Khwab Mein Gosht Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab Mein Kacha Gosht Dekhna Ki Tabeer in Urdu. Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Gosht Dekhna Bemaar Ho Ga Museebat Mein Mubtala Hoga Aur Bhaiyon Se Ranj A Tha Ye Ga. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

ان میں سے بہت سی تعبیرات قرآن اور حدیث کے عطاء کردہ علم کو سامنے رکھ کر پیش کی جاتی ہیں . مگر کافی تعبیرات ظن غالب یعنی گمان پر طے کی جاتی ہیں . اسی لیے ہمارا دین  ہمیشہ اچھا گمان رکھنے کی تلقین کرتا ہے . آج کے اِس آرْٹِیکَل میں گوشت دیکھنے اور کھانے کے خوابوں کی ممکنہ تعبیرات پیش کی جا رہی ہے . مزید آپ پڑھیں گے خواب میں کچہ گوشت كھانا کی تعبیر یا خواب میں کچہ گوشت کسی کو دینا وغیرہ . اِس کے علاوہ خواب میں گوشت دیکھنا کی تعبیر ان اردو . خواب میں بکری کا کچہ گوشت دیکھنا

Kacha Gosht Dekhna Ya Khana

حضرت دانیال علیہ السلام فرماتے ہیں خواب میں پختہ گوشت کھاناآسانی سے ملنے والے مال اور نفع کی دلیل ہے۔ اورکچہ گوشت کھانا مال کے تکلیف اور سختی سے حاصل ہونے کی علامت ہے. اوراگرخواب میں تازہ گوشت سے کسی کو مارے. تویہ اس کو زبان سے رنجیدہ کرنےاور غیبت کرنے کی دلیل ہے۔

حضرت ابن سیرین رح فرماتے ہیں کہ خواب میں پختہ گوشت کھانا بھنے سے بہتراوربھناہواگوشت کھاناخام سے بہتر ہے. اگرخواب میں اپنے جسم کا گوشت کھاتادیکھےاپنے اہل خانہ کی برائی بیان کرےگا. بعض نےاس کی تعبیر پشیمانی والےعمل سےکی ہے۔جوخواب میں خود کو لوگوں کاگوشت کھاتادیکھےتووہ لوگوں کی غیبت میں مبتلاہوگا. پھانسی پر لٹکےشخص کاگوشت کھانے کاخواب مال حرام کھانےکی دلیل ہے. حضرت جابرمغربی کےبقول بُھنا ہوا گوشت کھانا دکھ اور پریشانی سے روزی ملنے کی علامت ہے۔

Kacha Gosht Khana Ki Tabeer

اگر کوئی خواب میں کچہ گوشت کھاتا ہے تو یہ اِس بات کی دلیل ہے كے خواب دیکھنے والا کسی رشتے دار یا بھائی یا کسی غیر کی غیبت یا چغلی کرےگا۔

Kacha Gosht Kisi Ko Dena

اگر کوئی خواب میں دیکھ رہا ہے كے وہ گوشت بانٹ رہا ہے تقسیم کر رہا ہے دے رہا ہے تو اِس بات کی دلیل ہے كے اس كے مال کی تقسیم کی جائے گی یا پھر وہ خود اپنے مال کی تقسیم کرے گا یا پھر کسی بڑے آدمی كے مال کی تقسیم ہو گی تو گوشت کا دینا مال کی تقسیم پر دلالت کرتا  ہے۔

Bakri Ka Kacha Gosht Dekhna

خواب میںبکری کاکچاگوشت دیکھنا طاقت، یا ترقی کے امکانات کی دلیل ہے۔ یہ پرورش کی ضرورت یا کسی ایسی چیز کی خواہش کی علامت بھی ہو سکتی ہے جو ابھی پوری طرح سے نہیں بنی ہے۔ خواب کی تعبیر فرد کے ذاتی تجربات اور احساسات پر منحصر ہوگی۔

Mukhtalif Janwaroon Ka Gosht Khana

خواب میں گھوڑے کاگوشت کھانے والا نیک نامی کمائےگااورحاکم سے رزق پائے گا۔اونٹ کا گوشت کھانادشمن سے مال لینےکی دلیل ہے. اونٹ کے بچے کاگوشت یتیم کامال کھاناہے. بعض دیگرکےمطابق ایسا خواب دیکھنے والا بیمار ہوکر شفا پائے گا. جس نے ہرن کا گوشت کھایا خوبصورت عورت سے مال حاصل کرے گا.  اور چیتے کا گوشت کھانا لڑائی میں شہرت عزت اوربزرگی حاصل کرنے کی دلیل ہے. شیر کاگوشت کھاناتجارت میں اپنوں سےجھگڑے پر دلیل ہے. بندر کا گوشت کھانا بیماری کی دلیل ہے۔ہاتھی کاگوشت اسی مقدار میں بادشاہ سے مال ملنےکی علامت ہے.  اورجوگدھے کا گوشت کھائے۔مال حرام کھائے گا۔خرگوش کا گوشت کھانااپنی بیوی کامال کھانے کی علامت ہے۔اور بعض اہل تعبیرنےاسے وراثت کا ملناقرار دیاہے۔کتےکا گوشت کھانا دشمن پر فتح پانے کی دلیل ہے۔ بلی کا گوشت کھانانفع پانے پردلیل ہے۔اوربھیڑئیے کا گوشت کھانا ظالم بادشاہ سے مال حرام ملنے کی علامت ہے۔

Prindoon Ka Goshat Khana

تیتر کا گوشت کھانااپنی عورت کا مال حاصل کرناہے۔کوےکاگوشت بدکارکامال کھانےپردلیل ہے۔اورمرغ کاگوشت عجمی کامال کھانااوراُلو کاگوشت چوری کامال کھاناہے۔چرغ کاگوشت ظالم بادشاہ سےنفع کی دلیل ہے۔اور چکور کاگوشت غدارشخص کا مال کھانے کی علامت ہے۔چڑیا کا گوشت کھانا کسی دولت مندیااپنے بیٹے سےاتنامال ملنےپردلیل ہے۔ابابیل کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ مصیبت میں گرفتار ہو گا یا بیمار ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ابابیل کا گوشت خواب میں کھانا دشمن کا مال کھانا ہے۔

عقاب کا گوشت کھانے والا ظالم بادشاہ سے دولت لے گا۔ شاہین کا گوشت کھاناظالم شخص کے مال سے نفع پانے کی علامت ہے۔مور کا گوشت کھانادلیل ہے کہ مال پائے گا۔طوطے کا گوشت کھانا بے فائدہ علم سیکھنے کی نشانی ہے۔کبوترکاگوشت عورت کے مال سےفائدہ پردلیل ہے۔مرغی کاگوشت کھانا کنیز یا خادم کی طرف سے مال ملنے کی دلیل ہے۔

Gosht Dekhna

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ فرماتے ہیں کہ فربہ یعنی صحت منداور خوب صورت دکھائی دینےوالےگوشت کاخواب دیکھنا لاغر سے بہتر ہے۔حضرت جافرصادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے كے خواب میں جانوروں کا گوشت دیکھنا 4 وجہ پر ہے 1مال 2 میراث . 3 تونگری 4 مصیبت اور تکلیف۔

Khwab Mein Kacha Gosht Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Gosht Kharedna

حضرت دانیال علیہ  السلام نےگوشت کی خریدوفروخت کو دکھ اور مصیب اور اگر دیکھے کہ بکری کے کسی حصہ کوگھرلایا ہے۔تویہ اس گھرکے کسی فرد کی ہلاکت پردلیل ہے۔اگربکری کا گوشت کھایا ہے۔تودشمن سے مال حاصل ہو گا۔

Pani Kay Jandaroon Ka Gosht Khana

اگرکیکڑےکاگوشت کھایاتواس قدرمال حرام لےگا۔نیکی میں سستی کرے گا۔کچھوے کا گوشت کھانا کسی عالم سے علم سیکھنے پردلیل ہے۔مچھلی کا گوشت کھانا بیوی کے مال سے مال کھانے پردلیل ہے۔مرغابی کا گوشت خواب میں کھاناولایت اور قرب الہٰی ملنے کی علامت ہے۔

Rengnay Walay Jandar Ka Gosht Khana

اژدہےکاگوشت کھانادشمن کامال لے کر خرچ کردینےاوردشمن کومغلوب کرنے کی علامت ہے۔جوگوہ کا گوشت کھائے۔ کسی مسافرسےنفع اور مال حاصل کرے گا۔اگر نیولےکا گوشت کھاتا دیکھے بیمار ہو گا۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Sabza Dekhna In Urdu English
 Selab Dekhna Ki Tabeer In Urdu

Gaye Ka Gosht Dekhna Ki Tabeer

اگر دیکھےاس نےگائےکابھناہواگوشت کھایاہےتویہ اس بات کی دلیل ہےکہ وہ خوف سےامن پائےگا. اوراگراس کواولادملنےکی توقع ہےتواس کا لڑکا پیدا ہوگا۔ گائے کا گوشت کھانا بہت زیادہ مال کمانے کی علامت ہے. اور اس کے امور زندگی آسانی سے سرانجام پائیں گے۔جنگلی گائے کا گوشت کھاتادیکھے. تو اسی قدر نفع اپنی بیوی یا خادمہ کے مال سے حاصل ہوگا۔

Bhains Ka Gosht Dekhna

 خواب میں بھینس کا گوشت دیکھنا رزق اور دولت ملنے کی علامت بھی ہے۔ بھینس کے پکےہوئےگوشت کاکھانا رزق کی آسان فراوانی اور کسی ایسی نعمت کی طرف اشارہ ہے جوصاحب خواب اسی سال حاصل کرے گا. جب خواب دیکھے گا۔بھینس کابھناہوا گوشت کھانا کسی خطرناک آدمی سےحاصل ہونے والےفائدہ کی علامت ہے.  ہو۔خواب میں کچی بھینس کا گوشت کھاناغیبت اور حرام مال ہے. صحت مند اورموٹی  تازی بھینس کا گوشت اسی سال حاصل ہونےوالےفوائدوثمرات کی دلیل ہے۔

4 thoughts on “Khwab Mein Gosht Dekhna Ki Tabeer in Urdu”

Leave a Comment

You cannot copy content of this page