Khwab Mein Mehman Dekhna Ki Tabeer In Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Mehman Dekhna Ki Tabeer In Urdu. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khwab Mein Mehman Aana. To Kisi Ka Khwab Mein Ghar Mein Mehman Dekhna. Is Ke Elawa Khwab Mein Mehman Nawazi Karna. Mehman Nawazi Ke Liye Bulana. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Aur Mazeed Khwab Mein Mehman Ko Khana Khilana Ki Tabeer.

Khwab Mein Mehman Dekhna Ki Tabeer In Urdu

خواب میں مہمان کو دیکھنا اللہ پاک کی رحمت اور نعمت کی علامت ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مہمان کسی چیز کا جمع کرنا ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مہمان غائب کے واپس آنے پر دلیل ہے۔

Khwab Mein Mehman Aana

خواب میں مہمان آنا بیداری میں بچہ کی خوشخبری کی دلیل ہے۔ جس کے ہاں کوئی حاملہ ہو ۔ اگر اسکے ہاں کوئی حاملہ نہ ہو تو آمد مہمان جلدی پہنچنے والے رزق کی دلیل ہے۔ اسی طرح اگر کوئی خواب میں یہ دیکھے۔ کہ بہت عرصے بعد مہمان آئیں ہیں تو یہ اس بات کی دلیل ہے۔ کہ آپ کو کوئی خوشخبری ملے گی. اور اگر کوئی غیر شادی شدہ ہے تو اس اس کی کہیں پر شادی کی بات ہو گی. اور ایسے اسباب پیدا ہوں گے کہ اس کی جلد از جلد شادی ہو جائےگی۔

Khwab Mein Ghar Mein Mehman Dekhna

اگر آپ کے گھر آنے والے مہمان ناچ گانا کرتے ہیں تو اس کی تعبیر یہ ہو گی۔ کہ آپ کو کوئی غم ملے گا یا آپ کسی مصیبت میں مبتلا ہوں گے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں ایسی مہمانی کا دیکھنا۔ کہ جہاں پر ناچ گانا اور باجا وغیرہ ہے۔ تو غم و اندوہ اور مصیبت پر دلیل ہے۔ اور اگر یہ چیزین نہیں ہیں تو خیرو برکت پر دلیل ہے۔

Khwab Mein Mehman Ko Khana Khilana Ki Tabeer

اگر کوئی خواب میں مہمان کو کھانا کھلاتا ہے۔ تو یہ خوشی ملنے رحمت ملنے قوم اور خاندان کا محافظ ہونے کی اور ہمدردی کرنے کی دلیل ہے۔

Khwab Mein Mehman Nawazi Karna

اگر کوئی خواب میں مہمان نوازی کرتا ہوا دیکھے تو باعث خوشی ورحمت ہے۔ قوم و خاندان کا محافظ و ہمدرد ہو گا۔

Khwab Mein Mehman Nawazi Ke Liye Bulana

اگر دیکھے کہ اس نے کسی قوم کو مہمان نوازی کے لئے بلایا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جو اس کو تمام شغلوں سے روکے گا۔

مزید تعبیرات

Khawab Main Romaal Dekhna ki Tabeer

Khwab Mein Mehman Nawazi Par Jana

کسی ہمدرد عزیزرشتے دار سے فائدہ حاصل ہونے مالدار اور با عزت ہونےکی علامت ہے۔

Khwab Mein Mehman Se Batain Karna

خواب میں مہمان سے باتیں کرنا مصیبت سے نجات پانے پرہیز گار ہونے کی کامیابی اور بزرگی کی علامت ہے۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے

Leave a Comment

You cannot copy content of this page