Khwab Mein Kachwa Dekhna Ki Tabeer

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Kachwa Dekhna Ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khwab Mein Kachwa Ghar Mein Dekhna. To Kisi Ka Kachwa Ka Gosht Khana. Aur Is Ke Elawa Kachwa Gobar Mein Dekhna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Aur Mazeed Khwab Mein Kachwa Masjid Mein Dekhna. Aur Ap Parhein Ge Khwab Mein Kachwa Pkarna. Kachwe Se Larna. Aur Bohot Se Kachwe Dekhna. Khwab Mein Kachwe Ka Katna.

Khwab Mein Kachwa Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ کشف کچھوے کو کہتے ہیں اور خواب میں کچھوا دیکھنا مرد زاہد عالم ہے جس کی محبت سے منفعت ہے۔ خواب میں کچھوا نیک عابد مرد ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کچھوے کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ (1) زاهد (2) عالم مرد (3) وہ مرد جو کاموں میں کاریگری کرتا ہے۔

Khwab Mein Kachwa Ghar Mein Dekhna

اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس کچھوا ہے یا اس کے گھر میں آیا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کی زاہد مرد کے ساتھ محبت ہو گی۔

Khwab Mein Kachwa Ka Gosht Khana

اور اگر دیکھے کہ اس نے کچھوے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر علم حاصل کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اس نے کچھوےکو مارا اور اس کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ زاہد شخص کو مغلوب کرے گا اور اس کا مال لے گا اور خرچ کرے گا۔

Khwab Mein Kachwa Gobar Mein Dekhna

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے کچھوا گوبرمیں پایا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی عالم کی محبت میں حاضر ہو گا۔

Khwab Mein Kachwa Masjid Mein Dekhna

اور اگر دیکھے کہ کچھوا مسجد میں یا کسی عزت کی جگہ میں پایا ہے۔ دلیل ہے کہ زاہد ہو گا اور اس کی عالموں اور زاہدوں اور بزرگوں کے نزدیک حرمت ہو گی۔

Khwab Mein Kachwa Pkarna

اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے کچھوا پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ نیک پارسا مرد کا مصاحب ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کچھوے کو پکڑ کر پانی کے باہر خشکی میں ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ زاہد شخص کو کام سے روکے گا اور اس کو نقصان پہنچائے گا۔

Khwab Mein Kachwe Se Larna

اگر دیکھے کہ اس نے کچھوے سے لڑائی کی ہے تو دلیل ہے کہ ایسے ہی مرد سے جھگڑے گا۔

Khwab Mein Bohot Se Kachwe Dekhna

اور اگر دیکھے کہ کسی جگہ بہت سے کچھوے جمع ہوئے ہیں اور شور کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس جگہ عذاب حق آئے گا۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Jin Dekhna Ki Tabeer In Urdu

Khwab Mein Kachwe Ka Katna

اور اگر دیکھے کہ اس کو کچھوے نے کاٹا ہے تو دلیل ہے کہ زاہد مرد کو رنج پہنچے گا۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے

Leave a Comment

You cannot copy content of this page