Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Sabzi Dekhna Ki Tabeer In Urdu. Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Kh Rehmat Ka Bais Hai. Bemari Se Shifa Paye Ga Gham Aur Dukh Se Nijaat Miley Gi. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.
Sabzi Dekhna Ki Tabeer In Urdu
اگرکوئی خواب میں سبزی دیکھتا ہے تو یہ رحمت کاباعث ہے۔بیماری سےشفاءپائےگاغم اور دکھ سے نجات ملےگی۔
علامہ محمد ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں۔ کہ موسم کی سبزی جس کاتنا نہ ہو،خواب میں دیکھنا خیروبرکت اور نفع کی علامت ہے اور جس کا تنابغیر شاخ کے ہے۔ تو وہ رزق،نعمت اور عزت ورتبہ کی نشانی ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمة اللہ علیہ نے خواب میں چھوٹے پودے (سبزی) دیکھنے کو نفع اور مال، مرتبہ،عیش کوشی اور رزق کی فراوانی سے تعبیر کیاہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ خواب میں زمین کی سبزی دیکھنے کو نعمت اور مال سے تعبیر کیاہے۔ اگرجوئی شخص اپنی ملکیتی زمین پر بہت سے پودے اگے ہوئے دیکھے۔ تویہ اس کے دیندار ہونے پر دلیل ہے۔ جو سبزیاں بے مزہ اور تلخ ہیں وہ ضرر اور نقصان کی دلیل ہیں۔
Sabzi Ugi Hoi Dekhna
اُگی ہوئی سبزی کی تعبیر مرد سے کی جاتی ہے اگر اس اُگی ہوئی سبزی کی جگہ اچھی نہیں ہے. تو اِس کی تعبیر یہ ہے کوئی مرد خواب دیکھنے والے كے ساتھ مصاہرت کا رشتہ قائم کرے گا یا پھر شرکت کا معاملہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم پرسبزہ یا گھاس یا درخت اُگا ہے۔
دلیل ہے کہ وہ خیرو منفعت پائے گا۔ اور جس قدر نبات زیادہ دیکھے گا اور خیرو منفعت زیادہ ہو گی۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے کان یا زبان یا منہ پرسبزہ اگا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ زیادہ ہو گا۔
Ubli Hoi Sabzi Dekhna
اگر کوئی خواب میں ابلی ہوئی چیز یا جوش دی ہوئی چیز دیکھے۔ تو اِس کی تعبیر جلد حاصل ہونے والے رزق ہیں اور نفع بخش تجارت ہے۔ اور ابلی ہوئی سبزی ادائے قرض موخر چیز كے مقدم ہونے بیحد خوشی یا غم اور دکھ اور فقرو فاقہ کی دلیل ہے۔
Sabzi Bechna
اگر کوئی خواب میں سبزی بیچتا ہے تو یہ مال و دولت كے حاصل ہونے کی اور باعث راحت کی علامت ہے. اگر کوئی خواب میں سبزی بیچتا ہے تو اِس کی تعبیر نیک ہے کیو کہ اِس كے ہاتھ سے ایسا کام ہوتا ہے جس کی سب کو ضرورت ہے۔
Paki Hoi Sabzi Khana
اگر کوئی خواب میں پکی ہوئی سبزی کھاتا ہے۔ تو یہ نعمت اور دولت پانے کی اور عزت حاصل ہونے کی دلیل ہے۔
Kachi Sabzi Khana
خواب میں کچی سبزی كھانا بیماری کا باعث ہے اور مصیبت میں گرفتار ہو گا۔
Khrab Sabzi Dekhna
اگر کوئی خواب میں خراب سبزی دیکھتا ہے۔ تو یہ نقصان اٹھانے کی اور پریشان حَال ہونے کی علامت ہے۔
Sabzi Mandi Dekhna
اگر کوئی خواب میں سبزی منڈی دیکھتا ہے۔ تو یہ مال و دولت پانے کی رنج و غم دور ہونے کی اور بے حد خوشی کی علامت ہے۔
Sabzi Frosh Ko Dkhna
اگر کوئی خواب میں سبزی فروش کو دیکھتا ہے تو یہ کاموں میں کایابی کی۔ اور وعدہ نبھانے کی عجیب و غریب فنون غموں سے نجات کینہ اور بیماری كے ختم ہونے کی دلیل ہے۔
Passionate dream interpreter and blogger, dedicated to unraveling the mysteries of the subconscious mind through insightful articles on dream interpretation. With a deep fascination for the realm of dreams, I strive to provide clarity and meaning to the enigmatic world of nocturnal visions. Join me on a journey to explore the profound significance hidden within our dreams.