@Khawab mein masjid dekhna is ki bhot si tabeerein hein. Misal ke tor par khwab mein masjid dekhna masjid abad dekhna, masid purani aur weran dekhna . Agr koi khwab mein masjid dekhe to ye is bat ki alamat hei. Wo bnda deen dar aur parhez gar ho ga aur neki ki taraf rageb ho ga . Aur agr khwab mein koi bnda masjid ko abad dekhe to khwab dekhne wala deendar ho ga. Aur islam ka khadem ho ga aur burai se nijat paye ga . Agr us ne masjid boosida aur siksta masjid dekhi hei to deen mein khrabi paye ga aur museebat mein girftar hoga yani us ko koi museebat pesh aye gi
Masjid Dekhna in Hindi
حضرت جافر صادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ كہ خواب میں مسجد کا دیکھنا۔ گیارہ وجہ پر ہے۔ 1بادشا۔ 2 قاضی۔ 3 عالم۔ 4 رئیس۔ 5 امام۔ 6 خطیب۔ 7 مئوذن۔ 8 امیر۔ 9 خیر برکت۔ 10 عورت سے شادی کرنا۔ 11 نیکی کرنا۔اگر کوئی خواب میں مسجد دیکھتا ہے۔ تو اس كے دین دَار اور پرہیز گار ہونے کی علامت ہے۔ اور خواب دیکھنے والا نیکی کی طرف راغب ہو گا۔
Masjid Ki Sfai Karna
خواب میں مسجد کی صفائی کرتا ہے۔ تو یہ اِس بات کی دلیل ہے۔ كہ وہ بندہ گناہوں سے دور ہو گا۔ دین اسلام کا خادم ہو گا۔ اور جہاں میں عزت اور بزرگی حاصل کرے گا۔
Masjid e Nabvi Dekhne Ki Tabeer
اگر کسی نے خواب میں مسجد نبوی کو دیکھا ہے یا مدینہ منورہ کو دیکھا ہے. یا اسی طرح خواب میں روزے رسول کو دیکھا ہے۔ تو یہ خواب بہت ہی مبارک ہے. اگر تو کسی نے خواب میں مدینہ دیکھا ہے تو یہ اِس بات کی علامت ہے كہ خواب دیکھنے والا اپنے زندگی میں امن اور سکوں کو کو حاصل کرے گا. کیوں کہ مدینہ منورہ کا تعلق امن كے ساتھ ہے اور خوف كے جانے كے ساتھ ہے كہ خوف ختم ہو جاتا ہے. اور مدینہ كے اندر پرسکون ہو جاتا ہے۔
Madeena Mein Dakhil Hona
انسان اور اسیطرح کوئی بندہ اگر خواب میں دیکھے كے وہ مدینہ كے اندر داخل ہوتا ہے تو یہ اِس بات کی دلیل ہے كے اس سے اس کا غم دور کر دیا جائے گا. اور وہ امن اور سکون كے اندر داخل ہو گا اور زندگی اس کی پر سکون ہو گی۔
اور اگر کوئی بندہ خواب میں اپنے آپ کو مسجد نبوی میں دیکھتا ہے تو اِس کی 2 تعبیریں ہیں 1مسجد نبوی كے اندر داخل ہونا خیری کثیر کو حاصل کرنا ہے اور مسجد نبوی كے اندر داخل ہونا اجر عظیم کو حاصل کرنا ہے اگر کوئی انسان مسجد نبوی میں آگیا تو تو وہ بندہ اللہ کی رحمت میں آگیا اور اِس كے لیے ثواب اور اَجْر بہت زیادہ ہے۔
Masjid Mein Wuzu Karna
اگر کوئی بندہ اپنے آپ کو خواب میں وضو کرتے ہوئے دیکھے تو یہ اِس بات کی دلیل ہے كے وہ خواب دیکھنے والا امانت دار ہو گا یا نیکی کرے گا اور گناہوں سے توبہ کرنے کی علامت ہے اور اگر کسی نے اپنے آپ کو مسجد میں وضو کرتے ہوئے دیکھا تو یہ اِس بات کی علامت ہے كہ خواب دیکھنے والے کو مال ملنے اور مال کی خوش خبری ملنے کی علامت ہے۔
Masjid e Haram Dekhna
خواب میں میں مسجد حرام دیکھنا یعنی خواب دیکھنے والا اپنے آپ کو مسجد حرام میں دیکھتا ہے. یا مسجد حرام دیکھتا ہے اگر تو وہ اپنے آپ کو مسجد حرام میں دیکھتا ہے تو یہ اِس بات کی دلیل ہے كہ خواب دیکھنے والے کو اللہ پاک اس کو ہر آنے والی افاتوں سے ماموں فرمائے گا یعنی وہ آفاتوں سے محفوظ ہو جائے گا اور اگر کوئی بندہ خواب میں مسجد حرام دیکھتا ہے یعنی خانہ کعبہ دیکھتا ہے تو یہ اِس بات کی دلیل ہے وہ غم دنیا سے نجات حاصل کرے گا اور خوش حالی نصیب ہو گی دنیا کی تمام پریشانیاں اور غم سب ختم ہو جائیں گے اور اس كے نصیب میں خشحالی ہو گی۔
Madrasa Dekhna
مدرسہ دیکھنے کی مختلف تعبیریں ہیں. مدرسہ دیکھنا یا مدرسہ آباد دیکھنا یا پھر مدرسہ میں پڑھنا اگر کسی نے خواب میں مدرسہ دیکھا تو یہ اِس بات کی علامت ہے کہ خواب دیکھنے والا ذلت اور حقارت اور لالچ اور زندگی سے تنگ ہو گا یا پھر خوف اور گھبراہٹ کی بھی علامت ہے یا پھر خواب میں مدرسہ دیکھنا اعلی منصب کی بی دلیل ہے اسیطرح خواب میں مدرسہ آباد دیکھنا یہ اِس بات کی علامت ہے كے ملک میں تعلیم عام ہو گی اور خواب دیکھنے والا علم حاصل کرنے کی کوشش کرے گا اور اگر اس نے خواب دیکھا كے وہ مدرسہ میں پڑھتا ہے تو یہ اِس بات کی علامت ہے كے وہ بندہ ھدایت پائے گا اور اس کی معلومات میں ازافہ ہو گا۔
مزید تعبیرات
@Khwab Mein Beta Paida Hone Ki Tabeer In Urdu
Khwab Mein Khajoor Khana Ki Tabeer in Urdu
Masjid Ke Imam Ko Dekhna
امام کو دیکھنا یا امام بننا اِس خواب كے بارے میں حضرت مولانا ابن سرین رحمۃاللہ علیہ نے اِس کی مختلف تعبیریں بیان کی ہیں. اگر کوئی بندہ اپنے آپ کو خواب میں امام بنا ہوا دیکھتا ہے. اور یہ شخص حقیقت میں امام نہیں تھا تو اِس کی تعبیر یہ ہے کہ یہ خواب دیکھنے والا شخص سردار بنے گا. اور عزت پائے گا. اگر کوئی بندہ خواب میں کسی امام کو دیکھتا ہے تو یہ اِس بات کی علامت ہے۔ كہ یہ خواب دیکھنے والا امام کی قدر اور روتبہ كے برابر عزت اور شرف حاصل کرے گا. اور کوئی بندہ خواب میں امام سے ملاقات کرتا ہے تو اِس کی تعبیر یہ ہے كے یہ خواب دیکھنے والا بندہ حکومت عدل علم بزرگی امن اور راحت پائے گا۔
Masjid Me Namaz Parhna
اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو مسجد میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھتا ہے. تو یہ اِس بات کی علامت ہے كہ خواب دیکھنے والا سعادت دارئین حاصل کرے گا. اور اس کا دِل مسرور ہو گا دین اور دنیا کی دولت پائے گا. اور اگر کوئی شخص خواب میں اَذان دیتا ہے. تو یہ اِس بات کی علامت ہے کہ خواب دیکھنے والے کو مال بے حساب ملے گا. اور اس کا انجام اچھا ہو گا اور حج اور زیارت نصیب ہو گی
Passionate dream interpreter and blogger, dedicated to unraveling the mysteries of the subconscious mind through insightful articles on dream interpretation. With a deep fascination for the realm of dreams, I strive to provide clarity and meaning to the enigmatic world of nocturnal visions. Join me on a journey to explore the profound significance hidden within our dreams.
2 thoughts on “Khwab Mein Masjid Dekhna Ki Tabeer In Urdu”