Khwab Mein Surah Parhna Ki Tabeer

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Surah Parhna Ki Tabeer Is Ki Mukhtalif Sortein Hein. Maslan Khwab Mein Surah Fatiha Parhna Ki Tabeer. Surah Yaseen Parhna. Aur Surah Ikhlas Parhna. Khwab Main Surah Mulk Parhna. Aur Is Ke Sath Sath. Khwab Mein Surah Al Kosar Parhnay Ki Tabeer. Mazeed Ap Ko Parhne Ko Mele Ga. Khwab Mein Ayat Parhna. Aur Is Ke Elawa Khwab Mein Khwab Mein 4 Qul Parhna. Wagerah.

Khwab Mein Surah Fatiha Parhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ كہ خواب میں اگر کوئی سورۃ فاتحہ پڑھتا ہے، تو دلیل ہے۔ كہ اس کی عمر دراز ہو گی۔ اس كے کام کا خاتمہ ایمان پر ہو گا۔اور جس نے خواب میں سورۃ فاتحہ پڑھی۔ تو دلیل ہے۔ کہ اللہ پاک اس پر خیر كے اسباب کھول دیں گے۔

اور حضرت جافر صادق رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ كہ جس نے خواب میں دیکھا كے وہ سورۃ فاتحہ یا اس کا کچھ حصہ پڑھ رہا ہے۔ تو دلیل ہے كہ وہ کوئی دعا کرے گا۔ اور وہ دعا قبول ہو گی۔ یہی قول امام کسای کا بھی ہے۔ انہوں نے فرمایا ہے۔ كہ اسے کوئی فائدہ حاصل ہو گا۔ جس سے وہ مال دَار ہو جائے گا۔

حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالی نے فرمایا ہے۔ كہ خواب میں سورۃ فاتحہ کا تلاوت کرنے والا۔ 7 مختلف عورتوں سے شادی کرے گا۔اور وہ شخص مستجاب الدعوات ہوگا۔

Khwab Mein Surah Parhna Ki Tabeer

حضرت عمر رضی اللہ تعالی نے فرمایا ہے۔ كہ خواب میں اِس کی تلاوت کرنے والا دین كے۔ معاملات میں محفوظ رہے گا۔ یعنی اس كے دین کو کوئی خطرہ نہیں۔اور اگر کوئی بیمار آدمی خواب میں سورۃ فاتحہ کی تلاوت کرے۔ تو یہ اس كے قرب موت کی علامت ہے۔اور یہ بھی کھا گیا ہے۔ كہ جس نے خواب میں اِس کی تلاوت کی۔ یا اس کا کچھ حصہ تلاوت کیا۔ یا اس پر اِس کی تلاوت کی گئی۔ تو اللہ پاک اس پر شر كے دروازوں کو بند کر دیں گے۔اور خیر اور بھلائی كے دروازوں کو کھول دیں گے۔اور یہ بھی کھا گیا ہے۔ كہ خواب میں سورۃ فاتحہ کی تلاوت کرنا حج کی علامت ہے۔

Khwab Mein Surah Yaseen Parhna

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ  نے فرمایا ہے۔ كے اگر کوئی خواب میں دیکھے۔ كہ وہ سورۃ یسین پڑھتا ہے۔ اس کی تلاوت کرتا ہے۔ تو دلیل ہے كے اس کی عاقبت اچھی بہتر ہو گی۔اور حضرت ابراہیم كرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ كہ اس کی عمر دراز ہو گی۔اور اللہ کی رحمت پائے گا۔

اور حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اس كے دِل میں مظبوط ہو گی۔جس نے خواب میں سورۃ یسین کو پڑھا۔ یا اس کا کچھ حصہ پڑھا۔ یا اس پر سورۃ یسین کو پڑھا گیا۔ تو دلیل ہے كے اللہ پاک اس کا حشر آپ صلی اللہ علیہ وسلم كے ساتھ اور آپ کی آل كے ساتھ فارمائیں گے۔

اور یہ بھی کھا گیا ہے كے وہ دنیا کی نعمتوں میں سے کوئی نعمت حاصل کرے گا۔جس کی وجہ سے وہ لوگوں میں اچھی نظر سے دیکھا جائے گا۔اور خواب میں سورۃ یسین کی تلاوت کرنا اِس بات کی بھی علامت ہے۔ كہ وہ پاکی حاصل کرنے والوں میں سے ہو گا۔ اور اس كے دین میں ریا کاری نہیں ہو گی۔اور یہ بھی کھا گیا ہے۔ كہ اسے قرآن پاک کی آیت کو 12 مرتبہ پڑھنے والے كے برابر ثواب ملے گا۔اسلئے سورۃ یسین قرآن پاک کا دِل ہے۔

Khwab Mein Surah Al Kosar Parhnay Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ الکوثر پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے۔ کہ مال اور نعمت پائے گا۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔کہ بزرگوں سے بخشش پائے گا۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔کہ بہت سی خیرات کرے گا۔

Khwab Main Surah Mulk Parhna

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ كہ اگر کوئی خواب میں سورۃ ملک پڑھتا ہے۔ تو دلیل ہے۔ كہ اس کو عذاب قبر نئی ہو گا۔انشاءاللہ۔اور حضرت ابراہیم كرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ كہ خواب میں سورۃ ملک کو پڑھنے والے کی آخرت اچھی ہو گی۔حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔كہ خواب میں سورۃ ملک کی تلاوت کرنے والا۔ شرف اور بزرگی حاصل کرے گا۔

Khwab Mein Ayat Parhna

اگر کوئی شخص خواب میں آیت پڑھتا ہے۔ اگر تو وہ آیت رحمت اور بشارت حق کی طرف سے ہے۔ تو واجب ہے خیرات کرے۔ اور شکر بجا لائے۔اور اگر دیکھے كے مطلق آیت پڑھی ہے۔تو حق تعالی كے غضب اور غصے کی دلیل ہے۔ ایسا خواب دیکھنے والا توبہ کرے۔ اور حق تعالی کی طرف رجو کرے۔اور اگر دیکھے كے قصاص اور امثال میں سے آیت پڑھی ہے تو دلیل ہے۔ كہ کوئی گناہ کرے گا۔

Khwab Mein Surah Kafirun Parhna

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر خواب میں دیکھے۔کہ سورہ الکافرون پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ بدعت کی راہ پر چلے گا۔اور دنیا پر مغرور ہو گا۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔کہ اگر غم میں ہے تو خوشی پائے گا۔حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔کہ موت قریب ہے۔کیونکہ جب یہ سورۃ شریف نازل ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم
کی آخری عمر تھی۔

Khwab Mein Surah Ikhlas Parhna

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ اخلاص پڑھتا ہے دلیل ہے۔ کہ راہ دین میں مخلص اور یگانہ ہو گا۔ اور توفیق زہد و عبادت پائے گا۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ پاک دین اور نیک اعتقاد ہو گا۔حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔کہ صاحب خواب دونوں جہان کی مراد پائے گا۔اور اس کی زندگی خوش ہو گی۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔کہ اگر کوئی خواب میں سورۃ كوثر کی تلاوت کرتا ہے۔ تو دلیل ہے كہ درد چشم سے بے خوف ہو گا۔اور حضرت ابراہیم كرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ كہ مشرق کی طرف بہت سے سفر کرے گا۔اورڈروالی چیزوں سے امن میں رہنے کی علامت ہوتا ہے۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Magarmach Dekhna Kaisa Hai

Khwab Main Surah Falaq Parhna

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔کہ اگر کوئی خواب میں سورۃ فلق کی تلاوت کرتا ہے تو دلیل ہے۔ كہ اس پر جادو کا اثر نہیں ہوگا۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔کہ بَدی کرنے والوں کی شرارت سے امن میں رہے گا۔

khwab Main Sorah Naas Parhne Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔کہ اگر خواب دیکھے كے سورۃ الناس پڑھتا ہے۔ تو دلیل ہے۔ كہ حق تعالی اس کو نظر بد سے محفوظ رکھیں گے۔اور اس پر روزی فراخ ہو گی۔

 

2 thoughts on “Khwab Mein Surah Parhna Ki Tabeer”

  1. Mainy tahajud main dekha k main ek jaga khari hoon jahan samny ek mazaar hai jis ki dewar py safaid choona hua hai aur drakht hai jis py adha safaid CHoona hua hai purana drakht hai aur wo mezaar 2 ulma ka lag rha hai uss mazar ka drwaza lakri ka hai aur us par lafz yaseen likha hai
    Aur sath main he fouji bethy hain chair py aur koe interview ly rha hain
    Mainy fauji ka lebaas pehna hai aur main khari hoon apni baari k liye

    Reply

Leave a Comment

You cannot copy content of this page