Khwab Mein Bakra Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Is article main ap dekhen hy Khwab Mein Bakra Dekhna Ki Tabeer in Urdu and hindi.

بکری یا بکرا عرف عام میں انسان دوست اور برکت کی علامت اور تمام انبیاء کا پسندیدہ جانور ہے. اور بعض روایات کے مطابق اکثر انبیاء علیہ السلام نے بکری چرائی ہیں۔ حضرت جعفر صادق رحمة  اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ نر بکرا خواب میں جنگی لشکر کا اقدامی دستہ ہے.  اوراگردیکھاکہ بکرے پر سوارہے توعلامت ہے کہ لشکر کی سرداری پائے گا. اوراگر خواب دیکھنے والا عام آدمی ہے۔ تودلیل ہے کہ لشکر کے سردار سےقربت ہو گی اور مال ومتاع حاصل ہوگا.  اور بکری بیچنے والےکودیکھنا اس شخص کی علامت ہے جومردوں اورعورتوں کو ایک جگہ جمع کرتا ہے. ۔

Khwab Mein Bakra Dekhna Kaisa Hota Hai

 حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ خواب میں بکرا مرد اور بکری عورت کی علامت ہے.  اگردیکھا کہ کسی نا معلوم بکرے کو مارا ہے تو نشانی  ہے کہ کسی نامور آدمی پرغلبہ پائے گا.  اور اگر بکرے کا چمڑا اتارتے ہوئے دیکھا توخوشخبری ہےکہ  بہت سارامال حاصل کرے گا.  اور اگر بکرے  کا گوشت کھاتا دیکھے تو دلیل ہے کہ مال کھائے گا.  اگرخودکوبکرے پر سوار دیکھتاہے اور اسے ہانکتاہے.  تونشانی ہے کہ کسی نامور آدمی سے مکر وفریب کرے گا۔اور اسے اپنی منشاء پراستعمال کرے گا۔

اگر بکری کو زبح کرتا ہے

 اگر بکرا اس کواپنی پشت سے گرا دے تویہ علامت ہے کہ حاکم وقت کے سامنے ذلیل ہو گا.اور اگر اس نے بکرے کے دونوں سینگ توڑ ے ہیں تو علامت ہے کہ طاقتورکو روکے گا.  اور اگردیکھے کہ بکرے کے بال زیادہ ہو گئے ہیں توعلامت ہے کہ اس کا مال و زر بڑھے  گا. اور اگر خواب میں بکرےکی پشم لیتاہے تو اسی قدر مال اپنے فرزند کے مال سے لے گا۔اور اگرخواب  بکری کسی نے ھدیہ کی ہے توعلامت ہے کہ شادی کرے گا.  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر خواب میں بکری کا دودھ نکال کر پیے تو علامت ہے کہ زوجہ سے مال ملے گا. اور اگر بکری کو ذبج کرتا ہے اور اس کا گوشت کھاتا ہےتو عورت سےاس کی ضروریات پوری ہو نگی. اور اگر بکری کواپنے گھر سے باہر نکالے توبیوی کو طلاق دینے کی علامت ہے.

 خواب میں بکریوں کا ریوڑ

اگربکریوں کا ریوڑ گھرمیں دیکھے یا ایسی جگہ جواس کی ملکیت ہے تو علامت ہے کہ اسی مقدار میں مال حاصل کرے گا۔اور تونگری ملے گی. اگر بکریو ں کے ریوڑ کوایسےجنگل میں چراتا ہوا دیکھے جہاں روک ٹوک نہ ہے تو خبر ہے کہ کسی علاقہ پر حاکم بنےگا. حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ  تعالیٰ علیہ نے فرمایا اگر کوئی خواب میں بکری کا گوشت کھائے تو بیمار ی کی دلیل ہے مگر اس سے جلدی شفاء پائے گا.  بکری کا پشم ،دودھ اور چمڑا خواب میں دیکھنابرکت اور مال ہے.  اور اگر بکری کا بچہ خواب میں مار دیا توعلامت ہے اس کا بیٹا ہلاک ہو گا۔

اور اگر بکری کے بچے کا گوشت کھائے ہے توبیٹےکے مال سے کچھ کھائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ کے قول کے مطابق بکری کا خواب میں دیکھنا اور گوشت کھانا مال جمع کرنے کی دلیل ہے.  جبکہ بعض دیگر علماءِ تعبیرکابیان ہے کہ جمع شدہ مال حاصل ہو گا.  حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بکری کو دیکھنا اور اس کاگوشت کھانا ایسی حالت میں فائدہ پر دلیل ہے.  اگر بکری مانوس اور گوشت خوش ذائقہ ہو۔لیکن  اگر بدمزہ اور نامانوس ہے تو مصیبت اور پریشانی کی نشانی ہے ۔

Khwab Mein Bakra Kharidna Ki Tabeer

حضرت جعفر صادق رحمة اللہ علیہ  نبی کریم ﷺ کا فرمان پیش کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ اگرکوئی خواب میں بکرا خرید کر گھر کو لے گیاتو اس کی مالی تنگی دور ہو گی اور اگرکوئی خواب میں دیکھے کہ بکری کا بچہ خریدا۔یاکسی نے تحفہ دیا توخوشخبری ہے کہ اس کو فرزندصالح عطاہوگا۔

Khwab Mein Qurbani Ka Bakra Dekhna Ki Tabeer

خواب میں قربانی کے بکرے کو دیکھنا مال متاع میں اضافہ اور برکت کی علامت ہے۔نیز صاحب خواب کیلئے عاجزی اور بزرگی کی بھی نوید ہے۔

Khwab Main Bakray Ka Gosht Khata Dekhnay Ki Tabeer

اگر کوئی خواب میں بکرے کا گوشت کھاتے ہوئے۔ اپنے آپ کو دیکھتا ہے۔ تو خواب میں بکرے کا گوشت كھانا اِس کی تعبیر اچھی ہے۔ یعنی مال ملنے کی علامت ہے۔اور پکا ہوا ہے تو زیادہ نفع بخش ہے۔اور اگر بھنا ہوا ہے۔ تو زیادہ نفع بخش ہے۔

Khwab Mein Bakra Ki Siri Dekhna

خواب میں بکرے کی سری دیکھنا مال حاصل ہونے اور عمردراز ملنے کی علامت ہے۔

Khwab Mein Bakra Zibah Karne Ki Tabeer

Khwab Mein Bakra Dekhna Ki Tabeer in Urdu

خواب میں بکری یابکرے کاذبح کرنا اکثر علماء تعبیر کی رو سے عورت سے شادی کی علامت ہے۔جس سے نفع حاصل ہوگا۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Dant Ka Tootna Tabeer in Urdu
#Khwab Mein Mithai Khana Ki Tabeer in Urdu
Khwab Mein Khajoor Khana Ki Tabeer in Urdu

Khwab Mein Kala Bakra Dekhna Ki Tabeer

کالا بکرا یا بکری خواب میں دیکھنے کو اچھی علامت قرار نہیں دیاجاتا.  بلکہ آنے والے دنوں میں خاندان کے کسی فرد کے بیمار ہونے یا مالی نقصان کی دلیل سمجھاجاتاہے۔

Khwab Mein White Bakra Dekhna Ki Tabeer

خواب میں سفید بکرا یابکری دیکھنا بہت اچھی علامت ہے.  جس کامطلب ہے کہ کوئی بڑی خوشی یا عزت وبزرگی حاصل ہوگی. اور زندگی میں مثبت تبدیلیاں پیدا ہونگی۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

1 thought on “Khwab Mein Bakra Dekhna Ki Tabeer in Urdu”

Leave a Comment

You cannot copy content of this page