Khwab Mein Kacha Gosht Dekhna Ki Tabeer in Urdu. Gosht insanoon ki pasandeeda khorak hay. Aur zameen kay kisi bhi khitay main rehnay wala koi bhi insan is neemat kay zaiqoon say mahroom nahee. Magar yeh bhi haqeqat hay keh khawab main kisi aisi cheez ka daikha jana koi ghair mamoli waqiya nahee hota. Aur aisay unwan per nazar aanay walay aksar khawab zehni inteshar aur preshan khilat ka nateeja hitay hen. Ulma_taabeer nay mukhtalif khawaboon ki jo tabeerat bayan ki hen. In main say bahot si taabeerat Quraan aur hadees kay ata karda ilm ko samnay rakh kar paish ki jati hen. Magar kafi tabeerat zan_e_ghalib yani guman per tay ki jati hen.isi lisy hamara deen hameesha acha guman rakhnay ki talqeen karta hay. Aaj kay is article main gosht daikhnay aur khanay kay khawaboon ki mumkina taabeerat paish ki ja rahi hay. Khwab Mein Gosht Dekhna.
khwab mein kacha gosht dekhna Ya Khana
حضرت دانیال علیہ السلام فرماتے ہیں خواب میں پختہ گوشت کھاناآسانی سے ملنے والے مال اور نفع کی دلیل ہے۔ اورکچہ گوشت کھانا مال کے تکلیف اور سختی سے حاصل ہونے کی علامت ہے. اوراگرخواب میں تازہ گوشت سے کسی کو مارے. تویہ اس کو زبان سے رنجیدہ کرنےاور غیبت کرنے کی دلیل ہے۔
حضرت ابن سیرین رح فرماتے ہیں کہ خواب میں پختہ گوشت کھانا بھنے سے بہتراوربھناہواگوشت کھاناخام سے بہتر ہے. اگرخواب میں اپنے جسم کا گوشت کھاتادیکھےاپنے اہل خانہ کی برائی بیان کرےگا. بعض نےاس کی تعبیر پشیمانی والےعمل سےکی ہے۔جوخواب میں خود کو لوگوں کاگوشت کھاتادیکھےتووہ لوگوں کی غیبت میں مبتلاہوگا. پھانسی پر لٹکےشخص کاگوشت کھانے کاخواب مال حرام کھانےکی دلیل ہے. حضرت جابرمغربی کےبقول بُھنا ہوا گوشت کھانا دکھ اور پریشانی سے روزی ملنے کی علامت ہے۔
Khawab Main Mukhtalif Janwaroon Ka Gosht Khana
خواب میں گھوڑے کاگوشت کھانے والا نیک نامی کمائےگااورحاکم سے رزق پائے گا۔اونٹ کا گوشت کھانادشمن سے مال لینےکی دلیل ہے. اونٹ کے بچے کاگوشت یتیم کامال کھاناہے. بعض دیگرکےمطابق ایسا خواب دیکھنے والا بیمار ہوکر شفا پائے گا. جس نے ہرن کا گوشت کھایا خوبصورت عورت سے مال حاصل کرے گا. اور چیتے کا گوشت کھانا لڑائی میں شہرت عزت اوربزرگی حاصل کرنے کی دلیل ہے. شیر کاگوشت کھاناتجارت میں اپنوں سےجھگڑے پر دلیل ہے. بندر کا گوشت کھانا بیماری کی دلیل ہے۔ہاتھی کاگوشت اسی مقدار میں بادشاہ سے مال ملنےکی علامت ہے. اورجوگدھے کا گوشت کھائے۔مال حرام کھائے گا۔خرگوش کا گوشت کھانااپنی بیوی کامال کھانے کی علامت ہے۔اور بعض اہل تعبیرنےاسے وراثت کا ملناقرار دیاہے۔کتےکا گوشت کھانا دشمن پر فتح پانے کی دلیل ہے۔ بلی کا گوشت کھانانفع پانے پردلیل ہے۔اوربھیڑئیے کا گوشت کھانا ظالم بادشاہ سے مال حرام ملنے کی علامت ہے۔
Khawab Main Prindoon Ka Goshat Khana
تیتر کا گوشت کھانااپنی عورت کا مال حاصل کرناہے۔کوےکاگوشت بدکارکامال کھانےپردلیل ہے۔اورمرغ کاگوشت عجمی کامال کھانااوراُلو کاگوشت چوری کامال کھاناہے۔چرغ کاگوشت ظالم بادشاہ سےنفع کی دلیل ہے۔اور چکور کاگوشت غدارشخص کا مال کھانے کی علامت ہے۔چڑیا کا گوشت کھانا کسی دولت مندیااپنے بیٹے سےاتنامال ملنےپردلیل ہے۔ابابیل کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ مصیبت میں گرفتار ہو گا یا بیمار ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ابابیل کا گوشت خواب میں کھانا دشمن کا مال کھانا ہے۔عقاب کا گوشت کھانے والا ظالم بادشاہ سے دولت لے گا۔ شاہین کا گوشت کھاناظالم شخص کے مال سے نفع پانے کی علامت ہے۔مور کا گوشت کھانادلیل ہے کہ مال پائے گا۔طوطے کا گوشت کھانا بے فائدہ علم سیکھنے کی نشانی ہے۔کبوترکاگوشت عورت کے مال سےفائدہ پردلیل ہے۔مرغی کاگوشت کھانا کنیز یا خادم کی طرف سے مال ملنے کی دلیل ہے۔
Khwab Mein Gosht ka Tokra Khana
حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ كہ اگر کوئی خواب میں بکری كے گوشت کا ٹکڑاکھاتا ہے۔ تو دلیل ہے كے جسقدار کھاتا ہے۔ اسی قدر نعمت ملے گی۔اور گر کوئی دیکھتا ہے۔كہ اس نے گائے كے گوشت کا ٹکڑا کھایا تو دلیل ہے۔ كہ کھانے كے مطابق اس سال میں نعمت میں فراخی ہو گی۔حضرت جابر مغربی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ خواب میں گوشت کا ٹکڑا كھانا۔ جسقدار کھایا ہے۔خاص کر کچا کھانے کی صورت میں یتیموں كے مال کو کھانے کی دلیل ہے۔
Khawab Main Gosht Daikhna
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ فرماتے ہیں کہ فربہ یعنی صحت منداور خوب صورت دکھائی دینےوالےگوشت کاخواب دیکھنا لاغر سے بہتر ہے۔
Khawab Main Gosht Kharedna
حضرت دانیال علیہ السلام نےگوشت کی خریدوفروخت کو دکھ اور مصیب اور اگر دیکھے کہ بکری کے کسی حصہ کوگھرلایا ہے۔تویہ اس گھرکے کسی فرد کی ہلاکت پردلیل ہے۔اگربکری کا گوشت کھایا ہے۔تودشمن سے مال حاصل ہو گا۔
Khawab Main Pani Kay Jandaroon Ka Gosht Khana
اگرکیکڑےکاگوشت کھایاتواس قدرمال حرام لےگا۔نیکی میں سستی کرے گا۔کچھوے کا گوشت کھانا کسی عالم سے علم سیکھنے پردلیل ہے۔مچھلی کا گوشت کھانا بیوی کے مال سے مال کھانے پردلیل ہے۔مرغابی کا گوشت خواب میں کھاناولایت اور قرب الہٰی ملنے کی علامت ہے۔
Khawab Main Rengnay Walay Jandar Ka Gosht Khana
اژدہےکاگوشت کھانادشمن کامال لے کر خرچ کردینےاوردشمن کومغلوب کرنے کی علامت ہے۔جوگوہ کا گوشت کھائے۔ کسی مسافرسےنفع اور مال حاصل کرے گا۔اگر نیولےکا گوشت کھاتا دیکھے بیمار ہو گا۔
Khwab Mein Gaye Ka Gosht Dekhna Ki Tabeer
اگر دیکھےاس نےگائےکابھناہواگوشت کھایاہےتویہ اس بات کی دلیل ہےکہ وہ خوف سےامن پائےگا. اوراگراس کواولادملنےکی توقع ہےتواس کا لڑکا پیدا ہوگا۔
Khawab main gay ka gosht khana
گائے کا گوشت کھانا بہت زیادہ مال کمانے کی علامت ہے. اور اس کے امور زندگی آسانی سے سرانجام پائیں گے۔جنگلی گائے کا گوشت کھاتادیکھے. تو اسی قدر نفع اپنی بیوی یا خادمہ کے مال سے حاصل ہوگا۔
Khwab Mein Bhains Ka Gosht Dekhna
خواب میں بھینس کا گوشت دیکھنا رزق اور دولت ملنے کی علامت بھی ہے۔ بھینس کے پکےہوئےگوشت کاکھانا رزق کی آسان فراوانی اور کسی ایسی نعمت کی طرف اشارہ ہے جوصاحب خواب اسی سال حاصل کرے گا. جب خواب دیکھے گا۔بھینس کابھناہوا گوشت کھانا کسی خطرناک آدمی سےحاصل ہونے والےفائدہ کی علامت ہے. ہو۔خواب میں کچی بھینس کا گوشت کھاناغیبت اور حرام مال ہے. صحت مند اورموٹی تازی بھینس کا گوشت اسی سال حاصل ہونےوالےفوائدوثمرات کی دلیل ہے۔
Khawab Main Bakri Ka Kacha Gosht Daikhna
کچے گوشت کو خواب میں دیکھنے کی تعبیرمیں اکثرمعبرین کایہی قول ہے۔ کہ یہ خوشی،اور دولت کی علامت ہوتاہے۔ یہ عام طور پر مثبت خواب ہی ہوتاہے،مگرکبھی کبھار ایسےخواب کا ناخوشگوارمطلب بھی ظاہرہوسکتاہے۔اگرخواب میں کوئی کچہ گوشت پیش کرے تویہ مستقبل میں کوئی اہم ذمہ داری ملنے کی علامت ہے۔ کسی کو گوشت تیارکرتے دیکھنا یا گوشت کاٹنا اس بات کی دلیل ہے کہ صاحب خواب اپنے مقاصد پر توجہ دے گا۔بکری کے جگرکوخواب میں دیکھنارزق اور برکت اور بیٹا پیدا ہونے کی علامت ہے۔بکری کے گردہ کو دیکھنا اس بات کی دلیل ہےکہ دشمن سے مال حاصل ہو گا۔
Khwab Mein Insan Ka Gosht Dekhna Ki Tabeer
کچاانسانی گوشت خواب میں دیکھنا عام طورپراچھی علامت نہیں سمجھا جاتا۔مگرضروری بھی نہیں کہ ہرصورت یہ براخواب ہو۔انسانی گوشت کے ٹکڑے دیکھنےکو بعض معبرین دولت ملنے سے تعبیرکرتے ہیں۔جبکہ بعض دیگر اسے معاشی فوائدسمیت روحانی فوائد کی علامت بھی بتاتےہیں۔پرانےوقتوں میں کچاانسانی گوشت کھاناطاقت حاصل کرنے کیلئے اچھا شگون کیاجاتا تھا۔اس اعتبار سےکچےانسانی گوشت کاخواب ماضی کی اسی انسانی جبلت کا نتیجہ بھی کہاجاسکتاہے۔
مزید تعبیرات
Khwab Mein Sabza Dekhna In Urdu English
@Khwab Mein Selab Dekhna Ki Tabeer In Urdu
Khwab Mein Murghi Ka Kacha Gosht Dekhna
امام محمد ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مرغی کا دیکھناکنیز کی علامت ہے۔اسی بنیاد پرخواب میں مرغی خریدنے یا کسی کو دینے کے بارے ان کا قول ہے کہ صاحب خواب کنیز خریدے گا۔لیکن موجودہ حالات میں غلاموں اور کنیزوں کاتصور ختم ہوچکاہے۔تواس اعتبار سے خوابوں کی تعبیر بھی مختلف ہوگی۔موجودہ حالات کے تناظر میں خواب میں مرغی کا گوشت دیکھنا زندگی میں آنے والی مثبت تبدیلیوں کی علامت ہوسکتاہے۔خواب میں بہت سی مرغیاں دیکھنا کسی بڑے عہدہ ملنے کی علامت ہے۔
Is article main ap ny Khwab Mein Kacha Gosht Khana Dekhna ya Khwab mein bakra ka gosht dekhna k sath sath ksafi tabeerat parhin. Kisi bhi qisam ki maloomat k liye apni Raay ka izhar comment main kren.
Passionate dream interpreter and blogger, dedicated to unraveling the mysteries of the subconscious mind through insightful articles on dream interpretation. With a deep fascination for the realm of dreams, I strive to provide clarity and meaning to the enigmatic world of nocturnal visions. Join me on a journey to explore the profound significance hidden within our dreams.
2 thoughts on “Khwab Mein Kacha Gosht Dekhna Ki Tabeer in Urdu”