں مثبت پیش رفت کی خوشخبری بھی ہوسکتاہے۔
Khawab Main Rangeen Joota Daikhna
اگر کوئی خواب دیکھے کہ کئی رنگوں کاجوتا دیکھایا پہناہے۔تواس کی تعبیر ایک ایسی عورت سے شادی ہے۔جس کامزاج کئی حوالوں سے منفرد ہوگا۔اور اس میں دیگر رنگوں کے جوتوں کے خوابوں پر مبنی تعبیرات کے مطابق ساری صفات موجود ہوں گی۔
Passionate dream interpreter and blogger, dedicated to unraveling the mysteries of the subconscious mind through insightful articles on dream interpretation. With a deep fascination for the realm of dreams, I strive to provide clarity and meaning to the enigmatic world of nocturnal visions. Join me on a journey to explore the profound significance hidden within our dreams.