Khwab Mian Bijli Dekhna Ki Tabeer

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mian Bijli Dekhna Ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khwab Mein Asmani Bijli Dekhna. To Kisi Ka Khwab Mian Bijli Ko Pakrna. Is Ke Elawa Khwab Mein Bijli Chamaktay Dekhnay ki Tabeer. Khwab Mein Bijli Ke Sath Barish Dekhna. Bijli Ka Girna. Khwab Mein Bijli Ki Karak Sunna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Wagerah.

Khwab Mian Bijli Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہی کہ خواب میں بجلی کا دیکھنا بادشاہ کا خزانچی ہے ۔ اوربعض اہل تعبیر نے بیان فرمایا ہے کہ بجلی بادشاہ کا بدی کے لئے لالچی آدمی کو لالچ کی وجہ سے وعدہ دینا ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بجلی کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول ، بادشاہ کا خزانچی ۔ دوم، و عدئی بد۔ سوم ،عتاب۔ چہارم ، رحمت ۔پنجم ، راہ راست ۔ کبھی خواب میں بجلی دیکھنا بادشاہ کی طرف سے خوف کی علامت ہے. اور کبھی یہی خواب بادشاہ کی طرف سے نصیحت خوشی کامیابی رعیا کی طرف سے طمع وغیرہ پر دلالت کرتا ہے۔

Khwab Mein Asmani Bijli Dekhna

خواب میں بجلی دیکھنا گمراہی كے بعد ہدایت پر دلالت کرتا ہے. اور کبھی یہی خواب نظر كے پتھراجانے تھک جانے پر دلالت کرتا ہے. یہی خواب اگر مریض دیکھے تو یہ اس كے مرنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے. کبھی خواب میں بجلی دیکھنا رازوں كے فاش ہونے کی علامت ہوتا ہے. اور کبھی اِس کی تعبیر عذاب سے بھی کی جاتی ہے اگر کسی جگہ گر جائے. اگر انسان پر گر جائے تو اس کی موت کی علامت ہے۔

Khwab Mian Bijli Ko Pakrna

اور اگر دیکھے کہ بجلی کو ہوا سے یا ابر سے پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس میں بہت حیران ہو گا۔

Khwab Mein Bijli Chamaktay Dekhnay ki Tabeer

اور اگر بجلی و چمکتے ہوئے دیکھے تودلیل ہے کہ اس سال نعمت بہت فراخ ہو گی ۔ خاص کا اگر بجلی کے ساتھ نرم ہوا بھی ہو۔ اگر کوئی شخص خواب میں بجلی چمکتے ہوئےدیکھے تواس کی تعبیر یہ ہے کہ دولت مندی تونگری سے پریشان ہو گا اور محتاج کوتونگری ملےگی۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Apni Shadi Dekhna Ki Tabeer In Urdu

@Khwab Mein Beta Paida Hone Ki Tabeer In Urdu

Khwab Mein Bijli Ke Sath Barish Dekhna

اگر خواب میں بجلی كے ساتھ بارش بھی دیکھے تو یہ کسی ناپسندیدہ چیز كے ظاہر ہونے کی علامت ہے۔

Khwab Mein Bijli Girna

اگر کوئی خواب میں بجلی کو آگ کی مانند گرتے دیکھتا ہے. تو یہ شہر یا علاقے میں فتنہ و فساد اور خون ریزی وبال و آفات آنے کی دلیل ہے. اگر کوئی خواب میں بجلی گرتے دیکھتا ہے جس جگہ گرتی دیکھے اس جگہ عذاب الہی نازل ہوگا۔

Khwab Mein Bijli Ki Karak Sunna

خواب میں بجلی کی کڑک سننا لوگوں کی دہشت جاتی رہی گی اور اگر بغیر بارش كے کڑک سنے تو نقصان ہو گا۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page