Khwab Mein Pakhana Dekhna In Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Pakhana Dekhna In Urdu. Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Kh To Yeh Iss Baat Ki Daleel Hai Ke Maal Jama Kere Ga. Ya Makrooh Aurat Ghar Mein Laaye Ga. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Pakhana Dekhna In Urdu

حضرت جعفرصادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آب خانہ کا دیکھنا پانچ قسم پر ہے۔ اول مال حرام، دوم: عیش دنیا، سوم: خزانہ، چہارم: حرام میں شراع، پنجم: خدمت گار اور حرام خور عورت۔ اگر کوئی خواب میں پاخانہ دیکھتا ہے تو یہ اِس بات کی دلیل ہے کہ مال جمع کرے گا. یا مکروہ عورت گھر میں لائے گا۔

Gandagi Dekhna

اگر کوئی شخص خواب میں گندگی دیکھتا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے۔ کہ آپ اپنی زندگی کو فضول کاموں میں ضا ئع کر رہے ہیں۔ آپ اپنا محاسبہ کریں۔ بعض اہل تعبیر یہ بھی بیان کرتے ہیں کہ خواب میں گندگی دیکھنا۔ یا گندگی منہ سے نکلنا ذلیل و خوار ہونے کی بری بات سے بدنام ہوگا۔ اور اس کا انجام برا ہونے کی علامت ہے۔

Khud Ko Pakhana Karte Dekhna

اگر کوئی خواب میں اپنےآپ کو بول و پاخانہ کرتا دیکھے کہ تو دلیل ہے کہ مال کو جمع کرے گااور اس کوخرچ کرے گا۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب کے اندر پاخانہ بنائے تو دلیل ہے کہ دنیا کے مال پر حریص اور راغب ہوگا اور مال سے کچھ خرچ نہ کرنا چاہے گا۔ بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے اس کوجادو گر عورت ملے گی اور وہ عورت خور اور بد دیانت ہوگی۔

Pakhana Ki Jagan Mein Girna

اور اگر دیکھے کہ آب خانہ میں یا آب خانے کے گڑھے میں گراہے تو دلیل ہے کہ مال حرام جمع کرنے میں غرق ہوگا اور اگر دیکھے کہ وہ خود آب خانہ کے کنوئیں میں گراہے تو دلیل ہے کہ کسی کا مال چھینے گا اور اگر دیکھے کہ گرتے ہی ہاتھ اور پاؤں ٹوٹ گئے ہیں تو دلیل ہے کہ سخت بلا میں گرفتار ہوگا۔

Pakhana Ptla Karna

اگر کوئی خواب میں دیکھتا ہے کہ وہ پاخانہ پتلا کرتا ہے تو دلیل ہے کہ سارا مال خرچ کرے گا۔ اگر کوئی خواب میں پاخانہ کرتا ہے اور وہ سخت ہوتا ہے. تو دلیل ہے کہ اپنی آسانی كے لیے اپنے بعض مال کو خرچ کرے گا۔

Pakhane Ki Jagan Ka Band Hona

اگر کسی کو خواب میں اپنے پاخانے کی جگہ بند نظر آئے تو دلیل ہے کہ اس کا کام اور اور اس کا پِیشہ اس پر بند ہو گا۔

Pakhane Ki Jagan Mein Dard Hona

اِس بات کی دلیل ہے کہ خواب دیکھنے والا کوئی فساد کرے گا اور کوئی حرام کام کرے گا۔

Pakhane Ki Jagan Dekhna

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مقعد دیکھنا یعنی پاخانے کی جگہ دیکھنا. خواب دیکھنے والے کا کام اور اس کا پِیشہ ہے اگر مقعد کی جگہ خواب میں باھر نکلی ہوئی دیکھے. تو دلیل ہے کہ اس کا پِیشہ اور کام تباہ ہو گا. اور اگر دیکھے کہ اس كے مقعد کا سوراخ بند ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کام اور پِیشہ اس پر بند ہو گا. حضرت جعفرصادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پاخانے کی جگہ کا دیکھنا 3 وجہ پر ہے . 1 پِیشہ اور کام 2 مال کا نفع 3 معیشت۔

Pakhane Ki Jagan Se Saanp Niklna

اگر کوئی خواب میں دیکھتا ہے کہ سانپ اس کی ناک یا کان یا پستان یا پاخانے کی جگہ سے نکلتا ہے. تو دلیل ہے کہ اس کا بیٹا اس کا دشمن ہو گا۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page