Khwab Mein Makkah Mukarma Dekhna Ki Tabeer

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Makkah Mukarma Dekhna Ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khwab Mein Tijarat Ke Liye Makkah Janaa. To Kisi Ka Khwab Mein Makka Ko Apni Manzil Dekhna. Aur Is Ke Elawa Khwab Mein Makka Mein Daakhil Hona. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Aur Mazeed Khwab Mein Makka Mein Ibadat Karna. Makka Ki Taraf Safar Karna. Makka Ko Munhadim Dekhna. Khwab Mein Makka Ko Abaad Dekhna. Makka Ko Sir Sabz Dekhna.

Khwab Mein Makkah Mukarma Dekhna Ki Tabeer

خواب میں مکہ مکرمہ کی تعبیر امام وقت سے کی جاتی ہے۔ لہذا مکہ مکرمہ میں کوئی کمی زیادتی دیکھے تواسے امام وقت کی تو طرف منسوب کیا جائے گا۔ یا صاحب خواب کے دین کی طرف۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی اپنے آپ کو مکہ شریف میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ کعبہ کی زیارت کرے گا اور حج کرے گا۔

Khwab Mein Tijarat Ke Liye Makkah Janaa

اور اگر دیکھے کہ مکہ شریف کی طرف تجارت کے لئے گیا ہے اور حج کے لئے نہیں گیا ہے دلیل ہے کہ مال دنیا پر حریص ہے۔

Khwab Mein Makka Ko Apni Manzil Dekhna

جو شخص مکہ مکرمہ کو اپنی منزل دیکھے اور وہ غلام تھا تو آزادی ملے گی اگر غلامی سے آزاد تھا تو سلطان سے عزت ملے گئی اور لوگ علم سیکھنے کے لئے اس کے پاس چلے آئیں گئے۔

Khwab Mein Makka Mein Daakhil Hona

مکہ میں داخل ہونا ایسی خوبصورت دلہن کی دلیل ہے جس کا پیغام نکاح دینے والے بہت ہوں۔ گنہگار کے لئے مکہ داخل ہونا تو بہ کی دلیل ہے۔ کافر کے لئے اسلام قبول کرنے کی بشارت ہے کنوارے کے لئے شادی کی علامت ہے اگر صاحب خواب کسی مقدمہ میں پھنسا ہوا ہو تو مد مقابل پر غلبہ حاصل کر یگا۔ مکہ میں داخل ہونا خوف سے مامون ہونے کی بھی بیل ہے۔

Khwab Mein Makka Mein Ibadat Karna

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مکہ شریف میں صلاح اور زہد کے ساتھ ہے اور عبادت میں مشغول ہے۔ دلیل ہے کہ دنیاوی منفعت میں ہے۔

Khwab Mein Makka Ki Taraf Safar Karna

جو شخص دیکھے کہ وہ مکہ کی طرف روانہ ہوا ہے تا کہ حج کرے ان شاء اللہ تعالیٰ اسے حج نصیب ہوگا۔ اگر وہ مریض ہو تو مرض طویل ہو گا ہو سکتا ہے کہ موت آجائے۔

Khwab Mein Makka Ko Munhadim Dekhna

جوشخص دیکھے کہ مکہ مکرمہ منہدم ہوا ہے تو اشارہ ہے وہ نماز بہت کم پڑھنے والا ہے۔

Khwab Mein Makka Ko Abaad Dekhna

اور اگر مکہ شریف کو آباد اور بھرا ہوا دیکھے۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت اس پر فراخ ہو گی اور اگر اجڑا ہوا دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Mimbar Dekhna ki Tabeer

Khwab Mein Khud Ko Makka Ka Mujawer Dekhna

اگر کوئی اپنے آپ کو مکہ کا مجاور دیکھے کہ وہ مکہ کا مجاور ہے تو وہ ناقص عمر پائے گا۔

Khwab Mein Makka Ko Sir Sabz Dekhna

کو سر سبز دیکھنا خیر کی دلیل ہے۔ خواب میں مکہ مکرمہ

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے

Leave a Comment

You cannot copy content of this page