Khwab Mein Beta Paida Hone Ki Tabeer In Urdu

Is Article main ap parhen gy Khwab Mein Beta Paida Hone Ki Tabeer in urdu or hindi. Is k sath sath beti paida hony ki tabeer. Dunya ka her insan mard ho ya aurat shadi kay baad bachoon ka khawahishmand hota hay. Magar aksariyat yeh bhee chahti hay keh un ki pehli aulad beta ho. Isi khawahish kay tanazur main betay ki paidaish ka khawab daikhna bhi aik fitri amal hay. Lekin yad rakhna ho ga keh khawab main betay ki paidish ka khawab zarori naheen keh khawahishat ki amli taabeer kay mutabiq ho. Yahan is hawalay say mukhtalif mufakireen kay khialat paish kiay ja rahay hen. Mazeed parhen gy ap jesa k khwab mein delivery hone ki tabeer wagerah. Read Spiritual meaning of new born baby. khwab mein beta dekhna۔ khwab mein beta paida hona۔ aur khwab mein larki ka paida hona Khwab Mein Beti Paida Hona.

Khwab Mein Beta Paida Hone Ki Tabeer In Hindi

बच्चों के लिए प्यार एक स्वाभाविक बात है और हर इंसान यौवन के बाद शादी करना चाहता है और शादी के बाद बच्चे पैदा करना चाहता है
लेकिन सामान्य तौर पर पुत्र का जन्म हर माता-पिता की पहली इच्छा होती है।लेकिन सपने में पुत्र का जन्म देखने का व्यावहारिक और वास्तविक जीवन में कोई निश्चित अर्थ नहीं होता है।बल्कि इस बारे में विद्वानों के मत काफी भिन्न हैं। यह।



بچوں سے محبت ایک فطری امر ہے.  اور ہر انسان بلوغت کے بعد شادی اور شادی کے بعد بچوں کی پیدائش کاخواہشمند ہوتاہے. مگر عام طور پر بیٹے کی پیدائش ہر ماں باپ کی اولین خواہش ہوتی ہے. مگر خواب میں بیٹے کی پیدائش دیکھنے کایقینی مطلب عملی وحقیقی زندگی میں بعینہٖ نہیں ہوتا۔بلکہ اس بارے میں معبرین کی آراء کافی مختلف ہیں۔

حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ اپنی معروف کتاب تعبیرالرویاء میں لکھتے ہیں کہ اگر خواب میں بیٹے کی پیدائش نظرآئے تو یہ علامت ہے کہ بیٹی پیدا ہو گی.  اور اگرخواب دیکھے کہ بیٹی پیدا ہوئی ہے۔تویہ دلیل ہے کہ بیٹا پیدا ہوگا. علامہ جابرمغربی رحمہ اللہ  فرماتے ہیں اگر خواب میں دیکھاکہ بیٹاپیداہوا مگراسے کوئی لے گیاتو  صاحب خواب بیمار ہو گا.  حضرت اسمٰعیل اشعت رحمتہ اللہ فرماتے ہیں . اگرخواب میں دیکھے کہ کسی نے اسے بچہ پکڑایا۔یا کہیں پرپڑاہواپایا۔تو علامت ہے کہ غیرمتوقع جگہ سے نفع ملے گا۔

Khwab Mein Beta Paida Dekhna In Urdu

اگر کوئی غیرشادی شدہ لڑکی خواب میں بیٹے کی پیدائش دیکھے تو اسے اپنے مستقبل کیلئے فکر مند ہوناچاہئیے. کیونکہ یہ خواب اس کی پاکیزگی کے متاثر ہونے کاخطرہ بیان کررہاہے. جبکہ کچھ معبرین اسے صاحبِ خواب لڑکی کی جلد شادی سے تعبیر کرتے ہیں۔ اسی طرح کسی خاتون کے خواب میں بیٹے کی پیدائش اس کے مستقبل کے منصوبوں میں کامیابی کی دلیل سمجھتے ہیں.  کیونکہ ان کے نزدیک ایک بیٹا مستقبل کے چیلینجز سے مقابلہ کی علامت ہے.

اگر کوئی خواب دیکھے کہ بیٹا پیدا ہواہے تو یہ اس کوکسی بڑی خوش خبری یا وراثت میں سے حصہ ملنے کی علامت بھی ہوسکتاہے.  بعض افراد کو بیٹے کی پیدائش پر مبنی خواب کانظر آنا ان کے حالات زندگی میں بہتری اور مثبت تبدیلی کااشارہ ہوتاہے. جو کاروبار،صحت، رشتہ وغیرہ کے بارے میں پیش آسکتی یے۔

کسی شادی شدہ خاتون کاخواب میں بیٹے کی پیدائش دیکھنا اس کے حاملہ ہونے کی خبر ہوسکتا ہے.  کوئی شخص خود کوپیداہوتادیکھے تویہ اس کی بدکاری کے عملی نتیجہ سے تنبیہ کی اطلاع ہوسکتاہے.  اگرکوئی غیرشادی شدہ لڑکی خواب میں دیکھے کہ اس نے پانی میں بچہ پیداکیاہے تو یہ خواب اس کی پاکدامنی کودرپیش خطرہ کی نشانی ہے. یادوسری صورت میں جلدہی اس کی شادی ہونے کی دلیل ہے۔

Borrhi aurat ka khawab main bacha paida karna

  اگر کوئی بوڑھی عورت خواب میں بچے کو جنم دے، تو یہ اس کیلئے بیماری کی دلیل ہے. کیونکہ یہ ایک فطری سی بات ہے کہ بڑھاپا بذات خود پریشان کن مرحلہ ہے. اور ایسی حالت میں کسی عورت کاوضع حمل کے عمل سے گذرنا مزید موجب تکلیف ہوگا. اسی لیے ایسا خواب بیماری کی دلیل بتایاگیاہے۔

Aik say zayed bchoon ki paidaish ka khawab daikhna.

اگر کوئی مرد اپنے خواب میں اپنے سامنے زیادہ تعداد میں بچوں کی پیدائش کاعمل دیکھتاہے.  تو بعض معبرین اسے مثبت تبدیلی اور اچھی علامت گردانتے ہیں. جو اس کے بہتر مستقبل کی وجہ ثابت ہوسکتاہے۔

جبکہ بعض دیگر معبرین کسی عورت کے ایسے خواب کو جس میں وہ اپنے ہاں ایک سے زائد بچوں کی پیدائش دیکھے۔اس کی زندگی میں پیش آنے والے مشکل حالات سے تعبیر کرتے ہیں۔

Khwab Mein Beti paida Hone Ki Tabeer

بیٹی پیدا ہونا . حضرت ابن سیرین  رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے كہ خواب میں لڑکی کا دیکھنا شادی اور خوشی ہے. اگر خواب دیکھا كے اس یہاں لڑکی پیدا ہوئی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے یا بخشی ہے تو دلیل ہے كہ لڑکی كے جمال اور خوبی كے موطابق اس کو مال اور نعمت ملے گا اور اس کو خوشی حاصل ہو گی اور اگر دیکھے كے اس کی لڑکی مر گئی ہے اِس کی تعبیر اول كے خلاف ہے. اور اگر خواب دیکھا كے اس نے اپنی لڑکی کسی کو دی ہے تو دلیل ہے اس سے اس آدمی کو خوشی ملیی گی

Khwab Mein Bachi Dekhna Ki Tabeer

بچی کا دیکھنا خوشی کی طرف اشارہ ہے كہ ایسا خواب دیکھنے والے کو کوئی خوشی ملے گی. بہت اچھا خواب ہے۔

Khwab Mein Kanwari Larki Ka Bacha Dekhna

کنواری لڑکی کا اپنے ہاں بچہ دیکھنا . اِس خواب کی بہت سی صورتیں ہیں مثلاً خواب میں بچہ دیکھنا. یا خواب میں بچے کو اپنی گودمیں اٹھانا یا خواب میں اس نے بچے کو ویسے اٹھایا ہے یا بچے کو دودھ پلایا ہے یا خواب میں اس کو کسی نے بچہ دیا ہے تو ان ساری صورتوں کی تعبیر بہت اچھی ہے كہ اللہ پاک اِس لڑکی کو نکاح جیسی نعمت عطا فرمائیں گے اور شادی كے بعد اولاد جیسی نعمت سے بھی نوازیں گے.

Murday say bacha paida honay ka khawab daikhna

اگر کوئی خواب میں کسی فوت شدہ مرد یاعورت کابچہ پیداہونادیکھے تو یہ بہت اچھی علامت ہے. اور میت کیلئے جاری صدقہ و نیک اعمال کی قبولیت اور ایصال ثواب میت تک پہنچنے کی دلیل ہے۔

Mukhtalif nasal ka bacha paida karnay ka khawab daikhna.

 اگر کوئی دیکھے کہ اس نے اپنی ساخت وہیئت سے الگ تھلگ کسی مختلف نسل کے بچے کو جنم دیاہے۔ تو یہ علامت ہے کہ  اپنے رشتہ کے معاملہ

میں اختلاف کوبرداشت کرے گا۔

Bahot chootay bachay ki paidaish ka khawab  dekhna

Khwab Mein Beta Paida Hone Ki Tabeer In Urdu

  بہت ہی چھوٹے بچے کی پیدائش کاخواب دیکھنا اس امر کی دلیل ہے کہ صاحب خواب اپنے جذبات کو دوسروں سے مخفی رکھ رہاہے. اور اپنے معاملات میں کسی دوسرے فرد کی شراکت قبول نہیں کرپارہا۔بلکہ اپنے معاملات میں خود سے ہی سب فیصلے کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Aam Dekhna Ki Tabeer In Urdu
Khwab Mein Khajoor Khana Ki Tabeer in Urdu

Khawab main ajeeb bacha ki paidaish daikhna

خواب میں عجیب الخلقت اور شیطانی بچے کو جنم دینا.  صاحب خواب کے  کسی ایسے منصوبے کے بارے پائے جانے والے اس  خوف واندیشہ کی دلیل ہے کہ جواسے منصوبے کی کامیابی کے بارے لاحق ہے۔

Murda bacha paida honay ka khwab daikhna

 اگر خواب میں مردہ بچہ پیداکیا۔توعلامت ہے کہ کسی بھی منصوبہ پر صاحب خواب کی محنت مکمل رائیگاں ہوئی ہے. اور ناکامی مقدر بننے والی ہے۔

Jurrwan bachoon ki paidaish ka khawab daikhna

 خواب میں اگر کوئی دیکھے کہ جڑواں بچوں کوجنم دیاہے.  تو یہ صاحب خواب کیلئے عملی زندگی میں ترقی کی دوڑ میں مقابلہ کی علامت ہے۔

5 thoughts on “Khwab Mein Beta Paida Hone Ki Tabeer In Urdu”

Leave a Comment

You cannot copy content of this page