Khwab Mein Saanp Dekhna Ki Tabeer in Urdu Hindi

Is article main ap parhen gy  Khwab Mein Saanp Dekhna Ki Tabeer in Urdu ya hindi. Khwab main saanp dekhna or marna. Is k ilawa khwab mein kala, safed, laal ya phir sabz saanp dekhna ki tabeer. Is k sath sath khwab mein hara saanp dekhna ki tabeer. Ghar mein saanp dekhna, saanp k bachy dekhna, pani mein saanp dekhna wagerah. isi trah Hamla aurat ka  saanp dekhna. Khwab Me Sanp Dekhna. hamla aurat ka khwab mein saanp dekhna. Kahwab Mein Saanp Ka Dasna. Khwab Mein Saanp Ka Katna Ki Tabeer. wagerah. Aur Khwab Mein Saanp Ka Dasna Ki Tabeer

Khwab Mein Saanp Dekhna Ki Tabeer In Urdu

حضرت امام جعفر صادق ؒ کافرمان ہے کہ خواب میں سانپ کا دیکھنا دس وجہ سے ہے۔ 1۔طاقت۔2۔زندگی۔3۔سلامتی۔4۔بادشاہی۔5۔سپہ سالاری۔6۔عورت۔7دولت۔8موت۔9لڑکا۔10۔سیلاب

حضرت ابن سیرینؒ نے لکھاہے کہ سانپ کو خواب میں دیکھنا پوشیدہ اور بدخواہ دشمن کی دلیل ہے۔اگر سانپ کو گھر میں دیکھے تودلیل ہے کہ گھریلو دشمن سے واسطہ پڑے گا۔ اگر جنگل یا بیگانی جگہ پر دیکھے توانجان دشمن کی دلیل ہے۔ اگر سانپ سے لڑائی دیکھے تو دلیل ہے کہ دشمن سے لڑائی کرے گا۔اگردیکھے کہ سانپ اس پر غالب آیاہے تو دلیل ہے کہ دشمن سے شکست کھائے گا۔اگردیکھے کہ سانپ کاگوشت کھایاہے۔توعلامت ہے کہ دشمن کامال حاصل کرے گا۔اورخیروخوشی دیکھے گا۔اگر دیکھے کہ سانپ نے اس کے ساتھ مہربانی سے بات کی ہے۔تو دلیل ہے کہ اس کو عجیب کام درپیش ہوگا۔اور شادی وخوشی دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اس کے ساتھ سختی سے بات کی ہے۔تو دلیل ہے کہ دشمن اس پر فتح پائے گا۔

Khwab Mein Saanp Dekhna in Islam

اگر مرا ہوا سانپ دیکھے تو دلیل ہے اللہ پاک اس سے آفت کو دور کریں گے۔اگر دیکھے کہ سانپ اس کا تابعدار ہے توعلامت ہے کہ بزرگی اور عزت پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ سانپ اس سے بھاگاہے تو یہ دشمن کے کمزور ہونے کی دلیل ہے اگردیکھے کہ سانپ سے بھاگا ہے اور سانپ نے اسے دیکھا نہیں۔تودلیل ہے کہ خوشی اور آرام پائے گا۔اگردیکھے کہ سانپ نے اسکو پکڑا ہے۔مگر دکھ نہیں دیا۔تو علامت ہے کہ بزرگی اور مرتبہ پائے گا۔اور دشمن سے امن میں رہے گااگر سانپ کے بہت سارے  پاؤں دیکھے۔تو علامت ہے کہ دشمن قوی اور طاقت ور ہوگا۔اگر دیکھے کہ بہت سارے سانپ اس کے سامنے جمع ہیں۔اور اس کو ستاتے ہیں۔دلیل ہے کہ رشتہ داروں کی دشمنی برداشت کرے گا۔مگر کوئی نقصان نہیں اٹھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ کے زیادہ سر اور دانت ہیں۔تودلیل ہے کہ دشمن کینہ پرور ہوگا۔

اگر دیکھے کہ کان، ناک،پاخانہ یا پیشاب کی جگہ سے سانپ نکلاہے۔تودلیل ہے کہ فرزند دشمن بنے گا۔اگر دیکھے کہ سانپ اس کے گریبان یا منہ سے نکل کر زمین میں گھسا ہے۔تودلیل ہے کہ جلد مرے گا۔۔

Khwab Mein Sanp Dekhna

خواب میں سانپ دیکھنا جابر بادشاہ یا آگ کی علامت ہوتی ہے۔

Khwab Mein Saanp Ka Dasna

 اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اس کوڈسا ہے۔ دلیل دشمن سے نقصان پائے گا۔

Khwab Mein Saanp Ka Dasna Ki Tabeer

اگر سانپ نے ڈس لیا تو دشمن سے تکلیف پہنچے گی۔  سانپ نے ڈسا اور آدمی پھول گیا تو دشمن کے مکر میں مبتلا ہوگا لیکن مال عظیم حاصل کرے گا۔ اگر سانپ ڈسنے میں کامیاب ہو گیا تو صاحب خواب ایسی مصیبت میں گرفتار ہوگا جس سے چھٹکارا مشکل ہو ۔

Khwab Mein Kala Saanp Dekhna Ki Tabeer

خواب میں کالا سانپ سپاہی کی نشانی ہے۔اور علامت ہے کہ حکمران کی طرف سے دشمنی بھگتے گا۔ کالا سانپ بے دین اور گمراہ دوستوں کی علامت بھی ہے۔جن سے ایمان کے نقصان کااندیشہ ہے۔

Khwab Mein Kaly Saanp Ko Marna

اگر دیکھے کہ سانپ کو مارا ہے تو علامت ہے کہ دشمن پر غلبہ حاصل کرے گا۔اگر دیکھے کہ سانپ کے دوٹکڑے کیے ہیں۔دلیل ہے کہ دشمن سے انصاف حاصل کرے گا۔اور اگردیکھے کہ دونوں ٹکڑے اٹھالیے ہیں۔تو علامت ہے کہ دشمن کامال حاصل کرے گا۔ اگردیکھے کہ سانپ کومارا ہے اور س کاخون جسم پرملاہے۔توعلامت ہے کہ دشمن پر غالب آئے گا اور اس کامال لے گا۔اگر دیکھے کہ اپنے بستر پر سانپ مارا ہے۔دلیل ہے کہ بیوی مرے گی۔

Khwab Mein Saanp Ka Gosht Khana

حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سانپ کا گوشت کھانا دشمن کی طرف سے حلال رقم ہے. اور خواب میں سانپ کا گوشت کھانا اس عظیم فتح کی علامت ہے جو دیکھنے والے کو حاصل ہوتی ہے. اس کے بعد بہت زیادہ نفع  ہوتا ہے۔

اور اگر وہ خواب میں سانپ کا کچا گوشت کھائے تو وہ اپنے دشمن اور اس کے مال پر غالب آجائے گا، اور اگر دیکھے کہ وہ سانپ کا پکا ہوا گوشت کھا رہا ہے ، جیسا کہ سانپ کا گوشت اور چربی حلال مال ہے۔

جہاں تک سانپ کا گوشت کھانے کے خواب کا تعلق ہے تو یہ سود کھانے یا زکوٰۃ نہ دینے پر دلالت کرتا ہے اور دیکھنے والا اس سے خوش ہوگا۔

Khwab Mein Saanp Ko Daste Dekhna

اگر دیکھے کہ سانپ نے ڈسا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن اسے نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوگا

 Kala Saanp Dekhna Ki Tabeer In Urdu

حضرت اسمیعیل اشعث رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے كہ خواب میں کالا سانپ سپاہی پر دلالت کرتا ہے. اسیطرح کالا سانپ بڑے دوکھے باز شخص پر بھی دلالت کرتا ہے۔

Khwab Mein Safed Saanp Dekhna Ki Tabeer

اگر کوئی خواب میں سفید سانپ دیکھتا ہے تو یہ دشمن کو دیکھنا ہے. اور سفید سانپ دشمن کی کمزوری پر بی دلالت کرتا ہے۔

Khwab Mein Saanp Ke Bachy Dekhna

اگر کوئی خواب میں سانپ كے بچے دیکھتا ہے تو کسی چھوٹے اور کمزور دشمن پر دلالت کرتا ہے۔

Khwab Mein Bahut Bada Saanp Dekhna

حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے كہ خواب بڑے سانپ کا دیکھنا بڑے اور بھاری دشمن کا دیکھنا ہے

Khwab Mein Saanp Ka Katna Ki Tabeer

اگر کوئی خواب میں دیکھتا ہے اس کو سانپ نے کاٹا ہے ڈسا ہے تو یہ دشمن سے نقصان پہنچنے کی دلیل ہے كہ اسے کوئی اس کا دشمن نقصان دے گا اِس کو چائے كے صدقہ کرے اور استغفار کرے۔

 Kala Saanp Ya Sabz Saanp Dekhna

اگر دیکھے کہ سبز سانپ اس کا تابعدار ہواہے۔تودلیل ہے کہ خزانہ پائے گا۔ سبزسانپ نیک اور دیندار دشمن کی علامت ہے۔ زرد سانپ بیمار دشمن کی علامت ہے۔سرخ سانپ عیش پرست دشمن کی دلیل ہے۔ سفید سانپ دشمن ہے۔اور سیاہ سانپ سپاہی ہے۔ نیلا سانپ اچھے رہبر کی علامت ہے جوبڑا فائدہ پہنچائے گا۔

Aurat Ka Khwab Mein Saanp Dekhna

عورت اگر حاملہ ہے توعلامت ہے کہ بیٹا پیدا ہوگا۔ اگرکالا سانپ خواب میں دیکھاہے توعلامت کے کسی گمراہ دوست کا شکار ہوکر دین سے دور ہوسکتاہے۔ کسی بڑے گناہ میں مبتلاہونے کی صورت میں بھی ایسا خواب بطور تنبیہ نظرآ سکتا ہے۔

Khwab Mein Saanp Dekhna Ki Tabeer in Urdu Hindi

Saanp Ka Joda Dekhna

ایک سانپ یا زائد دراصل دشمنوں کی تعداد کی علامت ہے۔ دشمن انسانی صورت میں بھی ہوسکتاہے۔اور برے اعمال کی صورت میں بھی۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Bakra Dekhna Ki Tabeer in Urdu
#Khwab Mein Dant Ka Tootna Tabeer in Urdu
Khwab Mein Mithai Khana Ki Tabeer in Urdu

 

اگر کوئی عورت خواب میں سانپ دیکھتی ہے. اگر تو وہ شادی شدہ ہے تو وہ دیکھتی ہے كے سانپ اس كے گھر میں ہے یا کمرے میں بیڈ پر ہے تو اِس کی تعبیر یہ ہے كہ اس كے ساتھ جنات اٹیچ ہیں. اور اگر خواب میں عورت سانپ سے باتیں کرتی ہے یا اس كے ساتھ مانوس ہے. تو اِس کی تعبیر یہ ہے كے کوئی مرد جن اس عورت سے محبت کرتا ہے۔

Khwab Mein Saanp Ke Ande Dekhna

حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سانپ کے انڈے دیکھنا دشمنوں کی چالاکیوں پر دلالت کرتا ہے. لہٰذا جو شخص خواب میں سانپ کے انڈے دیکھے. مکار دشمن اس کا انتظار کرتے ہیں۔

Khwab Mein Saanp Ke Ande Torna

خواب میں سانپ کے انڈے توڑنا شدید دشمن سے بچنے کی علامت ہے. اور خواب میں سانپ کے انڈے توڑنا دشمنی کے خاتمے کی علامت ہے. جیسا کہ خواب میں سانپ کے انڈے کھانے کا تعلق ہے. یہ دشمن کے پیسے کھانے کی علامت ہے۔

Khwab Mein Saanp Ka Baat Karna

اگر کوئی خواب میں دیکھے كے اس كے ساتھ سانپ نے بات کی ہے اور نرمی سے کی ہے. تو دلیل ہے کہ اس كے ساتھ عجیب کام ہو گا کہ وہ شادی اور خوشی دیکھے گا. اور اگر سانپ نے اس سے تیزی سے بات کی ہے. تو دلیل ہے کہ دشمن اس پر فتح پائے گا۔

Khwab Mein Mara Howa Saanp Dekhna

اگر کوئی خواب میں مرا ہوا سانپ دیکھتا ہے. تو دلیل ہے کہ حق تعالی اِس سے شر اور آفَت سے دور کرے گا اور اس کو تکلیف سے بچائے گا. اور اگر دیکھے کہ سانپ اس کا تابعدار ہے. تو دلیل ہے کہ مرتبہ اور بزرگی پائیگا۔

Hamla Aurat Ka Khwab Mein Saanp Dekhna

اگر کوئی حاملہ عورت خواب میں سانپ دیکھے تو اس کی ایک تعبیر یہ ہے کہ اس کا بچہ پیدا ہوگا۔ اور دوسری تعبیر یہ ہے کہ ظلم اور نا انصافی پر دلالت کرتا ہے۔

Khwab Mein Saanp Ka Bacha Dekhna

سانپ کابچہ دیکھنے کوبھی حاسد دشمن کی علامت قرار دیاجاتاہے۔

2 thoughts on “Khwab Mein Saanp Dekhna Ki Tabeer in Urdu Hindi”

Leave a Comment

You cannot copy content of this page