Khwab Mein Chand Dekhne Ki Tabeer in urdu

Is article main ap pathen gy Khwab Mein Chand Dekhne Ki Tabeer in urdu. Is k ilawa khwab mein chand grahan dekhne ki tabeer, khwab mein 2 chand dekhne ki tabeer, khwab mein eid ka chand dekhna ki tabeer aur khwab mein ramzan ka chand dekhna. 

چاند اجرام فلکی کا ایک نہایت خوبصورت جزو ہے۔جسے ہرعلاقہ اور ہرمذہب کے لوگوں میں خوش امیدی، سکون،محبت، خوبصورتی اور خوشی کی علامت کے طور پر جانا جاتاہے۔یہی وجہ ہے کہ چاند کاخواب میں دیکھاجانا معبرین کے نزدیک اچھی علامات میں سے سمجھاجاتایے۔

حضرت جعفر صادق علیہ السلام کافرمان ہے۔کہ چاند کاخواب میں دیکھنادرج ذیل وجویات میں سے ہوسکتاہے۔1۔بزرگ سردار۔ 2۔باپ۔ 3ماں۔4۔فرزند5۔بزرگی۔6مرتبہ۔7۔ غلام۔ 8۔کنیز۔9۔بادشاہ۔ 10۔دوست۔11۔رئیس۔12۔وزیر۔13۔مصاحب۔14بے ہودہ گفتگو۔15۔والی حاکم۔ 16۔فسادی عالم۔17۔عورت

 

Khwab Mein Chand Dekhne Ki Tabeer Kia Hai

حضرت دانیال علیہ السلام سے منسوب اقوال میں بھی یہی بتایاگیاہے۔خواب میں چاند کادیکھنا بادشاہ سے قربت اور وزارت ملنے کی علامت ہے۔اگر دیکھا کہ چاند پکڑرکھاہے۔تودلیل ہے کہ بادشاہ کے قریب ہوگا۔اور وزیربنے گا۔

   اگر خواب میں دیکھاکہ  چاند سے لڑائی جھگڑا کیا ہے۔تو علامت ہے کہ وزیرسے جھگڑا ہوگا۔

اگر دیکھاکہ چاند کانور اس کے ہاتھ لگایے۔تو دلیل ہے کہ عہدہ پائے گا۔ اور خود کو چاند کی جگہ پر دیکھے۔ تویہ بھی بڑے منصب ملنے کی علامت ہے۔

 اگر کوئی پریشان حال اور غم زدہ شخص خواب دیکھے کہ چاندکوایسے حال میں پکڑ رکھاہے کہ نور بھی نہیں مگر تاریک بھی نہیں ہے۔تو اس کا مطلب یہی لیاجائے گا۔بہت جلد غموں سے  چھٹکارا پائے گا

اگر کسی کوچاند اس حال میں نظرآئے کہ تاریک بھی ہے اور اپنی جگہ پر نہیں ہے۔ تواس کو اس امر پر دلیل سمجھاجائے گا کہ کسی بڑے منصب والے وزیر وغیرہ کو اس کامحتاج ہوناپڑے گا

امام ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا

خواب میں چودہویں کا چاند بادشاہ کو دیکھنے کی علامت ہے۔ اگر دیکھا کہ چاند دو ٹکڑے ہو ا۔ تو علامت ہے کہ بادشاہ یا وزیر میں سے کوئی ایک موت سے ہمکنار ہو گا۔ اور اگرچاند سے باتیں کرتا ہے۔ توعلامت ہے کہ لوگ اس سےانصاف چاہیں گے۔ جبکہ یہ بھی علامت ہے کہ صاحب خواب بزرگی اور ولایت سے سرفراز ہوگا۔ اگرکسی شخص نے دوچاند آپس میں لڑتے ہوئے دیکھے۔تویہ دلیل ہے کہ دوبادشاہ آپس میں جنگ کریں گے۔

Jabir Magribi-Khwab Mein Chand Dekhne Ki Tabeer

Khwab Mein Chand Dekhne Ki Tabeer

معروف عالم جناب جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص چاند کو اپنے ہاتھ میں یا گود میں دیکھتاہے۔تو اس امر کی نشانی ہے کہ وہ شادی کرے گا۔ اوردیکھاکہ پہ چاندپہلی تاریخوں اور کمزور ہے تو جوعورت اسے ملے گی وہ نسب میں کم درجہ کی ہو گی۔ اور اگردیکھے کہ  چاند کاوجود ادھورامگر بڑاہے توعلامت ہے کہ عورت مناسب درجہ کےمگر اس کے ہم پلہ خاندان سے ہوگی۔ اور اگر کامل چانددیکھا۔ توعلامت ہے کہ وہ عورت خاندانی نسب میں اس سےبہتراوراعلٰی ہو گی۔یہی ترتیب اور تعبیر عورت کے خواب دیکھنے میں پیش نظر رکھی جائے گی۔

پاکیزہ اور روشن کامل شاند عورت سے نکاح اور نفع اٹھانے کی علامت ہے۔

حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتےہیں

چاند کو ہاتھ میں پکڑنے یاگود میں اترناصاحب خواب کیلئے عقلمنداور نیک بیٹے کی خوش خبری ہے۔اور اگر ایسا خواب کوئی ایسا شخص دیکھے جو بادشاہ کے قریب ہے۔توعلامت ہے کہ وہ بادشاہی حاصل کرے گا۔  اور چاند گرہن دیکھنا دلیل ہے کہ بادشاہ کے قرب والے پریشان ہوں گے اور عہدہ سے ہاتھ دھوئیں گے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مطابق

چودہویں کا چاند روشن دیکھنااس بات کی علامت ہے کہ بادشاہ وقت سے نفع حاصل ہوگا۔ اور اگر کامل چاند تاریک نظرآئے۔  اس کو تکلیف پہنچنے کی دلیل ہے۔ اور اگر پہلی کے چاند کواپنے مقام طلوع سے نکلتادیکھے۔جو کہ کامل بدر اور بہت روشن ہو۔تو امید ہے کہ بیٹاپیدا ہوگا۔ جو حکومت میں بڑامنصب سنبھالے گا۔

Khwab Mein Chand Grahan Dekhna

مختلف علماء تعبیر نے چاند گرہن کو حکومتی وزراء کی معزولی، پریشان حالی سے تعبیر کیاہے۔اور اسی طرح چاند کوبے نور دیکھنابھی حکومتی منصب داروں کے زیرعتاب آنے کی علامات میں سے ہے۔

Khwab Mein Do Chand Dekhna Ki Tabeer

خواب میں دوچانددوبادشاہوں کی دلیل ہیں۔اگر وہ آپس میں جھگڑاکریں۔تودوملکوں میں جنگ کی نشانی ہے۔اگر ایک جگہ نظرآئیں۔مگر کوئی دیگرتحرک نظر نہ آئے تو یہ ان کے آپسی اتحاد کی علامت ہے۔

Khwab Mein Chand Aur Sitare Dekhna

چاند حکومتی منصب کی دلیل بھی ہے۔اور نیک بیٹے کی علامت بھی۔جبکہ ستارے بھائیوں کی دلیل ہیں۔جیساکہ حضرت یوسف علیہ السلام کے خواب میں وضاحت نظرآتی ہے۔

Khawab Main Doo Say Ziada Chand Daikhna

خواب میں دوسے زائد شانددیکھنے کو خوبصورت بیوی،خوبصورت اولاد یا شاہی مناصب ملنے کی دلیل سمجھاجاتاہے۔

Khwab Mein Chand Ko Toota Dekhna

خواب میں چاند کوٹوٹتا دیکھنا بالعموم حکومت کی بدحالی اور معزولی سے تعبیر کیاجاتا ہے۔لیکن بعض حالتوں صاحب خواب کے کسی قریبی عزیز رشتہ کی موت کی علامت بھی ہوسکتاہے۔

Khawab Main Eid Ka Chand Daikhna

                 عید کاچاند خوشی کی علامت ہے۔اور اس کاواضح مطلب یہی ہے۔کہ بہت جلد بہت بڑی خوخبری نصیب یوگی

مزید تعبیرات

Khwab Mein Mithai Khana Ki Tabeer in Urdu

Khwab Mein Khajoor Khana Ki Tabeer in Urdu

Leave a Comment