Khwab Mein Surah Fatiha Parhna ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Surah Fatiha Parhna ki Tabeer in Urdu. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khwab Mein Surah Fatiha Sunna. To Kisi Ka Khwab Mein Surah Fatiha Ka Kuch Hissa Parhna. Aur Is Ke Elawa Khwab Mein Surah Fatiha Ki Tilawat Karna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Aur Mazeed Khwab Mein Bemaar Shakhs Ka Surah Fatiha Padhna. Khwab Mein Surah Fatiha Likhi Hoi Dekhna.

Khwab Mein Surah Fatiha Parhna Ki Tabeer

سورہ الفاتحہ الحمد شریف حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ جس نے سورہ الحمد شریف پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہوگی اور اس کے کام کا خاتمہ ایمان پر ہو گا۔ اور جس نے خواب میں سورۃ فاتحہ پڑھی تو دلیل ہے۔ اللہ پاک اس پر خیر کے اسباب کو کھول دیں گے۔

Khwab Mein Surah Fatiha Sunn

اگر کوئی مرد یا عورت خواب میں سورہ فاتحہ سنتے ہیں۔ اگر تو وہ مریض ہیں تو شفا یاب ہونے کی علامت ہے۔قرض دار ہے تو قرض سے خلاصی نصیب ہوگی۔ اور اگر کسی خوف کے اندر مبتلا ہے تو اس سے نجات ہوگی۔

Khwab Mein Surah Fatiha Ka Kuch Hissa Parhna

جعفر صادق رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ جس نے دیکھا کہ وہ سورۃ الفاتحہ کو یا اس کے کچھ حصے کو پڑھ رہا ہے تو دلیل ہے وہ کوئی دعا کریگا اور وہ دعا قبول ہوگی اور یہی قول امام کسائی کا بھی ہے اور انہوں نے یہ بھی فرمایا ہے کہ اسے کوئی فائدہ حاصل ہوگا جس سے وہ مالدار ہوگا۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ جس نے خواب میں سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کی یا اس کا کچھ حصہ تلاوت کیا یا اس پر اس کی تلاوت کی گئی تو اللہ تعالی اس پر شر کے دروازوں کو بند کر دیں گے اور خیر بھلائی کے دروازوں کو کھول دینگے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ خواب میں سورۃ فاتحہ کی تلاوت حج کی علامت ہے۔

Khwab Mein Surah Fatiha Ki Tilawat Karna

اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایاہے۔ کہ خواب میں سورۃ فاتحہ کی تلاوت کرنے والا سات مختلف عورتوں سے شادی کریگا۔ اور وہ شخص مستجاب الدعوات ہوگا۔ اور حضرت عمر بن الخطاب فرماتے ہیں۔ کہ خواب میں سورۃ فاتحہ کی تلاوت کرے تو وہ دین کے معاملے میں محفوظ رہیگا۔ یعنی اس کے دین کو کوئی خطرہ نہیں۔

Khwab Mein Bemaar Shakhs Ka Surah Fatiha Padhna

اگر کوئی بیمار شخص خواب میں سورہ فاتحہ کی تلاوت کرتا ہے تو دلیل ہے۔ کہ اس کی موت قریب ہے۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Makkah Mukarma Dekhna Ki Tabeer

Khwab Mein Surah Fatiha Likhi Hoi Dekhna

اگر کوئی خواب میں سورہ فاتحہ دیکھتا ہے۔ یالکھی ہوئی دیکھتا ہے تو یہ خواب بہت مبارک ہے۔ تعبیر یہ ہے کہ اس خاتمہ ایمان پر ہوگا۔ ایساخواب دیکھنے والے کو چاہیے کہ صدقہ کرے اور شکرانہ کے نفل ادا کرے۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے

Leave a Comment

You cannot copy content of this page