Is article main ap parhen gy Khwab Mein Gaye Dekhna Ki Tabeer In Urdu ya hindi.
امام جعفرصادق ؒ نے لکھاہے۔کہ گائے کاخواب میں دیکھنا 6 وجہ سے ہے۔1۔حکومت۔2۔بزرگی۔3۔مال۔4۔ریاست۔5۔سال۔6۔نیکی
علامہ ابن سیرینؒ نے لکھاہے کہ گائےکاخواب میں دیکھنا رزق اور نعمت کی فراوانی ہے جو اسی سال میں حاصل ہوگی۔ مگر گائے دبلی اور کمزور ہوتو تعبیر اس کے الٹ سمجھی جائے گی۔گائے کاگوشت دیکھنایاکھانا بھی رزق میں برکت کی دلیل ہے۔اور چمڑا بھی مال کی علامت ہے۔ خواب میں گائے کا دودھ نکالنا یا پینا بھی رزق میں برکت کی دلیل ہے۔
Khwab Mein Gaye Dekhna Kaisa Hai
اگرایسا خواب غلام یاقیدی دیکھے تو آزادی پائے گا۔اگر درویش دیکھے تو مالدار بننے کی دلیل ہے۔ اگر آزاد مرد دیکھے تو دلیل ہے کہ لوگوں سے بے نیاز ہوگا۔اور اگر ذلیل دیکھے تو عزت پائے گا۔اور گائے کو حاملہ دیکھے تو امیدواری کی دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ گائے اس سے بات کرتی ہے۔یادیکھے کہ گائے اس کے پاس آئی ہے۔تو علامت ہے کہ رزق میں فراخی ہو گی۔
اگردیکھے کہ فربہ گائے یابیل کوگوشت خریداہے۔دلیل ہے کہ مالدار عورت سے شادی کرے گا۔ اگر دیکھے کہ گائے نے اس سے منہ پھیرا ہے یا گائے پر سوار تھا نیچے گرگیاہے۔تو یہ علامت ہے کہ اسی سال میں حالات کی خرابی کاشکار ہوگا۔اور مالی نقصان اٹھائے گا۔یا کسی معاملہ میں ذلت اٹھائے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس کی زمین میں گائے جگالی کرتی ہے۔تو علامت ہے کہ اس سال میں بہت سا مال پائے گا۔اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں اچانک گائے آئی ہے۔تو یہ علامت ہے کہ بہت نفع اٹھائے گا۔
Khwab Mein Kali Gaye Dekhna Ki Tabeer
گائے کوسال کی علامت قراردیاگیاہے۔اس اعتبار سے کالی گائے علامت ہے کہ سال بھاری گذرے گا
Khwab Mein Safed Gaye Dekhna ki Tabeer
سفید رنگ بزرگی اور نیکی کی علامت ہے۔خواب میں سفید گائے نیک اعمال میں توفیق کی دلیل ہے۔
Khwab Mein Red Cow Dekhna
سرخ رنگ عورتوں کیلئے خوشی اور مردوں کیلئے رنج وغم کی علامت ہے۔اسی اعتبار سے سرخ گائے کی تعبیر بھی مختلف ہوگی۔
Khwab Mein Gaye Zibah Dekhna
خواب میں گائے کے ذبح کودیکھنا بے گناہ لوگوں کے کسی مصیبت میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔
Khwab Mein Gaye Ka Sar Dekhna
خواب میں گائے کاسر دیکھنے کو بعض علماء نے مال وزر کے حاصل ہونے کی علامت قرار دیاہے۔جبکہ بعض نے اسے نقصان سے تشبیہہ دی ہے۔
Khwab Mein Gaye Ka Hamla Dekhna
خواب میں گائے کاحملہ دیکھنا یاگائے سے لڑائی دیکھنا علامت ہے کہ اسی سال کے دوران کسی بھی عورت کے ساتھ جھگڑا پیداہوگا۔اور پریشانی اٹھائے گا۔
اگردیکھے کہ گائے نے کاٹا ہے۔تویہ دلیل ہے کہ اپنے عیال میں سے کسی سے نقصان پہنچے گا۔
Khwab Mein Gaye Se Darna
خواب میں گائے سے ڈرنا۔ خواب میں گائے سے ڈرنا اسی سال کے دوران کسی رنج وغم کی علامت بھی ہوسکتاہے۔اور مال سے محرومی بھی ہوسکتی ہے۔
Is article main aam tor pr pochy jany waly sary swalat ka jwab dia gia Jaisa k
- Gaye Dekhna Kaisa Hota Hai
- Khwab Mein Gaye Dekhny Ki Tabeer Bataye
- Khwab Mein Cow Dekhna Ki Tabeer In Urdu
- khwab mein gaye zibah hote dekhna
Kisi bhi qisam ki tabeer k liye comment kejiye Jazak Allah.