Khwab Mein Mimbar Dekhna ki Tabeer

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Mimbar Dekhna ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khwab Mein Mimbar Par Bethna. To Kisi Ka Khwab Mein Badshah Ko Mimbar Se Girana. Aur Is Ke Elawa Khwab Mein Badshah Ka Mimbar Par Charhna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Aur Mazeed Khwab Mein Mimbar Par Charhna . Aurat Ka Khud Ko Mimbar Par Dekhna . Khwab Mein Mimbar Se Grana.

Khwab Mein Mimbar Dekhna ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں منبر سلطان اہل اسلام ہے۔ اور جو خیر اور شر منبر میں دیکھی جائے اس کی تاویل سلطان پر واقع ہوتی ہے۔ منبر کی تعبیر سلطان العرب جماعت اسلام اور وہ مقام کریم ہے۔ جس کا اللہ نے اپنی کتاب میں ذکر کیا ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں منبر کو دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔ (1) بادشاہ (2) قاضی (3) امام (4) خطیب (5) پھانسی پر لٹکانا۔

Khwab Mein Mimbar Par Bethna

جو اپنے آپ کو منبر پر بیٹھے ایک باتیں کرتے دیکھے اور اگر وہ منبر پر بیٹھنے کا اہل ہے تو اسے باعزت اور اعلی سلطنت حاصل ہوگئی ور نہ نیک شہرت ملے گی۔

Khwab Mein Badshah Ko Mimbar Se Girana

اگربادشاہ دیکھے کہ اسے نیچے گرایا گیا ہے یا اسے زبر دستی منبر سے اتار دیا گیا یا اس کا منبر ٹوٹ گیا ہے تو یہ موت کی علامت ہے یا بیداری میں زوال سلطنت کی دلیل ہے۔

Khwab Mein Badshah Ka Mimbar Par Charhna

اور اگر بادشاہ دیکھے کہ منبر پر چڑھا ہے اور منبر گرا یا ٹوٹا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہی سے معزول ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ منبر پر چڑھا ہے۔ اور پورا خطبہ پڑھ کر نیچے اترا ہے۔ دلیل ہے کہ خطبات سے معزول ہو گا۔

Khwab Mein Mimbar Par Charhna

اور اگر دیکھے کہ وہ منبر پر چڑھا ہے اور حکمت و علم کا خطبہ پڑھا ہے۔ اگر اہل علم میں سے نہیں ہے دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا اس کے خویشوں میں سے کوئی عالم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ منبر پر شعر پڑھے ہیں یا خلاف شریعت باتیں کی ہیں۔ دلیل ہے کہ اہل اسلام میں بدینی اور بدعت کی باتوں سے رسوا ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کو پھانسی پر لٹکائیں گے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ منبر پر چڑھا ہے۔ دلیل ہے کہ عالم اور مصلح اور دیندا ہو گا اور بزرگی اور عزت اور مرتبہ پائے گا۔ اور اگر مفسد ہے تو اس کو چوری میں پکڑ کر پھانسی پر لٹکائیں گے۔ اور جس قدر منبر بڑا اور پاکیزہ دیکھے گا اسی قدر عزت اور مرتبہ پائے گا۔

Khwab Mein Aurat Ka Khud Ko Mimbar Par Dekhna

اور اگر عورت دیکھے کہ منبر پر لوگوں کو علم اور حکمت کی باتیں سناتی ہیں۔دلیل ہے کہ رسوا ہو گی کیونکہ عورتوں کے لئے حکمت اور علم کا خطبہ پڑھنا۔ لوگوں کے درمیان روا نہیں ہے۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Kachwa Dekhna Ki Tabeer

Khwab Mein Mimbar Se Grana

اور اگر دیکھے کہ منبر پر سے گرا ہے خواہ عالم ہو یا جاہل۔ دلیل ہے کہ عزت سے کرے گا اور لوگوں میں ذلیل اور رسوا ہو گا۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے

Leave a Comment

You cannot copy content of this page