Khwab Mein Urna Ki Tabeer

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Urna Ki Tabeer ya Khwab mein fly karna. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khwab Mein Ur Kar Dosri Jgan Jana. To Kisi Ka Khud Ko Urte Hoye Dekhna Ki Tabeer. Is Ke Elawa Khwab Mein Urte Hoye Gir Jana. Khwab Mein asman ki taraf urna. Bager Paron Ke Urna. Khwab Mein Parinde Ki Tranh Urna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Aur Mazeed Khwab Mein Paron Ke Sath Urna. Khwab Mein Na Malom Jagan Ki Taraf Urna. Wagerah.

Khwab Mein Urna Ki Tabeer

خواب میں اُڑْنا بیداری میں سفر کرنے پر دلالت کرتا ہے. خواب میں اُلٹا لیٹ کر اُڑْنا راحت کی دلیل ہے.  مقیم کی لیے اُڑْنا کوئی بہتر نہیں ہے. حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اڑتا ایک وجہ پر ہے۔ اول: سفر دوم:  سوم بزرگی۔ چہارم، تغیر
مال۔ پنجم : مرض الموت پناه بخدا۔
اور اگر دیکھے کہ اپنے بالاخانے سے دوسرے بالا خانے پر اڑا ہے۔تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے کر
دوسری عورت کرے گا یا کنیز خریدے گا. حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ لگام کے ساتھ آسمان پر اڑا ہے. تو حج کی دلیل ہے۔

Khwab Mein Ur Kar Dosri Jgan Jana

اگر یہ خواب غیر شادی شدہ دیکھے تو شادی کی دلیل ہے. اور اگر شادی شدہ دیکھے تو بلند مرتبہ حاصل کرے گا. اور اگر دیکھے کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ اڑتا ہے تو دلیل ہے کہ تقریب سفر کرے گا۔

Khwab Mein Khud Ko Urte Hoye Dekhna

اگر کوئی خواب میں خود کو اڑتے ہوئے دیکھتا ہے. تو عزت و بزرگی پانے کی دولت مندوں میں شامل ہونےکی علامت ہے. وبا اور بلا سے لوگ نجات حاصل کریں گے یا ظالم حاکم سے خلاصی ہو گی۔

Khwab Mein Urte Hoye Gir Jana

اگر کوئی اڑتے ہوئے گر جائے تو بزرگی اور مرتبے سے گرے گا. اور مال کا نقصان ہو گا۔

Khwab Mein Asman Ki Taraf Urna

اور اگر دیکھے کہ سیدھا آسمان کو جانا ہے تو یہ نقصان کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ ہوا میں اس قدر اڑتا ہے کہ آسمان پر جا پہنچا ہے۔
اور اس میں گم ہو گیا ہے اور پھر زمین پر نہیں آیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ دنیا سے بہت جلدی رحلت کرے گایعنی مرے گا۔ لیکن اگر آسْمان میں ہی اڑتا رہا ہے تو کامیاب سفر کی علامت ہے. اور غیب سے مقصد حاصل کرے گا۔

Khwab Mein Bager Paron Ke Urna

حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی ریکھے کہ قبلہ کی جانب سے اڑا ہےاور پھر اپنی جگہ پر آیا ہے۔
تو دلیل ہے کہ سفر سے جلدی واپس آئے گا اور بہت سا نفع اٹھائے گا۔ خاص کر اگر پر بھی رکھتا ہے اور اگر بغیر پر کے اڑتا ہے.  تو دلیل ہے کہ اپنی حالت سے پھرے گا. اور حالت بہتر ہوں گے۔

Khwab Mein Parinde Ki Tranh Urna

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پرندے کی طرح جگہ جگہ اڑتا ہے. تو دلیل ہے کہ بلندی کے مطابق سفر کو جائے گا اور زمین سے اڑنا مرتبہ اور شرف کا پانا ہے

مزید تعبیرات

Khwab Mein Apna Nikah Dekhna Kaisa Hota Hai

Khwab Mein Paron Ke Sath Urna

اگر کوئی خواب میں پروں كے ساتھ اڑتا ہے تو پروں كے اندازے پر اس کو بزرگی اور سرداری ملے گی. اور سفر کرنے کی بھی دلیل ہے اور نیک کام کرے گا. اگر دیکھے کہ پر رکھتا ہے لیکن پرندوں کے پروں کے برخلاف ہیں تو دلیل ہے کہ پیار ہو کر قریب بہ ہلاکت ہو گا. اور آخر کار شفاء پائے گا ۔

Khwab Mein Na Malom Jagan Ki Taraf Urna

اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر سے کسی نامعلوم گھر کی طرف اڑا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آتی ہے اور اس کو چاہئے کہ گناہوں سے توبہ کرے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page