Khwab Mein Gulab ka Phool Dekhna Kaisa Hai

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Gulab ka phool dekhna kaisa hai Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Kh Ghulaab Ka Phool Dekhna Naik Aur Saleh Beta Peda Honay, Ahel O Ayal Se Aaraam Panay, Ya Larki Se Shadi Ki Daleel Hai. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Gulab Ka Phool Dekhna

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پھول کا حکم دو قسم پر ہے۔ ایک درخت پر پھول کا ہونا اور دوسرے بے درخت کا ہونا۔ اور جس پھول کے لئے پتا نہیں ہے۔ اس کا دیکھنا صاحب خواب کے غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲعلیہ نے فرمایا کہ خواب میں پھول کم ہمت اور بد عہد شخص ہے جو کسی سے وفا نہیں کرتا ہے۔ اورحضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پھول خط ہے جو غائب سے اس کو ملے گا اور یا غائب شخص آئے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ پھول کا خواب میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱)فرزند(۲)دوست(۳)کم ہمت (۴)کنیز(۵)غلام(۶)غائب کا خط گل شکر(گلقند)

حضرت امام ابن سییرین رحمۃ علیہ نے فرمایا ہے كہ خواب میں گلاب تندرستی ہے. خواب میں گلاب کا پھول دیکھنا نیک اور صالح بیٹا پیدا ہونے ، اھل و عیال سے آرام پانے ، یا لڑکی سےشادی کی دلیل ہے۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ گلاب کا پینا ما ل حلال اور پاک د ین ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے گلاب دیا ہے اور اس نے پیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر مال حاصل ہو گا۔ اور نیز اس کے اعتقاد پاک اور درستی دین کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے گلاب دیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس سے خیرو منفعت پائے گا۔ اور اگر سرخ پھول کوئی اس کے موسم میں درخت پر دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہو گا۔ اور اگر بے وقت دیکھے تو فرزند کی وجہ سے مصیبت میں گرفتار ہو گا۔ خواب میں لال گلاب یعنی سرخ گلاب دنانیر پر دالت کرتا ہے.

حضرت ابراہیم كرمانی رحمۃ علیہ فرماتے ہیں كہ خواب میں سرخ پھول یعنی لال پھول کا دیکھنا . 4 وجہ پر ہے ، 1 عمدہ بات پر بوسہ دینا ، 2 نفع حاصل ہونا ، 3 فرزند پیدا ہونا ، 4 حلال روزی پانا۔

Phool Ka Darakht Dekhna

اور خواب میں پھول کا درخت سردار اور بات کرنے والا شخص ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گلاب کا پودا دیکھنا اچھی بات ہے اور اگر بہت سے پودے دیکھے تو مال و نعمت پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے منہ میں پودا رکھا ہے دلیل ہے کہ اس سے اچھی بات سنے گا یا اس کو بوسہ دے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گلاب کا پودا دیکھناچار وجہ پر ہے۔ (1) عمدہ بات (2) بوسہ دینا (3) منفعت اور مال (4) فرزندان (5) حلال کی روزی

Ghar Mein Phool Dekhna

اور اگر اپنی گھر میں پھول دیکھے۔ دلیل ہے کہ کسی دختر کو نکاح میں لائے گا۔
اور اگر اپنے گھر میں گل صد برگ کو دیکھے۔ دلیل ہے کہ فرزند کے سبب سے خوش ہو گا۔

Zard Phool Dekhna

اور زرد پھول سوداگرعورت حاجت پوری کرنے والی ہے۔ اور اگر کئی طرح کے پھول کھلے ہوئے دیکھے۔ دلیل ہے کہ اپنے خویشوں اور اہل بیت سے خوش ہو گا۔

Kisi Ko Phool Dena

خواب میں کسی کو گلاب کا پھول دینا پیار و محبت بارحنی کی المت ہے . یا خواب میں کسی سے گلاب کا پھول لینا . عزت اور دولت حاصل ہونے ، اور آرام و راحت حاصل ہونے کی دلیل ہے .

Gulab Ka Phool Torna

اگر کسی نے خواب میں گلاب کا پھول توڑا ہے تو یہ اِس بات کی دلیل ہے كہ وہ خواب دیکھنے والا عہد و معھدہ توڑے گا. یعنی وعدہ توڑے گا. اور مالی نقصان ہونے کی دلیل ہے۔

Khwab Mein Gulab ka Phool Dekhna Kaisa Hai

Kisi Ko Phool Dena

اور اگر دیکھے کہ کسی کو پھول دیا ہے یا ہاتھ سے گرایا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسے بے وفا شخص کی صحبت سے دور ہو گا۔

مزید پڑھیں

Khwab Mein Tamatar Dekhna ki Tabeer in Urdu
Billi Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Safed Phool Dekhna

اگر کسی نے خواب میں سفید پھول دیکھا ہے تو دلیل ہے كے خواب دیکھنے والے کی عزت مرتبہ اور دولت ملنے کی علامت ہے. خواب میں سفید گلاب کا پھول دراھم پر دالت کرتا ہے۔ اور سفید پھول کا درخت عزت اور مرتبے اور دولت پر دلیل ہے۔

Gulab Ka Guldasta Dekhna

اگر کوئی خواب میں گلاب کا گلدستہ دیکھا تو یہ اِس بات کی دلیل ہے كہ خواب دیکھنے والے کو کوئی خوش خبری ملے گی. اور راحت نصیب ہو گی۔

Gulab Ki Kali Dekhna

گلاب کی کلی کی تعبیر خوب صورت عورت سے کی جاتی ہے. اگر کوئی خواب دیکھے كہ وہ کوئی کلی توڑ کر اپنے گھر لایا ہے تو اِس کا مطلب ہے كہ خواب دیکھنے والا کسی بری عورت سے نکاح کرے گا. اور اس کو اپنے گھر لائے گا لیکن اس سے اپنے تعلقات قائم نہیں کر سکے گا. کالی کلی دیکھنا بعض دفعہ کسی پر تہمت لگانا ہوتا ہے۔

1 thought on “Khwab Mein Gulab ka Phool Dekhna Kaisa Hai”

Leave a Comment

You cannot copy content of this page