Khwab Mein Kunwan Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Kunwan Dekhna Ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example, Khawab Mein Kunwan Khodna Ki Tabeer. To Kisi Ka Khwab Mein Khoon Ka Kunwan Dekhna. Aur Is Ke Elawa Khawab Mein Pani Ka Kunwan Dekhne. Aur Mazeed Khwab Mein Kunwein Ka Pani Piinaa. Khawab Mein Kunwein Ka Pani Khush Zayega Dekhna. Khwab Mein Kunwein Ka Garam Pani Piinaa. Khawab Mein Kunwan Banana. Khwab Mein Kunwan Chalta Dekhna. Khawab Mein Kunwan Khud Chalana. Khwab Mein Kunwein Ka Pani Kala Dekhna. Khawab Mein Kunwein Ka Pani Safaid Dekhna. Khwab Mein Kunwein Ka Zameen Mein Chala Jana. Khawab Mein Kunwan Weraan Dekhna. Khwab Mein Kunwain Mein Girna Ya Girte Dekhna. Khawab Mein Kunwein Mein Dool Daalna. To Chaliye Shuru Karte Hain Aaj Ka Hamara Yah Helpful Artical.

Khwab Mein Kunwan Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کنوئیں کی اصل تاویل خواب میں عورت ہے۔ خواب میں کنواں دیکھنا اگر کنواں چلتا دیکھتا ہے تو یہ کامیابی کی دلیل ہے۔ اور اگر کنواں بند دیکھے تو خرابی کی علامت ہے۔

Khawab Mein Kunwan Khodna Ki Tabeer

اور اگر کوئی دیکھے کہ کسی جگہ کنواں کھودتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ عورت سےشادی کرے گا۔ اور اس سے فائدہ اٹھائے گا یا مقصد میں کامیاب ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ کنواں کھودنے میں کوئی اس کی مدد کرتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس میں اور کسی عورت میں کوئی وکیل ہے۔ جوچاہتا ہے کہ مکروحیلہ سے اس عورت کی شادی کرائے۔ کیونکہ کہاوتوں میں کنواں کھودنا مکرو حیلہ ہے۔ کہ فلاں ، فلاں کے لئے کنواں کھودتا ہے۔ یعنی اس کے سا تھ بدی اور مکر کرے گا۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ کنواں کھودنے سے پانی نہیں نکلا ہے۔ تو دلیل ہے کہ مفلس عورت سے شادی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کنواں کھودا اور جلدی پانی نکل آیا۔ تو دلیل ہے کہ عورت بیمار ہو گی اور اپنا مال بیماری میں کھائے گی۔

Khwab Mein Khoon Ka Kunwan Dekhna

خواب میں خون کا کنواں دیکھنا اگر کوئی دیکھے کہ خون کے کنواں میں گر گیا ہے۔ تو وہ خون کی آزمائش یا مال حرام میں مبتلا ہوگا۔

Khawab Mein Pani Ka Kunwan Dekhne

اور خواب میں کنوئیں کا پانی عورت کا مال ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کنوئیں میں بہت پانی ہے۔ تو دلیل ہے کہ عورت جواں مرد اور سخی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ کنوئیں میں تھوڑا پانی ہے۔ تو دلیل ہے کہ سفلہ اور کمینی عورت ہے۔

Khwab Mein Kunwein Ka Pani Piinaa

اور اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کنوئیں کا پانی پیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ عورت کا مال کھائے گا۔ اور اگر کنوئیں سے پانی پیا کہ جو پختہ اینٹ سے نکلا تھا۔ یہ عورت کے مال پر دلیل ہے۔ اگر کنوئیں کا پانی عمدہ اور ٹھنڈا ہےتو دلیل ہے کہ عورت سے خیر اور فائدہ پائے گا۔

Khawab Mein Kunwein Ka Pani Khush Zayega Dekhna

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ اگر کوئی دیکھے کہ کنوئیں کا پانی پینے میں خوش ذائقہ ہے۔ تو دلیل ہے کہ عورت کا مال نفرت سے لے گا۔

Khwab Mein Kunwein Ka Garam Pani Piinaa

اور اگر دیکھے کہ کنوئیں کاگرم پانی پیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کے مال کے لئے تکلیف اٹھائے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ وہ بیمار ہو گا۔

Khawab Mein Kunwan Banana

کنواں بنانا تعمیر کرنا اگر کوئی خواب میں کنواں بناتا ہے تو یہ اپنے اہل و عیال خویش و اقراباکے لیئے دولت جمع کرنے کی دلیل ہے۔

Khwab Mein Kunwan Chalta Dekhna

خواب میں کنواں چلتا دیکھنا مال ودولت پانے کی دلیل ہے۔ دولت مند اور خوشحال ہوگا۔

Khawab Mein Kunwan Khud Chalana

اگر خواب میں کنواں خود چلاتا ہے تو اہل و عیال کی پرورش کرے گا۔ اور سخی ہونے کی دلیل ہے۔

Khwab Mein Kunwein Ka Pani Kala Dekhna

اور اگر کنوئیں سے سیاہ پانی یا نیلا پانی نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا۔

Khawab Mein Kunwein Ka Pani Safaid Dekhna

اور اگر کنوئیں سے سفید پانی نکلے۔ تو دلیل ہے کہ وراثت پائے گا۔

Khwab Mein Kunwein Ka Zameen Mein Chala Jana

اور اگر دیکھے کہ کنواں زمین کے نیچے چلا گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت ہلاک ہو گی۔ خواب میں کنواں کا پانی نیچے چلا جانا کفر و شرک کی طرف اشارہ ہے۔

Khawab Mein Kunwan Weraan Dekhna

اگر کوئی خواب میں کنواں ویران دیکھتا ہے تو فکرو خوف میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے۔ اور اگر کنواں کے اندر جھانکے تو مصیبت یا موت آنے کی علامت ہے۔

Khwab Mein Kunwain Mein Girna Ya Girte Dekhna

اگر دیکھا کہ کنویں میں گر گیا مگر اس کا پانی صاف و شفاف ہے۔ تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب کسی صالح آدمی کے لئے کام کریگا۔ اور وہ اس سے راضی ہوگا۔ کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ ایسے کنویں میں گر گیا جس کا پانی گدلا ہے۔ تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب کسی جابر و ظالم سرکاری آدمی کے ساتھ تصرف کریگا۔ اور اس کی سازش و ظلم کی زد میں آئے گا۔ اور اس کا معاملہ اس پر مشکل ہو جائیگا۔

Khawab Mein Kunwein Mein Dool Daalna

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ اگر خواب میں دیکھے کہ کنوئیں میں ڈ ول ڈالا ہے۔ تا کہ پانی نکالے اور رسی ٹوٹ گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ادھورا فرزند پیدا ہو گا۔

مزیدتعبیرات

Khwab Mein Samandar Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Conclusion

ہمارے پیارے دوستوں مجھے امید ہے کہ اپ کے لیے اج کا یہ ارٹیکل مددگار ثابت ہوا ہوگا۔
دوستو اگر اپ نے اپنے کسی بھی اور خواب کی تعبیر جاننی ہے تو اپ اپنا خواب نیچے دیے گئے کمنٹ سیکشن میں لکھ سکتے ہیں ہماری ٹیم اپ کے خواب کی مکمل سچی تعبیر تلاش کر کے اپ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرے گی۔ اج کا یہ ارٹیکل پڑھنے کے لیے شکریہ۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page