Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Khana Kaba Dekhna Ki Tabeer In Urdu. Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Kh Yeh Dunyawi Ranj Vghm Daur Honay Ki Aish Wa Musarrat Panay Ki Aur Gham Vghsh Khatam Honay Ki Daleel Hai. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.
Khana Kaba Dekhna Ki Tabeer In Urdu
اگر کوئی خواب میں خانہ کعبہ کو دیکھتا ہے تو یہ دنیاوی رنج وغم دور ہونے کی عیش ومسرت پانےکی اورغم وغصہ ختم ہونےکی دلیل ہے . حضرت جافر صادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے كے خواب میں کعبہ 4 وجہ پر ہے . 1 خلیفہ . 2 امام . 3 ایمان اور مسلمانی . 4 خوف سے سب طرح کا امن۔ حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ كے خواب میں کعبہ شریف کو دیکھنا خلیفہ کو دیکھنا ہے۔ اور جس قبلے کا کعبہ ہے جو زیاتی اور نقصان کعبہ میں دیکھے گا وہی خلیفہ میں ہو گی۔ اگر کوئی خواب میں کعبہ شریف کو دیکھتا ہے۔ تو یہ بزرگی اور پرہیز گاری پائے گا۔ جائداد و مرتبہ . علم اور حکومت پائے گا۔
Makkah Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے كے اگر کوئی خواب میں مکہ مکرمہ دیکھتا ہے تو یہ دلیل ہے كے یہ کعبہ کی زیارت کرے گا اور اس کو حج نصیب ہو گا . اور اس کو دین کی سعادت نصیب ہو گی . اور دولت پائےگا . خواب میں مکہ مکرمہ کی تعبیر امام سے کی جاتی ہے .لھازہ مکہ مکرمہ میں کوئی کمی زیاتی دیکھے تواسے امام وقت کی طرف منسوب کیا جائے گا . یا پھر صاحب خواب كے دین کی طرف منسوب کیا جائے گا۔
Kaba Ke Andar Dekhna
اگر کوئی خواب میں کعبہ كے اندر دیکھتا ہے تو اِس کی بہت ہی پیاری اور اچھی تعبیر ہے . كے خوف سے امن پائے گا . یعنی اگر کوئی خواب میں اپنے آپ کو خانہ کعبہ كے اندر دیکھتا ہے تو اللہ تعالی کی عطاء سے اگر وہ کسی بھی خوف میں مبتلا تھا تو انشاء اللہ اس سے امن پائے گا . اور اگر وہ بیمار تھا تو انشاء اللہ اس کو شفاء نصیب ہو گی . اور دوشمنوں سے محفوظ رہے گا اور امن میں راہے گا۔
Kaba Ka Tawaf Karna
اگر کوئی خواب میں بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے اپنے آپ کو دیکھے تو اِس کی تعبیر یہ ہے كے خواب دیکھنے والا توبہ اور استغفار کرے گا اللہ پاک سے معافی مانگے گا . اگر گناہ گار ہے تو گناہوں سے باز آجائے گا . بزرگوں میں شامل ہونے کی دلیل ہے . دین میں کامل ہو گا اور ایسے کام کرے گا جو حج كے برابر ہوں گئے . اور اگر غیر شادی شدہ آدمی خواب میں کعبہ کا طواف کرتے ہوئے اپنے آپ کو دیکھے تو اِس کی تعبیر یہ ہو گی كے اس خواب دیکھنے والے کی عنقریب شادی ہو جائے گی . اگر کوئی کعبہ کا طواف کرتے ہوئے اپنے آپ کو دیکھتا ہے تو یہ اس كے دین کی اصلاح پر دلیل ہے اور خلیفہ سے راحت پانے کی علامت ہے۔
Kaaba Ki Chat Dekhna
اگر کوئی خواب میں کعبہ کی چھت دیکھتا ہے تو یہ خیر و بھلائی کی علامت ہے. لیکن اپنے آپ کو کعبہ کی چھت پر دیکھنا بدمزہب ہونے کی دلیل ہے. اس کو چاہیے كے استغفار کرے اور اپنے عقائد کی اصلاح کرے
Hajra E Aswad Chumna
اگر دیکھا كے ہجرے اسودکی طرف رخ کرکے بوسا دیتا ہے تو دلیل ہے کہہ حج کرے گا
Khana Kaba Ki Safai Karna
اگر کوئی خواب میں خانہ کعبہ کی صفائی کرتے ہوئے اپنے آپ کو دیکھتا ہے. تو یہ عزت و مرتبہ پانے کی اور مصیبتوں سے آزاد ہونے کی دلیل ہے۔
Madina Dekhna Ki Tabeer
اگر کوئی خواب میں مدینہ منورہ دیکھے اور اس میں جائے. تو یہ دین و دنیا کی بھلایاں حاصل ہونے کی دلیل ہے. اور اِس كے علاوہ توبہ اور مغفرت کی بشارت اور خوشخبری ہے. اور بعض معبرین فرماتے ہیں کہ خواب میں مدینہ کو دیکھنا. چند باتوں کی نشانی ہے. 1 امن 2 مغفرت 3 نجات 4 فکر و غم کا زیوال 5 خوشگوار زندگی کا حصول. اور بعض یہ بھی فرماتے ہیں کہ خواب میں مدینہ کی زیارت کرنا علم كے اندر ترقی حاصل ہونا دین و دنیا کی بہتری پانے اور مدینہ منورہ کی زیارت ہونے کی علامت ہے۔
Kaaba Ka ghilaf Dekhna
خواب میں کعبہ کا غلاف دیکھنا خیر و بھلائی مقام و عزت کی دلیل ہے
مزید تعبیرات
Khwab Mein Janamaz Dekhna Kaisa Hai
Khana Kaba Ke Samne Dua Mangna
اگر کوئی خواب میں خانہ کعبہ کو دیکھ کر اس كے سامنے دعا مانگتا ہے. تو یہ اِس بات کی دلیل ہے کہ جو بھی دعا مانگی ہے اس كے پورا ہونے کی نشانی ہے. خوشی ملنے کی اور خیر و برکت پانے کی علامت ہے۔
Kaaba Ka Darwaza Dekhna
اگر کوئی خواب میں خانہ کعبہ کا دروازہ دیکھتا ہے تو یہ غلبہ بلندی اور کامیابی كے نصیب ہونے کی علامت ہے.اور اگر دروازہ کھلا ہوا دیکھا اور اپنے آپ کو اندر جاتے ہوئے دیکھا.تو حج کی سعادت نصیب ہونے کی دلیل ہے
Khana Kaba Mein Namaz Parhna
اگر کوئی اپنے آپ کو خواب میں کعبہ میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھتا ہے تو یہ اِس بات کی دلیل ہے كہ یہ امن كے اندر داخل ہو گا سلامتی كے اندر داخل ہو گا اللہ کی رحمت میں داخل ہونا اور اپنے دشمنوں سے محفوظ رہنے کی علامت ہے۔
Haram Shareef Dekhna
حرم امن کی جگہ ہے اگر کوئی خواب میں حرم شریف کو دیکھتا ہے تو دلیل ہے كے غمے دنیا سے نجات ہو گی اور خوشحالی نصیب ہو گی .دنیا كے جتنے غم اور پریشانیاں ہوں گی ساری کی ساری ختم ہو جائیں گی اور اس كے نصیب میں خوشحالی ہو گی . اور حج اس کو نصیب ہو گا۔
اچھا خواب نعمتِ خدا وندی
حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا ےیا رسول اللہ بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابی ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔
اس حدیث شریف معلوم ہوا کہ سچا خواب رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔
Passionate dream interpreter and blogger, dedicated to unraveling the mysteries of the subconscious mind through insightful articles on dream interpretation. With a deep fascination for the realm of dreams, I strive to provide clarity and meaning to the enigmatic world of nocturnal visions. Join me on a journey to explore the profound significance hidden within our dreams.