Khwab Mein Darhi Dekhna Ki Tabeer In Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Darhi Dekhna Ki Tabeer In Urdu. Is Me Apko Mukhtalif Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khwab Mein Safed Dadhi Dekhna. To Kisi Aurat Ka Khwab Mein Apni Darhi Dekhna. Agar Aurat Dekhe Ke Us Ki Darhi Hei To Ye Is Bat Ki Daleel Hei. Ke Wo Aurat Gam Mein Mubtala Ho Gi. Aur Koi Asa Kam Kare Gi Ke Ruswa Ho Gi. Is Ke Elawa Khwab Mein Darhi Kati Hoi Dekhna. Darhi Shave Karna Dekhna.Ya Khwab Mein Apni Darhi Dekhna. Khwab Mein Darhi Katna Dekhna. Aur Khwab Mein Lambi Darhi Dekhna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Or Mazeed Isi Tarha Agar Koi Dekhe. Ke Us Ne Khwab Mein Darhi Naf Tak Lambi Dekhi Hei. Aur Bhi Bhot Si Tabeerin Hein. To Un Ki Tabeer Bhi Apko Btaen Ge.

Khwab Mein Darhi Dekhna Kaisa Hy

حضرت اِبْن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں داڑھی مرد کیلئے آرائش ہے اور اس كے خانہ دار ہے. اگر کوئی خواب میں داڑھی دیکھتا ہے تو یہ عزت اور بزرگی پانے کی علامت ہے. اور نیک لوگوں میں شمار ہو گا. داڑھی مرد كے لیے خواب میں مالداری اور عزت اور شرافت کی علامت ہے۔

خواب میں داڑھی دیکھنے کی تعبیریں حضرت جعفرصادق رحمۃاللہ علیہ نےفرمایا ہے کہ خواب میں داڑھی کا دیکھنا دس وجہ پرہے۔ اولخریدوفروخت۔ دوم: عزت اور مرتبہ۔ سوم: بلندرتبہ۔ چہارم: ہیبت۔ پنجم: مروت۔ ششم: نیکی۔ ہفتم:آرام۔ ہشتم: مال۔ نہم: فرزند۔ دہم: بزرگی جعفرصادق رضی اللہ عنہ نےفرمایا ہے کہ خواب میں داڑھی کا دیکھنا دس وجہ پرہے۔ اول: خریدوفروخت۔ دوم: عزت اور مرتبہ۔ سوم: بلندرتبہ۔ چہارم: ہیبت۔ پنجم: مروت۔ ششم: نیکی۔ ہفتم:آرام۔ ہشتم: مال۔ نہم: فرزند۔ دہم: بزرگی

Khwab Mein Safed Dadhi Dekhna

اگر کوئی خواب میں دیکھے كہ اس کی داڑھی سفید ہو گئی ہے. تو دلیل ہے كہ وہ عزت شہرت اور مرتبہ حاصل کرے گا. اگر کسی نے دیکھا كہ اس کی داڑھی سفید ہو گئی ہے. اور کچھ بال سیاہ رہ گئے ہیں تو یہ وقار کی نشانی ہے خواب میں سفید داڑھی دیکھنا اس کی برد باری اور نرمی زیادہ ہونے کی علامت ہے. لیکن وہ غمگین ہو گا. اور اگر کوئی دیکھے كے داڑھی میں سے سفید بال نکل رہا ہے تو دلیل ہے. كے سنت كے خلاف کوئی کام کرے گا. اگر ایک بال بھی سفید نہ رہے تو وہ فقیر ہو جائے گا. اور اس کی عزت اور جاہ جاتی رہے گی۔

Khwab Mein Darhi Dekhna Ki Tabeer In Urdu

Aurat Ka Khwab Mein Apni Darhi Dekhna

اگر عورت دیکھے كہ اس کی داڑھی ہے تو یہ اِس بات کی دلیل ہے. كہ وہ عورت غم میں مبتلا ہو گی. اور کوئی ایسا کام کرے گی کہ رسواء ہو گی. بعض نے کہا كہ خواب میں عورت کی داڑھی بیٹے نہ ہونے کی علامت ہے. اور اگر پہلے ہی سے اس کا بیٹا ہو تو وہ گھر والوں پر راج کرے گا. اور اگر کس شادی شدہ عورت نے خواب میں داڑھی دیکھی تو یہ اِس بات کی علامت ہے. كہ وہ اپنا خاوند گنوا دے گی. اور اگر کسی غیر شادی شدہ عورت نے خواب میں داڑھی دیکھی تو یہ کسی عمل کرنے والے موافق اور مناسب آدمی سے شادی کرنے کی دلیل ہے۔

Hamla Aurat Ka Khwab Mein Darhi Dekhna

اگر کوئی حاملہ عورت خواب میں اپنی داڑھی دیکھتی ہے تو یہ اِس بات کی دلیل ہے. كہ وہ عورت لڑکا جانے گی. اور اگر اس کا کسی سے لڑائی جھگڑا ہوا تو کامیاب ہو گی اور مردوں کی نیا بت کرے گی۔

Khwab Mein Darhi Kati Hoi Dekhna

اگر کسی نے خواب میں دیکھا كہ اس کی داڑھی کٹی ہوئی ہے تو دلیل ہے. كہ اس كے مال اور مراد اور مرتبے کا نقصان ہو گا. اگر کوئی اپنی داڑھی کٹی ہوئی دیکھتا ہے تو اس كے مال میں سے اتنا کم ہو جائے گا. جتنی اس کی داڑھی کٹی ہوئی ہے۔

Khwab Mein Darhi Shave Karna Dekhna

اگر کوئی خواب میں دیکھتا ہے كہ وہ اپنی داڑھی شیو کر رہا ہے مونڈ رہا ہے. تو اس کی عزت اور ابرو ضائع ہوگی اور اگر داڑھی شیو کرنے والا آدمی بوڑھا ہو تو دلیل ہے. كہ اس کی عزت کسی بے اصل اور مضبوط آدمی كے ہاتھوں ختم ہو گی. اگر کسی نے آدھی داڑھی منڈی ہوئی دیکھی تو  وہ فقیر ہو جائے گا اور اس کا اقبال جاتا رہے گا. اگر کسی نامعلوم نوجواں نے اس کی داڑھی کو شیو کر دیا مونڈ دیا. تو اس کا مرتبہ کسی ایسے دشمن كے ہاتھوں جاتا رہے گا جس کو وہ جانتا ہو گا یا اس كے مثل ہو گا. اور اگر وہ بوڑھا ہوا تو اس کا اقبال کسی جابر كے ہاتھوں برباد ہو گا۔

Khwab Mein Lambi Darhi Dekhna

اگر کوئی خواب میں دیکھے كہ اس کی داڑھی لمبی ہو گئی ہے تو دلیل ہے. كہ دنیاوی کاموں میں ترقی اور برکت ہو گی خوشحال ہو گا. اگر کوئی دیکھے كہ داڑھی لمبی ہو گئی ہے تو دلیل ہے. كے اس کا خانہ داری کا کام بن جائے گا لیکن اگر داڑھی کی لمبائی ناف سے بڑھ جائے تو غم اور پریشانی کی دلیل ہے. اگر دیکھے كے اس کی داڑھی اتنی لمبی ہے كہ پیٹ تک پھونچ گئی ہے. تو وہ ایسا مال جاہ پائے گا جس میں اتنا تھکے گا جتنی داڑھی لمبی ہوگی۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Qabar Dekhna Kaisa Hota Hai

Khwab Mein Darhi Pr Hath Pehrna

اگر کوئی خواب میں داڑھی پر ہاتھ پھرتے ہوئے دیکھتا ہے. اور کچھ حصہ ہاتھ میں رہ گیا ہے اور اس کو گرا دیا ہے. تو دلیل ہے كے مال اس كے ہاتھ سے جائے گا. اور کچھ حصہ کسی چیز میں ڈال کر محفوظ رکھا ہے تو دلیل ہے کہ مال کو محفوظ رکھے گا۔

Khwab Mein Choti Darhi Dekhna

اگر دیکھا کا اس كہ داڑھی چھوٹی ہے تو غم سے نجات ہو گی اور اگر جوغمگین ہے تو بے غم ہو گا. اگر قرض دار ہے تو قرض سے نجات ہو گی۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page