Khawab Mein Haiz Ka Khoon Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khawab Mein Haiz Ka Khoon Dekhna. Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Kh Haiz Mardon Ke Liye Maeeshat Mein Baqaa Hai. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Haiz Ka Khoon Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں حیض مردوں کے لیے معیشت میں بقاء ہے۔ اور اگر دیکھے کہ حیض آیا ہے تو فساد اور حرام کی دلیل ہے ۔ بعض اہل تعبیر نے بیان کیاہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ حیض آیا ہے تو غم و دکھ اور سختی کی دلیل ہے۔

اور جوان عورت کا خواب میں استخاضہ ہونا خون نکلنے کی دلیل ہے۔ یہی تعبیر خواب میں جریان کے مرض میں مبتلا ہونے کی ہے کبھی حیض کی دلالت تکالیف اور زوجین کے درمیان جدائی واقع ہونے پر ہوتی ہے۔

Aurat Ka Khwab Mein Haiz Dekhna

اور عورتوں کے لیے خواب میں حیض دیکھنا مال کی زیادتی ہے۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کو حیض آیا ہے۔ دلیل ہے کہ خون کے اندازے پر مال حرام حاصل کرے گی۔ عورت کا خواب میں حائضہ ہونا کسی گناہ میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔ اگر کوئی حاملہ عورت خواب میں خود کو حیض والی دیکھے تو یہ ولادت کی دلیل ہے۔

Mard Ka Khawab Mein Haiz Aana

مرد کا خواب میں حیص آنا حرام کے مرتکب ہونے کی دلیل ہے۔ بعض علماء کی رائے کے مطابق اگر مرد اپنے آپ کو حالت حیض میں پائے۔ تو دلیل ہے کہ وہ جھوٹ بولتا ہے۔

Apni Biwi Ko Haiz Mein Dekhna

اور اگر مرد دیکھے کہ اس کی عورت کو حیض آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس پر دنیا کاکام بند ہوجائے گا۔ حیض میں عورت کو دیکھنا روزگار میں استقلال اور عورتوں سے محبت کرے گا۔

Apni Biwi Ko Paak Dekhna

اور اگر دیکھے کہ اس کی عورت پاک ہوئی اور اس نے حیض کے بعد غسل کیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس پر دنیا کے کام کشادہ ہوں گے۔ حیض کا غسل کرنا دولت و دنیا سے راحت ہو گی۔ گناہ سے تائب ہوگا پاکیزہ ہوگا۔ حیض سے غسل کرنا گنا ہوں سے اور غم سے نجات کی دلیل ہے۔

Boorhi Aurat Ko Haiz Anaa

بوڑھی عورت جو بچہ جننے کی عمر سے متجاوز ہو اور خواب میں اپنے آپ کو حالت حیض میں دیکھے تو دلیل ہے اس کو بیٹا نصیب ہوگا۔

Banjh Aurat Ka Haiz Anaa

کبھی بانجھ عورت کا خواب میں حائضہ ہونا مایوسی کے بعد اولاد نرینہ نصیب ہونے کی دلیل ہے۔

Haiz Mein Jamaa Karna

اگر کوئی عورت خواب میں دیکھے کہ اس کا شوہر حیض میں اس کے ساتھ جماع کر رہا ہے۔ تو تعبیر ہے کہ میاں بیوی دونوں شہر سے نکل جائیں گے۔

مزیدتعبیرات

Khawab Mein Zukaam Hona ki Tabeer in Urdu

Conclusion

ہمارے پیارے دوستوں مجھے امید ہے کہ اپ کے لیے اج کا یہ ارٹیکل مددگار ثابت ہوا ہوگا۔
دوستو اگر اپ نے اپنے کسی بھی اور خواب کی تعبیر جاننی ہے تو اپ اپنا خواب نیچے دیے گئے کمنٹ سیکشن میں لکھ سکتے ہیں ہماری ٹیم اپ کے خواب کی مکمل سچی تعبیر تلاش کر کے اپ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرے گی۔ اج کا یہ ارٹیکل پڑھنے کے لیے شکریہ۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page