Khwab Mein Pani Mein Doobna Dekhna Ki Tabeer . is khwab ki tabeer ye hai kh agar wo pani mein doob ka zinda nikal aya to to dunya sy dil uth jay ga. aur deen ki taraf ragib ho ga. aur doob kar mar gaya to dusmano sy hlak ho ga.
Pani Mein Doobna kasia Hai
حضرت جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہے کہ ڈوب جانےکا خواب چار وجہ پر ہے ۔1۔زیادہ مال۔2۔نفع۔3۔بخت۔4۔بدعقیدہ اور بدمذہب لوگوں سے دوستی
امام ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے دریا میں ڈوب کرمرنے کاخواب دیکھنےکی تعبیریہ بیان کی ہے۔ کہ ایساشخص حاکم وقت کے ہاتھوں ماراجائے گا. اگر کوئی شخص خواب میں خود کوسمندر کے پانی میں ڈوبتادیکھے اورخود کوبچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارتے ہوئے تیرکرنکلنے کی کوشش کی۔ تویہ دلیل ہے کہ دولت حاصل کرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر مکان ،دکان،باغ اور چوپائے پانی میں ڈوبتے دیکھے. تو کسی مشکل میں الجھے گامگربالآخر نجات پائے گا۔
Talab Mein Dobne Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں۔کہ خواب دیکھنے والے نے دیکھا۔ کہ وہ تالاب میں ڈوب گیا ہے۔ اور خواب دیکھنے والا کسی بیماری میں مبتلا ہے۔ تو یہ خواب اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ کہ یہ بیماری اس کی موت کا سبب ہوگی۔
اگر خواب دیکھنے والے نے دیکھا کہ وہ تالاب میں گرا ہے۔ اور اس میں ڈوب گیا ہے۔ اور وہ خواب دیکھنے والا مضبوط طاقتور آدمی ہے۔ تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس کی طاقت ایک دن اسے نقصان پہنچانے کا سبب بنے گی۔
Tairnay Ki Taabeer
خواب میں پانی،نہریاسمندردیکھنا اچھی دلیل ہے۔ لیکن جب خواب میں کوئی خودکو پانی میں تیرتا دیکھے. تو اس کی دو تعبیریں ہوسکتی ہیں۔وہ روحانی اعتبار سے ترقی پائے گا یاکسی خاص مقصد کیلئے اس کی محنت کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔
Dobtay Ko Bachana
خواب میں کسی ڈوبتے شخص کوبچانے کامنظر دیکھنا مثبت علامت ہے. ایساخواب نشاندہی کرتاہے کہ صاحب خواب کو کسی مشکل میں گرفتار شخص کی مدد کاموقع ملے گا۔
Pani Peena Ki Tabeer
ایسا خواب دیکھنا کہ جس میں آپ پانی پی رہے ہیں۔مثبت اور اچھی علامت ہوسکتاہے. اگر پیا جانے والا پانی صاف شفاف اور ذائقہ اچھاہے. اور اس کامطلب یہی ہے کہ آپ کے ارادوں اور مقاصد کی تکمیل کی راہ آسان ہوگی. لیکن اگر پانی گدلا،بدذائقہ ہے۔تو مقاصد کی تکمیل سخت ناپسندیدہ اور پریشان کردینے والے حالات سے گذر کر ہی ممکن ہوگی. اور یہ مقاصد دینی ودنیاوی ہرطرح کے ہوسکتے ہیں۔
Nadi Mein Doobna
ندی یانہر کاپانی عام طور پر شفاف ،ٹھنڈا اور میٹھاہوتاہے. اور ندی یانہرکاپانی کاشتکاری ودیگر مقاصد میں استعمال ہوکر انسانی زندگی کوآسان خوشگوار اور سہل بناتاہے. اس اعتبار سے ندی یانہر میں ڈوبنے کوبہت اچھی علامت سمجھاجاتاہے. اسی لیے خواب میں ندی یانہر میں ڈوب جانے کو بھی مستقبل میں زندگی کی اچھی پیش رفت اور ترقی وخوشحالی سے تعبیر کیاجاتاہے۔
Pani Main Doob Kar Zinda Rehna
تمام علماء تعبیر اس بات پر متفق نظرآتے ہیں۔کہ پانی سمندر کا ہو، دریایاتالاب کا۔دوران خواب اس میں ڈوب کرزندہ بچنا انتہائی اچھی علامت ہے. جو یہ ظاہرکرتی ہے کہ خواب دیکھنے والا برے اعمال سے کنارہ کش ہوگا۔فسق وفجور میں مبتلا لوگوں سے دوری اختیار کرے گا۔اور نیکی کی راہ پر گامزن ہوگا۔۔
Samunder Main Doobna Daiikhna
سمندر کے پانی میں ڈوب کر مرنے کا خواب صاحب خواب کو آنے والے وقت میں درپیش آنے والے بہت بڑے اور سخت مصائب کی نشانی ہے. ایسا خواب ازدواجی زندگی کے حوالے سے پیش آمدہ خطرناک صورتحال کی پیشگوئی بھی ہوسکتاہے. اور صاحب خواب کے کسی بری صحبت یا سخت برے افعال کے نتیجہ میں آنے والی تباہی کی علامت بھی۔
مزید تعبیرات
Khwab Mein Gandum Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Aur Khwab Mein Kacha Gosht Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Gher Ko Doobtay Daikhna
علامہ ابن سیرین ؒفرماتے ہیں کہ خواب میں اپنے گھر کوڈوبتا دیکھا. اورگھر کی سیڑھیوں یا کھڑکیوں سے پانی کوگھر میں داخل ہوتادیکھا تویہ کسی بڑی اور سخت مصیبت اور پریشانی کی علامت ہے۔جواسے بھگتنی پڑسکتی یے۔
Kisi Ko Doobte Hue Dekhna
خواب میں کسی کوڈوبتا دیکھا. تو یہ اُس شخص کی ہلاکت کی دلیل ہوسکتاہے. یاپھر صاحب خواب کی اس سے شدید نفرت کی علامت ہے۔
Passionate dream interpreter and blogger, dedicated to unraveling the mysteries of the subconscious mind through insightful articles on dream interpretation. With a deep fascination for the realm of dreams, I strive to provide clarity and meaning to the enigmatic world of nocturnal visions. Join me on a journey to explore the profound significance hidden within our dreams.