Khwab Mein Pahar Dekhna in Urdu Hindi

Khwab Mein Pahar Dekhna ki tabeer  in Urdu. Khwab mein pahar dekhna۔  Pahar ka khawab mein dekhna aam to per achi alamat hay.aur ulmae tabeer ki aksariat nsy isay acha bataya hay. Pahar Allah pak ki aisi karegari hay. Jo insan ko mabhot kar kay rakh daity hay. Kion keh in ki qado qamat aur  shakl o sorat haibat nak bhi hay. Aur dil ko lubhanay wali bhi. Yahan chand mumkina khawaboon ki taabeer paish ki ja rahi hay.

Khwab Mein Pahar Dekhna Ki Tabeer

حضرت دانیال علیہ السلام فرماتے ہیں. کہ جوخودکواپنی ملکیت کےبلندپہاڑپر دیکھے کسی بزرگ شخص کی پناہ میں جائےگا. جودیکھےکہ اس نےپہاڑ کو اپنی جگہ سے کھینچاکسی بڑے آدمی پرغلبہ پائےگا۔اورجودیکھےکہ شاہی قافلہ کے ہمراہ پہاڑ پرگیاہے۔تو حاکم  سے عزت پائے گا۔

امام جعفر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ خواب میں پہاڑدیکھنے کی پانچ وجوہات بیان فرماتے ہیں۔1۔سرداری 2۔بادشاہ۔3۔فتح حاصل کرنا۔4۔بلندی پانا۔5۔منشی کاکام

علامہ ابن سیرینؒ کے مطابق خواب میں پہاڑکو اپنی جگہ سےحرکت کرتےدیکھا. جوبعدمیں ٹھہرگیا۔توکسی بڑے آدمی کے بیمار ہونے اورشفاء پانےکی علامت ہے. آسانی کےساتھ پہاڑکھودناانعام ملنے کی نویدہے۔مٹی کاپہاڑ دیکھنا کنجوس سردارسےبھلائی کی امیدرکھنا ہے. اور کوہ قاف پربیٹھادیکھنا موت قریب آنے کی دلیل ہے. کوہ طور پر  موجودگی کا خواب حکمران سے قربت اورمرادپوری ہونے پر دلیل ہے. جبکہ کوہ عرفات پر موجودگی توبہ کی توفیق اور گناہوں پر شرمندگی کی دلیل ہے.  تاریک پہاڑ ہلاکت کےخوف کی علامت ہے۔کسی پہاڑ میں راستہ بھٹکنے کےخواب کی تعبیرموت قریب آنےیاقیدمیں جانےکی دلیل ہےاور روشن پہاڑمال ودولت پر دلیل ہے.  حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاکہ ویران پہاڑ پر جہاں پتھربکھرےہوں. اورچلنامشکل ہو۔ایساخواب حاکم کے خوف میں مبتلا ہونےکی علامت ہے. خواب میں پہاڑ میں سوراخ دیکھاجس کے اندر داخل ہوا۔توحکمران کے راز سے واقف ہو گا۔

Khwab Mein Pahar Par Charna

 حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا  کہ خواب میں پہاڑ پر چڑھنا سربلندی اور عزت کی دلیل ہے. مگرپہاڑ پرچڑھنے میں مشکل پیش آئی توتکلیف اور رنج پیش آئے گا.  حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کافرمان ہے کہ خواب میں محل اور پہاڑ پرجاتا دیکھنا خاص مقاصد اور مرادوں کی تکمیل کی علامت ہے.  حافظ معبر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مطابق خواب میں پہاڑ کے اوپر چڑھنا کسی نیک بزرگ کی خدمت کی توفیق ملنے کی علامت ہے۔

Khwab Mein Pahar Say Uterna

علامہ ابن سیرین ؒ پہاڑ سے نیچےاترنےکےخواب کو مرتبےاور بزرگی میں نقصان کی دلیل قرار دیتے ہیں.  پہاڑ سے نیچے اترنا مرادوں میں ناکام کی دلیل ہے اور پہاڑ کے دامن میں گرنا غم واندوہ کی دلیل ہےحافظ معبرؒ کے نزدیک  پہاڑ سے نیچے گرنادیکھا تو مراد پوری نہ ہونے پردلیل ہے۔

Khwab Mein Pahar Se Niche Girna

اگر کوئی خواب دیکھتا ہے كے وہ پہاڑ سے نیچے گرا ہے۔ تو دلیل ہے كے اس کی مراد پوری نا ہو گی۔

Khwab Mein Pahar Per Rehaish Daikhna

 علامہ ابن سیرینؒ کے بقول جس نے پہاڑ کی چوٹی کومسکن بنایاحاکم سے عزت پائے گا اور اس کی قربت اختیار کرے گا۔  حضرت دانیال علیہ السلام فرماتے ہیں کہ جو پہاڑ پر رہائش اختیار کرنے کا خواب دیکھے۔کسی اعلی شخصیت سے  عزت اور رتبہ پائےگا۔

Khwab Mein Pahar Par Baraf Dekhna

علامہ ابن سیرینؒ برف کو برا شگون قرار دیتے ہیں۔البتہ تھوڑی برف خطرناک نہیں۔اس بنیاد پر پہاڑ پربرف باری دیکھنا غم واندوہ اور کسی بڑی پریشانی کی علامت ہے۔جوصاحب خواب یا اس کے متعلقین کو برداشت کرنی پڑسکتی ہے۔

Khwab Mein Khubsurat Pahar Dekhna

خوبصورت پتھروں کے خواب کادیکھنا پتھروں کی رنگت سے الگ الگ معنی بھی رکھتے ہیں۔مگر عمومی تعبیر کے اعتبار سے ایسا خواب خوشی اور خوشحالی کی علامت ہوسکتاہے۔اور دنیاوی لالچ وحرص پر تنبیہہ بھی۔

Khwab Mein Pathar Dekhna

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ خواب میں پتھر کا چار وجہ سے ہے۔محنتانہ۔رزق۔سرداری۔کاموں میں سختی۔ اگرخواب میں سنگلاخ پتھر دیکھے تو یہ دل کی سختی اور گمراہی پر دلیل ہے۔لیکن اگر سفید چمکدار اور شفاف پتھر دیکھے تو یہ سربلندی اور عزت ومرتبہ ومالی نفع کی علامت یے۔اگر کالا مگر شفاف پتھر دیکھا تویہ دینی معاملات میں ترقی پرتاویل ہے۔

علامہ ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ  خواب میں پتھروں کے دیکھنے کی دو وجہ بیان فرماتے ہیں۔پہلی مال دوسری  رئیس ۔ جو خواب میں پہاڑپرگیا اور دامن کوہ سے سفید یا سیاہ پتھرلایا۔ تو نفاق کی دلیل ہے۔ خواب میں پتھروں کا دیکھنا سختی ہے۔ اگر خودکو کسی پر پتھر ڈالتادیکھے۔ناپسندیدگی سے اپنے مال  میں سے کسی کو کچھ دے گا ۔ اور کوئی اس پر پتھر ڈالے تو اسی مقدار میں مال حاصل کرے گا۔

 Khwab Mein Landsliding Dekhna

لینڈ سلائیڈنگ یا پہاڑ ٹوٹتا دیکھنا اچھی علامت نہیں۔کیونکہ یہ تباہی اور نقصان کی علامت ہے۔اور عملی زندگی میں کسی آسمانی آفت، بیماری یا معاشی پریشانی کی دلیل ہوسکتاہے۔

Khwab Mein Pahar Dekhna in Urdu Hindi

Khwab Mein Pahar Aur Pani Dekhna

پہاڑ اور پانی کو ایک ہی جگہ پر دیکھناخوشحالی اور برکت کی علامت ہے۔بشرطیکہ پانی آبشار یا پرسکون اور شفاف ندی کی صورت میں ہو۔لیکن اگر پانی خوفناک ریلے کی شکل میں دیکھا۔تو آنے والی مشکلات پر دلیل ہے۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Kacha Gosht Dekhna Ki Tabeer in Urdu
#Khwab Mein Ghora Dekhna Kaisa Hota Hai

Khwab Mein Pahar Par Azan Dena

علامہ ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے۔کہ اگرخواب میں پہاڑ پر اذان دی اورنمازپڑھی تواسکےمعاملات بخیر وخوبی سرانجام پائیں گے۔اوردامن کوہ میں نماز پڑھنا دین کے مطابق امور سر انجام دینے کی دلیل ہے۔

 Khwab Mein Sarsabz Pahar Dekhna

خواب میں سرسبزپہاڑ بہت ہی اچھی علامت ہے. اور صاحب خواب کو دینی معاملات میں انتہائی اعلیٰ مقام ملنے کی نوید ہوسکتی ہے. کیونکہ سبزہ دینداری میں ترقی کی علامت سمجھاجاتاہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page