Khwab Mein Mor Dekhna Ki Tabeer In Hindi, Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Mor Dekhna Ki Tabeer In Hindi, Urdu Is Ki Mukhtalif Sortein Hein. Maslan Mor Ka Bachcha Dekhn. Aur Khwab Mein Mor Ka Pankh Dekhna.Mor Ka Gost Khana. Mazeed Ap Is Ki Tabeer Parehin Ge Khwab Mein Mor Ki Awaz Sunna. Aur Is Ke Elwa Ap Dekhein Ge Khwab Mein Morni Dekhna. Morni Ko Bolte Hoye Dekhna. Or Mor Nachtye Hoye Dekhna. Aur Mazeed Nar Mor Ko Bolte Hoye Dekhne Ki Tabeer. Kala Aur White Mor Dekhna Aur Is Ke Sath Sath Khwab Mein Mor Ke Ande Dekhna۔ Khwab mein Moor Dekhna.

Khwab Mein Mor Dekhna Ki Tabeer In Hindi, Urdu

حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے كے خواب میں نر مور کا دیکھنا۔ عجم كے بادشاہ کی طرف اشارہ ہے۔ اگر دیکھے كے اس كے پاس نر مور ہے تو دلیل ہے۔ کہ بادشاہ سے مرتبہ اور مال حاصل کرے گا۔ اسی طرح خواب میں مور کا دیکھنا کوئی خوب صورت عجمی عورت اور منحوس مال ہے۔ خواب میں مور کا دیکھنا۔ کسی حاکم سے دولت پانے کی علامت ہے۔ حضرت جافر صادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں مور دو وجہ پر ہے . ایک عجم کا بادشاہ۔ دو مال اور خزانہ۔

Khwab Mein Mor Ka Bachcha Dekhn

اگر کوئی خواب میں مور کا بچہ دیکھتا ہے۔ وہ دیکھتا ہے كے اس کو مور کا بچہ ملا ہے۔ تو دلیل ہے کہ وہ عورت کی اولاد سے مال پائے گا۔ اور بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں۔کہ اس كے ہاں اولاد پیدا ہو گی۔ اور اگر کوئی دیکھے كے اس نے مور کا بچہ پکڑا ہے۔ تو دلیل ہے كے اس كے ہاں لڑکی پیدا ہونے کی علامت ہے۔

Khwab Mein Mor Ke Ande Dekhna

اگر کوئی خواب میں مور كے اندے دیکھتا ہے تو یہ مال و دولت حاصل ہونے کی بچہ پیدا ہونے کی اور خوشی ملنے کی علامت ہے۔

Khwab Mein Mor Ka Pankh Dekhna

اگر کوئی خواب میں دیکھتا ہے كے اس کو مور کا پر ملا ہے۔ تو دلیل ہے كے وہ کس عورت سے یا عورت كے سبب مال حاصل کرے گا۔

Khwab Mein Mor Dekhna Ki Tabeer In Hindi, Urdu

Khwab Mein Mor Ka Gost Khana

اگر کوئی خواب میں مور کا گوشت کھاتا ہے۔ تو دلیل ہے كے وہ مال اور نعمت حاصل کرے گا۔ اور مور کا ذبح کرنا عورت کی موت پر دلالت کرتا ہے۔ اور خواب میں مور کا كھانا میراث ملنے کی بھی دلیل ہے۔ جس نے خواب دیکھا كے وہ مور کا گوشت کہا رہا ہے تو دلیل ہے كے اس کی بیوی کی موت واقعہ ہوگی۔ اور وہ اس کی میراث حاصل کرے گا۔ اور بعض حضرات نے کھا ہے۔ کہ وہ کسی عجمی عورت سے مال حاصل کرنے کی علامت ہے۔

Khwab Mein Mor Ki Awaz Sunna

اگر کوئی خواب میں مور کی آواز سنتا ہے۔ تو دلیل ہے كے کسی پردیسی کی خبر سنے گا۔ حضرت دانیال رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایاہے۔ کہ خواب میں مور فسادی عورت ہے۔ اگر دیکھے كے مور اس سے باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے۔ کہ ولایت پائے گا۔ اگر کوئی مور اور چکور کو ایک جگہ دیکھتا ہے۔ تو دلیل ہے كے کوئی بیگانہ اس كے عیال سے فساد کرے گا۔

Khwab Mein Morni Dekhna

حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ كہ اگر کوئی خواب میں مورنی دیکھتا ہے۔یعنی مادہ مور تو یہ اِس بات کی علامت ہے۔ كہ خوب صورت اور حَسِین و جمیل عورت ملے گی۔ اور مال دارعورت ملنے کی علامت ہے۔ اور اس سے فرزند حاصل کرے گا۔

Khwab Mein Morni Ko Bolte Hoye Dekhna

اگر کوئی خواب میں مورنی یعنی مادہ مور کو بولتے ہوئےدیکھتا ہے۔ تو یہ اِس بات کی دلیل ہے۔ كہ اس کا کسی چلاک اور مکار عورت سے۔ واسطہ پڑنے کی طرف اشارہ ہے۔

Khwab Mein Nar Mor Bolta Howa Dekhna

اگر کوئی خواب میں نر مور کو بولتے ہوئے دیکھتا ہے تو یہ مصیبت اور تنگی پائے گا نر مور کو بلتا ہوا دیکھنا غربت اور حالکات کا سبب بھی ہے .

مزید تعبیرات

Khwab Mein Pani Mein Machli Dekhna Ki Tabeer In Urdu

Khwab Mein Mor Nachtye Hoye Dekhna

اگر کوئی خواب میں مور کو ناچتے ہوئے دیکھتا ہے تو اِس کی تعبیر یہ ہو گی كے دولت حاصل کرے گا عزت اور مرتبہ حاصل ہو گا۔ اگر کوئی مور کو گرجتے ہوا دیکھے۔ تو مصیبت آنے کی علامت ہے۔

Khwab Mein Mor Ka Ghar Se Urna Dekhan

اگر کوئی خواب میں دیکھتا ہے كے مور اس كے گھر سے اڑا ہے۔ تو دلیل ہے كے عورت کو طلاق دے گا۔اور اگر دیکھے كے مور اس كے ہاتھ سے اڑا ہے۔ تو دلیل ہے كےبادشاہ سے جدا ہو گا۔ اور  مور اس كے ہاتھ میں ہے تو دلیل ہے كے مال اور نعمت حاصل کرے گا۔ اگر دیکھے كے اس نے مور کو مارا ہے۔ تو دلیل ہے كے کنواری عورت سے شادی کرے گا۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page