Khwab Mein Cheeta Dekhna Ki Tabeer

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Cheeta Dekhna Ki Tabeer. Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Cheeta Qawi Aur Mazboot Dushman Hota Hai. Aur Dushman Ke Sath Jhagra Ho Ga Pareshani Ziyada Hogi. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Cheeta Dekhnah Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیتا قوی اور مضبوط دشمن ہوتا ہے۔خواب میں چیتا دیکھنا دشمن کے ساتھ جھگڑاہوگاپریشانی زیادہ ہوگی۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیتے کو دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، قوی دشمن ۔ دوم ، دشمن سے مال پانا ، سوم ، بادشاہ کا خوف ۔

Cheete Se Jang Karna

اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ چیتے کے ساتھ جنگ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے دشمن کے ساتھ جھگڑا کرے گا اوردشمن کو غلبہ اور فتح ہوگی ۔ یعنی اگر چیتا اس پر غالب رہا تو دشمن غالب ہو گا ۔ اور اگر وہ چیتے پر غالب آیا تو وہ دشمن پر فتح یاب ہو گا۔ خواب میں چیتا دیکھنا بہادر بردبار اور عقلمند قوت والا حوصلہ مندہوگا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ چیتے کے ساتھ جنگ کرتا ہے اور ایک دوسرے پر کوئی بھی غالب نہیں آیا ہے تواس امر کی دلیل ہے کہ بادشاہ سے اس کو بڑا خوف پہنچے گا یا سخت بیماری پائے گا اور اس کے بعد شفاء ہوگی۔

Cheete Ka Gosht Khana

اوراگر خواب میں دیکھے کہ چیتے کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ جنگ اور جھگڑوں میں پڑے گا۔ لیکن آخر کار فتح یاب ہو گا۔ اور شرف و بزرگی حاصل کرے گا۔

Cheete Par Sawar Hona

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر چیتے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا اور دشمن کو مغلوب کرے گا ۔

Shir Ka Cheete Ko Khana

اوراگر خواب میں دیکھے کہ شیر چیتے کو کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دشمن سے خوف پہنچے گا اور نتیجہ امن ہوگا۔

Cheete Ka Chambra Lena

اوراگر خواب میں دیکھے کہ چیتے کا چمڑا یا ہڈی یا بال اس نے لئے ہیں ۔ یا کسی کو دیے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر دشمن کا مال پائے گا۔

Cheete Ko Marna

اوراگر کوئی خواب میں دیکھےکہ چیتے کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ اسلام سے منہ پھیرے گا اور اس کو کچھ خیر نہ ہو گی۔

Cheete Ka Shikar Karna

اگر کو خواب میں چیتے کا شکار کرتا ہے تودلیل ہے کہ بردباربہادر ہوگا۔ اور کمینہ خصلت دشمن پرفتح پائےگا۔ خواب میں چیتےکوپکڑنا کسی دشمن کےساتھ صحبت وملاقات کرےگا۔ اگر دیکھے کہ چیتا اس سے بھاگ گیاہے تودلیل ہے کہ دشمن اس سے بھاگ جائےگا

مزید تعبیرات

Khwab Mein Hajj Par Jane Ki Tabeer In Urdu۔

Cheetah Ka Hamla Karna

اگر کوئی خواب میں دیکھتاہے کہ چیتا حملہ کررہاہے تو دلیل ہے کہ سخت دشمن پر غلبہ پائےگا۔ اور اس سے دوستی نہیں پائےگا۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page