Khwab Mein Mithai Khana Ki Tabeer in Urdu

.Is article main ap parhen gy khwab mein mithai khana ki tabeer in urdu Hindi.  Mithai khushi aur jashnn ki alamat hai. Aur dnyabhr mein jab bhi kisi ko khushi ki khabar millti hai. Ya koi khaas raahat muyassar aati hai to bil umoom mithai hi bantey ya khai  jati hai. Is lehaaz tabeer ke usoolon ko mde nazar rkhte hue, mithai ki tabeer aam tor par khushi aur raahat ke aitbaar se hi paish ki jaye gi. Khawab Mein Peeli Mithai Dekhna Ya Khana. Khawab Mein Kharab Mithai Dekhna۔ Khwab Mein Meetha Khana.

Khwab Mein Mithai Dekhna Ki Tabeer

مٹھائی خوشی اور جشن کی علامت ہے. اور دنیابھر میں جب بھی کسی کو خوشی کی خبر ملتی ہے۔یا کوئی خاص راحت میسر آتی ہے۔تو بالعموم مٹھائی ہی بانٹی یاکھائی جاتی ہے .  اس لحاظ تعبیر کے اصولوں کو مدنظررکھتے ہوئے مٹھائی کی تعبیر عام طور پر خوشی اور راحت کے اعتبار سے ہی پیش کی جائے گی. حضرت امام جعفرصادق ؒنے خواب میں مٹھائی کھانے کی تعبیر میں چار چیزیں بیان فرمائی ہیں۔1۔فائدہ۔2۔حلال مال۔3۔اچھی بات4۔بیماری

Khwab Mein Meetha Khana

اگر کوئی خواب میں میٹھا کھاتا ہے تو یہ عزت بڑھنے کی دلیل ہے۔

Khwab Mein Mithai Khana Ya  Dekhna

سیدناجابرؓ نے بھی انہی عنوانات کو بیان فرمایا ہے۔جبکہ علامہ ابن سیرین ؒ نے بھی تھوڑے بہت فرق کے ساتھ مٹھائی کی تعبیرات کو اسی انداز میں ذکرفرمایاہے۔

جیسا کہ خواب کی تعبیر کے مستند اصولوں میں یہ بات بارہا سامنے آچکی ہے۔اور صاحب خواب کی کیفیات کی بنیاد پر ایک ہی جیسے خواب دیکھنے والے مختلف افراد کی تعبیر کا معاملہ الگ الگ ہونا بھی ممکنات میں سے ہے۔تو اسی بنیاد پر مٹھائی کے کھانے میں صاحب خواب کی حالت کو دیکھ کر ہی اس کی تعبیر بیان کی جائے گی۔جو مختلف حالات میں مختلف ہوسکتی ہے۔

کیونکہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ خواب ایک غیراختیاری عمل ہے۔جس میں پیش آنے والے معاملات اور واقعات سوچے سمجھے نہیں ہوتے۔بلکہ قدرت کی طرف سے دماغ میں لہراتے ہیں۔اس لیے کبھی بھی خواب میں پیش آنے والے واقعات کی تشریح وتعبیر کو کسی ایک خاص پیمانہ پر معین نہیں کیاجاسکتا۔

khwab mein mithai khana ki tabeer in urdu

یہ عام طور پر کسی بھی صورت میں مالی فائدہ پہنچنے کی علامت سمجھا جاتاہے۔نیز بعض حالتوں میں کسی بڑی خوشی کے ملنے کی صورت بھی بن سکتی ہے۔جیسا کہ کنوارا ہے تو شادی کی خوشی مل سکتی ہے۔ بے اولاد ہے تو اولاد حاصل ہوسکتی ہے۔ بیمار ہے تو صحت مند ہوسکتا ہے۔ پریشان حال ہے تو پریشانیوں سے خلاصی ملنے کاامکان سامنے آسکتاہے۔ زیرعتاب ہے تو آزاد ہوسکتاہے۔ اسی طرح دیگر معاملات بمطابق حالات کے پیش نظر تعبیر کی صورتیں الگ الگ ہوسکتی ہیں۔

Khwab Mein Mithai Dekhna

اگر کوئی خواب میں مٹھائی دیکھتا ہے تو خواب میں مٹھائی کا دیکھنا اِس کی مختلف تعبیریں ہیں مثلاً . دین میں اِخْلاص . قیدیوں کی رہائی . مسافر کی آمد . مریض کی شفاء . کنوارے کی شادی . ہدایت . توبہ . علم قرآن . اولاد۔ عمدہ خدمت گار۔ حلال رزق . برکت اور دولت کی دلیل ہے۔

Khwab Mein Barfi Khana

برفی بھی اقسامِ مٹھائی میں ہی شامل ہے. اور یہ دلیل ہوسکتی ہے کہ صاحب ِ خواب کو برفی اگر زیادہ پسند ہے تو خوشی بھی حسب ِ حال ہی ملے گی .  اور اگر برفی ناپسند اور ناگوار ہوتی ہے۔تو یہ امکان بھی ہے۔کہ کسی ناپسندیدہ فرد سے بھی فائدہ حاصل ہوسکتاہے۔

Khwab Mein Safed Mithai Khana

سفید رنگ تقویٰ اور پرہیز گاری کی علامت ہے. نیکی پر دلیل ہے. اسی لیے سفید لباس کو دیگر تمام قسم كے رنگوں پر فضیلت حاصل ہے. سفیدی نورانیات کی نشانی ہے. اسی بنا پر سفید مٹھائی کھانے کو بھی خوش بختی اور پرہیز گاری کی علامت سمجھاجاتا ہے. اور تعبیر اِس کی یہی ہے كے صاحب خواب اعمال نیک میں سے بڑا حصہ حاصل کرے گا. یا ایمان كے اعتبار سے اچھی حالت پر آئے گا. اصلاحِ عقیدہ کی نعمت سے مالا مال ہو گا. المختصر ایسا خواب کوئی ایسی صورت پیش آنے کی خوش خبری ہے. جس میں صاحب خواب ایمان وعمل كے اعتبار سے خوش بختی حاصل کرے گا. اور قرب الہی اور معرفت الہی سے سرفراز ہو گا۔

Khwab Mein Mithai Dekhna Ya Khana

پیچھے پوری تفصیل مٹھائی کھانے کاخواب دیکھنے کے حوالے سے گذر چکی ہے. مزید اس میں مٹھائی دیکھنے کی صورت ہے۔جو اس امر کی دلیل ہے کہ فائدہ حاصل ہونے کی صورت بن سکتی ہے.  مگر اس میں ابھی کچھ دیر یارکاوٹ حائل ہے۔

اگر کسی نے خواب كے اندر مٹھائی دیکھی تو یہ اِس بات کی دلیل ہے كہ اس کو کوئی نا کوئی خوشی ملے گی. ⁠⁠ یا اس کی کوئی دلی مراد پوری ہو گی یا پھر اس کو غائب سے رزق ملنے کی دلیل ہے یعنی یہ خواب بہت مبارک ہے۔

مزید تعبیرات
Khwab Mein Khajoor Khana Ki Tabeer in Urdu
Aur  Zalzala Dekhna Tabeer in Urdu

Khwab Mein Mithai Taqseem Karna

اسی طرح خواب كے اندر مٹھائی تقسیم کرنا بانٹنا خیر و برکت کا باعث ہے اور لوگوں كے ساتھ نیک اور اچھا سلوک کرنے کی علامت ہے. خواب كے اندر مٹھائی کا كھانا یہ اِس بات کی دلیل ہے كہ اس کو خوش خبری ملنا یا حلال کی روزی بہت زیادہ حاصل ہونے یا فائدہ ملنے اور رزق كے اندر برکت کی علامت ہے۔

Khawab Mein Peeli Mithai Dekhna Ya Khana

ایسا خواب جس میں زعفران ملی مٹھائی کھائی ہو. یا پیلے رنگ کی مٹھائی کھانے کو ملے۔تو اندیشہ ہے کہ بیمار ہوگا۔یا کوئی رنج والم پہنچے گا۔

Khawab Mein Kharab Mithai Dekhna

اگر کوئی شخص خواب میں خراب مٹھائی دیکھتا ہے تو یہ مرض زیادہ ہونے کی دلیل ہے۔

5 thoughts on “Khwab Mein Mithai Khana Ki Tabeer in Urdu”

  1. Mainy 3-4 dafa khwab main methae dekhi hai ek dafa gulab jamun dekhy jo k bohat lazeez aur fresh thy dosri dafa main methae khareed rahe thi jo shehad sy banae gae thi upar pistay thy aur iss k baad apny qad sy bari methae k sath dance karty bhe dekha khwab main.
    Arafat ke raat tahajud main wahe pisty wali methae dekhi jisko pasand krti hoon Wo larka kha raha tha wo aur bohat khush tha aur wo mjhy offer kar raha tha k ap bhe khao bohat lazeez hai aur wo methae baklawa jaisi thi jo turkish hai methae aur chocolate sy bani thi
    Aur ek khwab main mainy pateesa dekha tha aur koe function horha tha sath

    Reply
    • ap ke ke khwab ki 2 tabeer hein 1.. yeh kh allah ki taraf se rahat aur khusi mele gi. aur bimar ho top shifa mele gi.. 2.. ya phr allah ki taraf se koi gam ya takleef ay gi

      Reply

Leave a Comment

You cannot copy content of this page