Khwab Mein Bakri Dekhna Ki Tabeer In Urdu Hindi

Khwab me Bakri dekhna is ki kai Surtain hein. Maslan khwab Mein Bakri Dekhna, Bakri Uthana, Bakri Lena, Khridna Aur Bichna. Bakri Dekhna Maal Dar Aurat Melne Ki Daleel Hei Aur Khusi Melni Ka Baes Hei. Aur Agar Khwab Mein Bakri Khridi Hei Ya Kahin Se Payi Hei. To Ye Is Bat Ki Daleel Hei Ke Us Ko Aurat Mle Gi Ya Doolat Hath Ay Gi Aur Rizq Mein Frakhi Ho Gi.

Bakri Dekhna Kaisa Hai

خواب میں بکری دیکھنا مختلف چیزوں کی علامت ہے. نیک اور فرما بردار رِعایا۔ مال غنیمت ، بیان ، اولاد ، کھیتی اور پھل دار درخت. اور اگر خواب میں اون والی بکری دیکھی ہے تو اِس کی تعبیر یہ دی جاتی ہے كے شریف خوب صورت اور باحیا عورت۔حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بکری خواب میں بڑی عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ بکرے پر بیٹھا ہے اور وہ اس کا تابعدار ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی بڑا آدمی اس کا فرماں بردار ہو گا۔ حضرت جابر مغرب نے فرمایا ہے کہ بکری خواب میں بڑی اور سخی عورت ہے۔

اگر کسی نے خواب میں بکری کا بچہ دیکھا ہے. اور چاہے وہ مادہ ہی کیوں نہ ہو اس کی دلیل یہ ہے كہ اس کا بیٹا پیدا ہو گا۔

Bakri Ka Pakarna

اور اگر دیکھے کہ اس نے بکری پکڑی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے دلیل ہے. کہ گذشتہ صفت کی عورت اس کی محبت اور
خواستگار ہو گی اور اس سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکری ضائع ہوئی ہے دلیل ہے کہ وہ عورت اس سے جدا ہو گی۔

Bakri Ka Doodh Peena

حضرت ابراہیم كرمانی رحمۃاللہ نے فرمایا ہے كے اگر کوئی خواب میں بکری کا دودھ پیتا ہے تو دلیل ہے كے عورت سے مال اور نعمت حاصل کرے گا۔

Bakri Ka Marna

حضرت ابراہیم كرمانی رحمۃاللہ نے فرمایا ہے كے اگر کوئی خواب میں دیکھے كے بکری اس سے لڑتی ہے تو دلیل ہے كے عورت اس سے مکر اور حیلہ کرے گی۔

Bakri Ka Gosht Dekhna

اور اگر دیکھے کہ بکری کا گوشت اس کے گھر میں سے کسی دوسرے کے گھر میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت کسی دوسرے شخص کے عشق میں مبتلا ہو گی۔

Chatra Dekhna

چھترا یعنی ( مینڈھا) دیکھنا صاحب حیسیت اور با اختیار آدمی کی علامت ہوتا ہے. اگر کسی نے خواب میں بغیر سینگھ كے مینڈھا دیکھے تو اِس کی دلیل ذلیل اور کمزور آدمی ہے۔

Khwab Mein Bakri Dekhna Ki Tabeer

Ghar Mein Bakri Dekhna

بکری گھر میں دیکھنا اللہ کی نعمت ہے. اِس کی بہت اچھی تعبیر ہےاگر کوئی بندہ گھر بکری دیکھتا ہے تو یہ اِس بات کی علامت ہے كہ اس كے گھر میں نعمتیں برکت خوشحالی فراخ دستی اور بہت ساری اچھایاں عطا کرے گا۔

Bakri Ka Zabha Krna

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے بکری کا گلا کاٹا ہے دلیل ہے کہ پارسا عورت پر بہتان لگائے گا۔

White Bakri Dekhna

اور اگر سفید ہے تو وہ عورت عجم سے ہوگی بکری کا چمڑ ا غنیمت۔ اور مال حلال ہے۔  اگر بکری سیاه ہے دلیل ہے کہ وہ عورت عرب سے ہو گی۔

White Bakra Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں كے خواب میں بکرا مرد پر دلیل ہے. حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں كہ خواب میں بکرا ( 6 ) وجہ پر ہے. امام، خلیفہ ، امیر ، رئیس ، مال اور فرزند۔ اور خواب میں گوسفند کا دیکھنا پا نچ وجہ پر ہے۔ (1) سردار (2) سردارنی (3) مال (4) فرمان (5) مرتبہ اور  منفعت۔

خواب میں بکرا دیکھنا مال دَار ہونے کی دلیل ہے. اگر خواب میں دیکھتا ہے كے وہ بکرے پر بیٹھا ہے اور وہ بکرا اِس کا تابعدار ہے تو دلیل ہے كے کوئی بڑا آدمی اِس کا فرما بردار ہو گا۔

مزید تعبیرات

@Khwab Mein Beta Paida Hone Ki Tabeer In Urdu

Bakri Ka Sar Dekhna

اگر کسی نے خواب میں بکری کا سَر دیکھا ہے . اور اس نے دیکھا ہے كے وہ بکری کی سری کھا رہا ہے تو دلیل ہے كہ اس کی عمر دراز ہو گی اور مال حلال پائے گا۔

Bakri Ka Jang Karna

اور اگر بکری جنگ کرتی ہے اور بکرا اس پر غالب آیا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن اس پر غالب آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکرے کے سینگ بڑے اور مضبوط ہو گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب قوی اور تونگر ہو گا۔  اگر دیکھے کہ بکری اس کے ساتھ لڑتی ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی عورت اس کے ساتھ مکر اور حیلہ کرے گی۔

Bakri Kharidna

خواب میں بکری خریدنا یا پانا. اِس بات کی دلیل ہے كہ خواب دیکھنے والے کو عورت ملے گی یا اس كے ہاتھ دولت آے گی یا رزق میں فراخی ہو گی۔

1 thought on “Khwab Mein Bakri Dekhna Ki Tabeer In Urdu Hindi”

Leave a Comment

You cannot copy content of this page