Khwab Mein Palken Dekhna ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Palken Dekhna ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khwab Mein Palken Hilti Dekhna. To Kisi Ka Khwab Mein Palken Khobsorat Dekhna. Aur Is Ke Elawa Khwab Mein Palken Giri Hoi Dekhna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Mazeed Khwab Mein Palken Muri Hoi Dekhna. Aur Ap Parhein Ge Khwab Mein Palken Safaid Dekhna. Aur Khwab Mein Aalam Ka Apni Palkon Ke Saya Mein Bethna. Duniya Daar Ka Apni Palkon Ke Saya Mein Bethna. Aankhon Par Palken Na Dekhna. Khwab Mein Palken Ukhaarna.

Khwab Mein Palken Dekhna ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پلکیں دین کا نگار رکھنا ہے۔ خواب میں پلکیں دیکھنا دین کی حفاظت کی دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں پلکوں کا دیکھنا چا روجہ پر ہے۔ اول: دین کی حفاظت۔ دوم: موافق دوست ۔ سوم: مال اور روزی ۔ چہارم: خوشی بقدر فرزند ۔ حاصل یہ ہے کہ پلکوں پر ہر ایک طرح کی خیر اور شرکا دیکھنا۔ ان چار وجہ پر دلیل ہے۔

Khwab Mein Palken Hilti Dekhna

اگر کوئی خواب میں دیکھےکہ اس کی پلکیں ہلتی ہیں دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور پلکوں کو حرکت کرتے ہوئے دیکھنا بیماری پر دلیل ہے۔

Khwab Mein Khobsorat Palken Dekhna

اگر دیکھا کہ اس کی پلکیں بہت خوبصورت ہیں تو یہ دین میں اچھائی کی بشارت ہے ۔ خواب میں اپنی پلکوں کو زیادہ اور خوبصورت دیکھنا اس کے دین کے محفوظ ہونے کی بشارت ہے۔

Palken Giri Hoi Dekhna

اور اگر دیکھے کہ آنکھ کی پلکیں گری ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا دین خراب ہو گا۔

Palken Muri Hoi Dekhna

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگردیکھے کہ پلکیں مڑی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدرمال کا نقصان ہو گا۔

Khwab Mein Palken Safaid Dekhna

اور جس نے دیکھا کہ اس کی پلکیں سفید ہوگئی ہیں ۔ تو مطلب ہے کہ اس شخص کو ایسا مرض لاحق ہوگا جس کا تعلق سر آنکھوں یا کانوں یا بہرہ پن سے ہوگا۔ پلکوں کا سفید ہونا سر یا آنکھ یا کان یا دانت کے مرض میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔

Khwab Mein Aalam Ka Apni Palkon Ke Saya Mein Bethna

کسی عالم دیندار شخص نے خواب دیکھا کہ وہ اپنی پلکوں کے سایہ میں بیٹھا ہوا ہے۔ تو دلیل ہے وہ اپنے دین و علم کے سایہ میں زندگی گزارے گا۔

Khwab Mein Duniya Daar Ka Apni Palkon Ke Saya Mein Bethna

اگر دنیا دار شخص مذکورہ خواب دیکھے تو وہ لوگوں کے اموال کو ان سے لیکر ان سے پوشیدہ رہیگا۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Beta Paida Hone Ki Tabeer In Urdu

@Khwab Mein Anday Dekhna ki Tabeer in Urdu

Khwab Mein Aankhon Par Palken Na Dekhna

خواب دیکھا کہ اس کی آنکھوں پر پلکیں نہیں ہیں تو وہ اپنے دین و شریعت کی حفاظت نہیں کرتا ۔

Khwab Mein Palken Ukhaarna

اگر خواب میں ان کو اکھاڑ دے تو تعبیر ہے اس کا دشمن اس کے دین کے معاملے میں اسے رسوا کریگا۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page