Khwab Mein Jhula Dekhna ki Tabeer

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Jhula Dekhna ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khwab Mein Jhule Par Bethna. To Kisi Ka Khwab Mein Jhula Jhulna. Is Ke Elawa Khwab Mein Jhula Kharidna. Khwab Mein Jhule Se Girna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Mazeed Khwab Mein Jhula Tootna Ki Tabeer. Wagerah.

Khwab Mein Jhula Dekhna ki Tabeer

خواب میں جھولا دیکھنا راحت و سکون اور مشفق عورت کا بیٹا اور چھوٹی بچی پر دلیل ہے. خواب میں مردوں كے لیے جھولا غم و تکلیف یا قید پر دلالت کرتا ہے. کنوارے كے لیے خواب میں جھولا بیوی ہے اور عورت كے لیے لڑکا ہے. خواب میں جھولا دیکھنا فکر و الم سینے کی تنگی اور آہو بکا کی بھی دلیل ہو سکتا ہے۔
اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ جھولا خواب میں آرامگاہ اور عزت اور مرتبہ ہے۔
اس کے لئے جو اس قابل ہے ورنہ قید خانہ اور حبس ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں جھولا آٹھ وجہ پر ہے: (1) آسانی اور راحت (2) عیش (3) عزت (4) دولت (5) مرتبہ (6) امن (7) مہربان کنیز (8) عورت اور عورتوں کے لئے جھولا دیکھنا چار وجہ پر ہے: (1) قید خانہ (2) تنگ جگہ (3) غم و اندوہ (4) رنج اور محنت۔

Khwab Mein Jhule Par Bethna

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ جھولے میں بیٹھا ہے اور صاحب خواب اس قابل بھی ہے تو راحت اور آسانی اور عیش خوش پر دلیل ہے اور خوف اور دہشت سے امن میں رہے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ جھولے میں بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ مہربان عورت ملےگی یا خوبصورت کنیز خریدے گا۔

Khwab Mein Jhula Jhulna

عیش و راحت حاصل ہو دولت دنیا ملے امن وا آرام پائے۔ خواب میں جھولا جھولنا خواب دیکھنے والے کی بد اعتقادی اور دینی کمزوری کی دلیل ہے۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Gaye Dekhna Ki Tabeer In Urdu

Khwab Mein Jhula Kharidna

خواب میں دیکھا کہ اس نے بچے كے لیے جھولا خریدا ہے یا وہ خود اس جھولے میں ہے. تو دلیل ہے کہ اسے خیر و برکت حاصل ہو گی. اور اس كے ہاتھوں نیک کام ہوں گے۔

Khwab Mein Jhule Se Girna

اور اگر دیکھے کہ جھولے سے گرا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ یعنی کوئی ڈر اور خوف پہنچےگا۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page