Khwab Mein Bacha Dekhna Kaisa Hai in Urdu

khwab mein bacha dekhna kaisa hai in urdu. Khwab mein bachay ka dekhna aik aam muamila hay. Aur akser afrad ko aisa khwab dikhai deta hay. Aur bchoon ka khwab mein nazar aana baaz aoqat musbat aur manfi alamat per mabni ho sakta hay. Bachay ko khwab mein dekhna kon kon si alamton ka hamil ho sakta hay.yeh kafi taweel unwan hay. Magar mumkina tor per paish aanay walay halat ka kuch andaza is article men paish kiaja raha hay.

Khwab Mein Bacha Dekhna Ki Tabeer in Urdu

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ  فرماتے ہیں. کہ خواب میں جو اپنی بیٹی نومولود دیکھے۔دلیل ہے کہ راحت وبرکت اورکنبہ سےخوشی پائے گا. اورجونومولود بیٹا دیکھےتواسکی لڑکی پیدا ہو گی۔حضرت اسمائیل اشعت رحمتہ اللہ علیہ نے فرماتے ہیں.  اگر کسی کو کسی جگہ لڑکا پڑادکھائی دے۔ یا کوئی اسے لڑکادے۔تو علامت ہے کہ ایسی جگہ سے کوئی چیزملے گی۔جہاں سے امید نہ ہوگی.   علامہ ابن سیرینؒ خواب میں بچہ (نر) دیکھنے کو کمزور دشمن سے تعبیرکرتے ہیں۔جودوست کےروپ میں دشمنی کرتا ہے. اورایساخواب کسی پریشانی کی علامت ہوسکتاہے. جبکہ خواب میں بچے کواٹھاناذمہ داری لینےپرتاویل ہے.  اگر کنواری لڑکی خواب میں بچہ دیکھے۔تو یہ اس کی شادی قریب آنےکا اشارہ ہے۔

 شادی شدہ عورت خواب میں بچہ دیکھے۔تویہ آنیوالے تکالیف کی نشاندہی کرتا ہے. کوئی شخص اگرخواب میں بچہ دیکھے۔تویہ اس کےکاروباراور رزق میں اضافہ کی دلیل بھی ہوسکتاہے. اور یہ خواب عزت میں اضافہ کی علامت بھی ہوسکتاہے. ابن شاہین خواب میں خوبصورت بچہ دیکھناراحت و خوشی اور کامیابی کی طرف اشارہ بتاتے ہیں. جبکہ بدصورت بچہ دیکھنامخالف یا دشمن کی نشانی قرار دیتے ہیں. اسی طرح ابن شاہین خواب میں چھوٹے بچے کواٹھانے کی تاویل غم  اور تکلیف سے کرتے ہیں۔

Hamla Aurat Ka Khwab Mein Bacha Dekhna

حاملہ عورت کاخواب میں بچہ دیکھنا ممکنہ طور پر پیدائش کے عمل سے گذرنے کاخوف بھی ہوسکتاہے. جبکہ پیدائش کے آنے والے عمل کے نتیجہ میں بیٹی یابیٹے کی پیدائش کی ممکنہ خواہش کااثر بھی.  ابن سیرینؒ کے مطابق اگر حاملہ عورت خواب میں بیٹا دیکھے. تو اس کی بیٹی پیدا ہونے کی علامت ہے۔اور بیٹی کی پیدائش کاخواب بیٹے کی پیدائش کی دلیل۔

Aurat Ka Khwab Mein Bacha Dekhna

اگر کنواری لڑکی خواب میں بچہ دیکھے. تو یہ اس کی شادی قریب آنےکا اشارہ ہے۔شادی شدہ عورت خواب میں بچہ دیکھے. تویہ آنیوالی تکالیف کی نشاندہی کرتا ہے۔جو اس کو وضع حمل یا دیگرزچگی کے مسائل کے حوالے سے پیش آسکتی ہیں۔

Khwab Mein Pait Mein Bacha Dekhna

حاملہ عورت کا اپنے پیٹ میں موجود بچے کاخواب دیکھنا اولاد کے حوالے سے خواہش یا زچگی کے خوف کی علامت کے طور پر تعبیر کیاجاتاہے. کیونکہ یہ فطری امر ہے کہ عورت شادی کے بعد اولاد کے بارے سوچنا شروع کردیتی ہے. جہاں اولاد کی خواہش ہوتی ہے. وہاں پہلی زچگی کی مشکلات سے خوف بھی طاری ہوتاہے. اس لیے تحت الشعور میں موجود ایسے خیالات ہی اس خواب کی بنیادی وجہ سمجھے جاتے ہیں۔

Khwab Mein God Mein Bacha Dekhna

خواب میں اپنی گود میں نومولود بچہ  دیکھنا صاحب خواب کیلئے زندگی میں مثبت تبدیلیوں کی علامت سمجھاجاتا ہے۔ایسا خواب زندگی کی نئی منازل  اور نئے اقدامات کی نشاندہی کرتاہے۔کیونکہ یہ ایک عام فہم سی بات ہے کہ کوئی بھی پیدائش نئی شروعات کی علامت ہوتی ہے۔کسی شادی شدہ   جوڑے کا ایسا خواب ان کی نسل میں اضافہ کی نوید بھی ہوسکتاہے

مزید تعبیرات

Khwab Mein Oont Dekhna Kaisa Hai in Urdu

#Khwab Mein Khajoor Khana Ki Tabeer in Urdu

Khwab Mein God Mein Muskrata Howa Bacha Dekhna

خواب کے دوران گود میں مسکراتے ہوئے بچے کودیکھناعمومی زندگی میں خوشیوں اور مسرتوں کی علامت ہوسکتاہے. یہ خواب امیدوں کے پورا ہونے کاشگون بھی  قرار دیاجاتاہے۔ جبکہ یہ صاحب خواب کی پرسکون زندگی اور اطمینان قلب کی دلالت بھی کرتاہے۔

Khwab Mein Bacha Dekhna Kaisa Hai in Urdu

Khwab Mein God Mein Rota Howa Bacha Dekhna

اگردوران خواب گود میں روتےبچے کو دیکھا ہےتو یہ علامت ہےکہ زندگی کے دیگرمعاملات میں آپ کویکسوئی حاصل نہیں۔اور آپ اپنے کام پرپوری توجہ نہیں دے پارہے. یادوسری صورت یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی خاص احساس محرومی آپ کو پریشان کی

Khwab Mein God Mein Mara Howa Bacha Dekhna

گودمیں مردہ بچے کا خواب صاحب خواب کے کسی خاص منصوبہ کی منسوخی یا ناکامی کا اعلان  ہوسکتاہے۔

Khwab Mein God Mein Soya Howa  Bacha Dekhna

خواب میں بچےکو گود میں سویاہوا دیکھنا مثبت شگون ہے. یہ خواب دیکھنے والے کی پرسکون اور محفوظ زندگی پردلیل ہے۔اور مستقبل کے حوالے سے جاری معاملات میں بہتری کی طرف اشارہ ہے۔

Khwab Mein Billi Ka Bacha Dekhna

خواب میں بلی کابچہ دیکھنا اچھی علامت نہیں. یہ خواب ایک ایسی صورتحال کی نشاندہی کرتاہے. جس کے مطابق صاحب خواب کو مستقبل میں کسی عورت کے ہاتھوں مسائل کا سامنہ کرناپڑسکتا ہے۔عورت اس کے گھر کی یاقریبی رشتوں میں سے بھی ہوسکتی ہے. اور زندگی میں اچانک سامنے آجانے والی کوئی انجان عورت بھی. اس لیے ایسا خواب دیکھنے والے کو اپنے معاملات میں سخت احتیاط کی عادت اپنانا ہوگی۔

Leave a Comment